بلوچستان کا 80فیصد ایریا لیویز کے زیر کنٹرول ہے، ڈی جی لیویز
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پشین (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شدید برفباری میں ضلع پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یارو، سرانان، ہیکلزئی، بٹے زئی اور ڈب کراس لیویز چیک پوسٹوں کا وزٹ کرکے تھانوں اور چوکیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ انچارج سمیت لیویز اہلکاروں سے مسائل اور مشکلات دریافت کیں۔ اس موقع پر محب ترین اور رسالدار گوہر خان بھی ان کے ہمرا تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا کہ بلوچستان لیویز ایک مثالی فورس ہے جن پر فخر کرتا ہوں لیویز فورس کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے بہترین کارکردگی کی بدولت بلوچستان کا 80 فیصد ایریا لیویز کے زیر کنٹرول ہے لیویز فورس تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے تمام مسائل حل ہوں گے، لیویز فورس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی اہلکاروں کو سردی سے بچاو کیلئے جیکٹس اور دیگر سامان فراہم کیا جائیگا، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان۔لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ڈیوٹی پر حاضر تمام ملازمین کو گلے لگاکر داد دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلوچستان لیویز لیویز فورس
پڑھیں:
پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہو گیا۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی نوٹس کی مدت مکمل کرنے پر الگ ہو گئے۔
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی چند ہفتے قبل الگ ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ سے دونوں عہدے ہٹا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے عاقب جاوید کا نام زیرِ غور ہے۔
Post Views: 3