بلوچستان : 3 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان میں کوئٹہ سمیت 3 اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 3 اضلاع کوئٹہ،گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کے 3 اضلاع سے لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضم ہونے والوں میں اسلحہ انسپکٹر، محرر، رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، خاصدار، جمعہ دار،حوالدار، سپاہی، وائرلس آپریٹر اور فٹ مین شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس میں ضم
پڑھیں:
ضلع مستونگ میں ایرانی تیل سے لدی 4 گاڑیوں میں تصادم ،آتشزدگی،3 زخمی
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایرانی تیل سے لدی چار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی تین افراد زخمی ہوئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ کھڈ کوچہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کوئٹہ آنے والی ایرانی تیل سے لدی چار گاڑیاں تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں ، تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔