2025-03-19@05:55:12 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«بلوچستان لیویز فورس»:
بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد بلوچستان حکومت نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے لیویز فورس کو صوبائی پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سول فورسز کو مزید منظم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں چھبیس ہزار اہلکاروں پر مشتمل لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کے لیے قانون سازی کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں پولیسنگ کا نظام دو ححصوں میں تقسیم ہے۔ پولیس شہری علاقوں میں کام کرتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے لیویز فورسز میں انسداد دہشتگردی ونگ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان لیویز فورس میں ایک خصوصی کاؤنٹر ٹیررازم ونگ قائم کیا جائے گا جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید مؤثر بنانا اور فورس کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر اس ونگ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان دونوں اعلیٰ حکام نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے فورس کی استعداد کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ڈی...
ڈی جی لیویز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چاغی نے بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری ایکٹ 2015 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 4 لیویز اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کا نوشکی میں حملہ، کلیئرنس آپریشن جاری ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی غلط معلومات فراہم کرنے، غفلت برتنے اور بزدلانہ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیویز پوسٹ امین آباد پر مسلح افراد کے سامنے اپنے ہتھیار اور واکی ٹاکیز سرینڈر کرنے پر کی گئی۔ مذکورہ رویے کے نتیجے میں ان اہلکاروں کی برطرفی عمل میں لائی گئی ہے۔ برطرف ہونے والوں میں علی اکبر (حوالدار) اللہ نور (سپاہی) عبدالباقی (سپاہی) اور احمد شاہ (سپاہی) شامل ہیں۔ مزید پڑھیے: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز...
اپنے بیان میں ڈی جی لیویز فورسز نے کہا کہ لیویز فورس دہشتگردی کا مقابلہ کریگی۔ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا، تو اسے فوری طور پر برطرف کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ شدت پسندوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانی ہوگی۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔ ڈی جی لیویز نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا یا دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا، تو...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔ بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل...
کوئٹہ(آئی این پی) لیویز نے قلعہ عبداللہ سے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افغان فورسز کے 7 سابق اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ مین لیویز نے خفیہ اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان نے بتایا کہ دہشت گردسرگرمیوں میں ملوث 7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد سابق افغان فورسز کے اہلکار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گردچوری،رہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کو 'منت' کے معاملے پر 9 کروڑ روپے واپس ملنے کا امکان مزید :
پشین (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شدید برفباری میں ضلع پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یارو، سرانان، ہیکلزئی، بٹے زئی اور ڈب کراس لیویز چیک پوسٹوں کا وزٹ کرکے تھانوں اور چوکیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ انچارج سمیت لیویز اہلکاروں سے مسائل اور مشکلات دریافت کیں۔ اس موقع پر محب ترین اور رسالدار گوہر خان بھی ان کے ہمرا تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا کہ بلوچستان لیویز ایک مثالی فورس ہے جن پر فخر کرتا ہوں لیویز فورس کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے بہترین کارکردگی کی بدولت بلوچستان کا 80 فیصد ایریا لیویز کے زیر کنٹرول...
اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے اختیارات پولیس کے حوالے کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ گوادر سے 381، کوئٹہ سے 346، حب سے 219 اور لسبیلہ سے...
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان میں کوئٹہ سمیت 3 اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 3 اضلاع کوئٹہ،گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کے 3 اضلاع سے لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضم ہونے والوں میں اسلحہ انسپکٹر، محرر، رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، خاصدار، جمعہ دار،حوالدار، سپاہی، وائرلس آپریٹر اور فٹ مین شامل ہیں۔
بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے اختیارات پولیس کے حوالے کردیے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے، گوادر سے 381، کوئٹہ سے 346، حب سے 219 اور لسبیلہ سے 220 اہلکار شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق لیویز تھانوں، گاڑیوں، اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان کی حوالگی اسسمنٹ کے بعد کی جائے گی۔
کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ سمیت تین اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم کردی گئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا گی بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ،گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ لیویز کو کوئٹہ پولیس، گوادر لیویز کو گوادر پولیس، لسبیلہ لیویز کو لسبیلہ اور حب پولیس میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ۔