آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کی 2 وکٹیں گر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے ساتھ 2 بنگلہ دیشی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
اوپنر سومیا سرکار پہلے ہی اوور میں کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے کیچ پکڑا۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کیوں ہوئی؟ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا تھا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، ہم اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے، ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں، بی پی ایل کھیلنے کے بعد ہمارے کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف آخری سیریز جیتی تھی، ہم آج اچھی کرکٹ کھیلیں گے، مجھے امید ہے کہ کھلاڑی پورے اعتماد سے خود پر یقین کریں گے۔ آج 3 فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ دبئی میں فلڈ لائٹس میں بیٹنگ کرنا آسان ہوتا ہے، ہم ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، اب ہم باؤلنگ پر توجہ دیں گے اور دیکھتے ہیں کھیل کس طرف جاتا ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے۔ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ورون دھون کی جگہ روندر جدیجہ اور ہرشدیپ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 انڈیا بنگلہ دیش بھارت دبئی ویرات کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 انڈیا بنگلہ دیش بھارت ویرات کوہلی چیمپیئنز ٹرافی بنگلہ دیش
پڑھیں:
بھارت, وقف ترمیمی بل کے خلاف جھارکھنڈ میں احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر متھلیش ٹھاکر نے کہا کہ مسلمانوں کو وقف املاک پر آئینی حقوق حاصل ہیں۔ اس بل کے ذریعے حکومت آئین کے اصولوں کو تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے وقف ترمیمی بل کے خلاف آج ریاست جھارکھنڈ میں اقلیتی حقوق فورم کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع گھڑوا میں مسلم کمیونٹی کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پرامن جلوس نکال کر بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس دوران سابق وزیر متھلیش ٹھاکر بھی مظاہرین کے ساتھ موجود تھے۔مظاہرین نے ماجھیاں موڑ سے ٹائون ہال گرانڈ تک مارچ کیا جہاں ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور تاریخی حقوق سلب کر رہی ہے۔ سابق وزیر متھلیش ٹھاکر نے کہا کہ مسلمانوں کو وقف املاک پر آئینی حقوق حاصل ہیں۔ اس بل کے ذریعے حکومت آئین کے اصولوں کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بل واپس نہ لیا گیا تو تحریک ملک گیر شکل اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف وقف املاک کا معاملہ نہیں بلکہ بھارتی حکومت آہستہ آہستہ ہر مذہب کی خودمختاری کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔