Daily Ausaf:
2025-03-18@12:40:30 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد یہ سیریز کھیلی جائے گی۔
گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔
دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافتی مماثلت پر مبنی ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق یہ بات صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران کہی ، جنہوں نے ہفتہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ دونوں ملکوں کے مابین فضائی روابط اور جہاز رانی کے شعبوں میں روابط بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلیم، صحت، زراعت اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے امکانات موجود ہیں،انہوں نے دونوں ممالک کے مابین عوامی اور ثقافتی تبادلے بڑھانے پر بھی زور دیا۔
صدر مملکت نے بنگلہ دیش کو سفید چاول کی برآمد کے حوالے سے یادداشت پر دستخط پر اظہارِ اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔بنگلہ دیش تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافتی مماثلت پر مبنی ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو مائیکرو فنانس ، سماجی ترقی کے میدان میں شاندار کام کرنے پر پاکستان میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے ہیلتھ ٹورازم کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا ۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیشی طلبا پاکستانی یونیورسٹیوں سے اعلی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے ہائی کمشنر کو دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔\932