2025-04-16@19:04:36 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«ایڈووکیٹ عدالت عظمی»:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیدیا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط، 26 نومبر واقعہ کی تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پی ٹی آئی کے وکلاء نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسپیشل پبلک...
ویب ڈیسک: عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے متعلقہ مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور مقدمے میں ملزمہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو...

ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگرگرفتارافراد کی رہائی ،عدالت سے اچھے کی امید ہے،کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر وسینئر قانون دان کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر گرفتارافراد کی رہائی سے متعلق عدالت سے اچھے کی امید ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کیس میں بحث ہوگئی ہے اچھے کی امید ہے میرے خیال میں غلط آرڈر پاس کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک آدھ دن سنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ درخواست ڈاکٹر ماہ رنگ کی بہن کی طرف سے فائل کی گئی تھی۔...

عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی، جسٹس اعجاز اسحاق خان
عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی، جسٹس اعجاز اسحاق خان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف از خود توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اسفسار کیا کہ کیا اس کو نمبر لگ گیا ہے؟۔ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل عدالت نے دل کی باتیں کیں اور ہم نے سنیں، آج مجھے موقع دیں میں بھی دل کی باتیں کر...
توہین عدالت ازخود نوٹس، کیس ٹرانسفر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں : عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف از خود توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جج کی مرضی کے بغیر کیس کسی دوسرے بنچ میں ٹرانسفر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکلاء اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے اسفسار کیا کہ کیا اس درخواست کو نمبر لگ گیا ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل...
ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف از خود توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اسفسار کیا کہ کیا اس کو نمبر لگ گیا ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل عدالت نے دل کی باتیں کیں اور ہم نے سنیں، آج مجھے موقع دیں میں بھی دل کی باتیں کر لوں، ایک ہی سوال ہے کیا مشعال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں، اس سوال سے یہ ساری صورتحال پیدا ہوئی ہے، بانی پی...

بریت کے بعد جرم کا داغ ملزم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ نے آئس کیس سے ڈسچارج شہری کو پولیس میں بھرتی کیلئے اہل قرار دیدیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مقدمے سے بریت کے بعد جرم کا داغ ملزم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتا، عدالت نے آئس کیس سے ڈسچارج شہری کو پولیس میں بھرتی کیلئے اہل قرار دیدیا،خیبر پختونخواہ پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی،سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران سماعت عدالت نے کہا کہ بریت کے بعد جرم کا داغ ملزم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتا۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے عدالت میں بتایا کہ ملزم پر 2021 میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت آئس کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم کا کردار ایسا نہیں کہ اس...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ میں قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی صرف کابینہ ہی کر سکتی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ، نیب رولز سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلبکراچی سندھ ہائیکورٹ نے نیب تحقیقات، طریقہ کار کے... سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی پیکا ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور اینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پییکا ایکٹ کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی، سماعت کے دوران صحافتی تنظیموں کے عہدیدار اور وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں کہا کہ پیکا ایکٹ اتنی جلدی...
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو احتجاج پر درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 5 کارکنوں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشتگری عدالت نمبر 1 کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں بیشتر ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔ ملزمان سے کوئی برآمدگی بھی نہیں ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرے۔ سٹوڈنٹس کے لیے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم کا آغاز عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ضمانتوں پر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی پیکا کے خلاف درخواست پر سماعت کی، پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ اور اینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ، سینئر اینکر پرسن حامد میر اور عدنان حیدر عدالت پیش ہوئے جبکہ صد آر آئی یو جے طارق ورک اور جنرل سیکرٹری آصف بشیر چودھری سمیت دیگر صحافی بھی عدالت میں موجود تھے۔ پی ایف یو...
اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی دو درخواستوں پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے فیصل ملک ایڈووکیٹ اور غلام حسنین مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ یکم فروری کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری کی سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرتے...
متحدہ مسلم موومنٹ کے رہنمائوں نے کہا کہ توہین آمیز ویب سائٹس اور گستاخ بلاگرز کے خلاف کارروائی کرکے مکروہ نیٹ ورک کی کمر توڑی جائے جبکہ ان گستاخوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت عبرتناک سزا دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت (ص) ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ایک مسلمان کے لئے حضور اکرم (ص)کی ذات، آپ(ص) کی سنت و سیرت اور زندگی گزارنے کی ایک ایک ادا اس طرح قابل تقلید اور محبوب ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی طرف اس کا اسلام اور ایمان نگاہ اٹھانے...
اسلام آباد (اے پی پی) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ہفتے کو جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشنآف پاکستان کا اجلاس عدالت عظمیٰ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کثرت رائے سے محمد طارق آفریدی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، عبدالفیاض ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، مس فرح جمشید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، انعام اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ثابت اللہ خان ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، صلاح الدین ایڈووکیٹ، صادق علی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، سید مدثر امیر ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، اورنگزیب ایڈووکیٹ اور قاضی جواد احسان اللہ ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ کی بطور ایڈیشنل جج پشاور...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور شروع کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے ہیں، ہائیکورٹ سے جواب نہ ملنے پر پارٹی نے ایک بار پھر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس بار بھی اگر عدالت سے جواب نہ ملا تو حکومت اپنا کمیشن قائم کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسری درخواست دائر کی جائے یا پھر یادہانی کے لئےعدالت کو خط لکھا جائے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے مناسب جواب نہ ملا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں، کمیشن کسی ریٹائرڈ...
اسلام آباد(آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ پرپی ٹی آئی 29 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ 1 ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ ،انصر کیانی ایڈوکیٹ ،فتح اللہ برکی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور موقف اختیارکیاکہ ملزمان کوسناہی نہیں گیا۔
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ و دیگر وکلا کو عدالتی حکم کے باوجود جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور جیل حکام کو درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ, کتنا ریلیف ملے گا? جسٹس سرداراعجازاسحاق خان کے روبرو نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت میں درخواست گزار کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں ریپ کے الزام میں گرفتار ملزم واجد علی کی درخواست ضمانت اور اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رپورٹ پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پنجاب میں ہر 15 منٹ میں ایک ریپ ہو رہا ہے؟ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میںہوئی، 3 رکنی بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل تھے۔ دوران سماعت عدالت نے آئی جی پنجاب عثمان انور کو فوری طلب کیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی ریپ ایکٹ بننے کے بعد سے ڈیڑھ لاکھ کیسز رجسٹر ہوچکے ہیں۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے...
انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت کی، درخواست گزار عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ حامد خان نےعدالت سے سوال کیا کہ آرٹیکل 184 (3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈووکیٹ حامد...
پشاور (صباح نیوز) پشاورہائیکورٹ نے 13لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل سے طلب کر لی ۔ جمعہ کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے13لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت 3 لاپتا افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں ظاہر کی گئی اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں ظاہر کی گئی۔اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ تو بہت اہم جگہ ہے، یہ شکر کریں کہ گرفتاری تو ظاہر کی گئی۔اس دوران...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل تو بہت اہم جگہ ہے۔ زرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت 3 لاپتا افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں ظاہر کی گئی اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں ظاہر کی گئی۔ اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ تو بہت اہم جگہ...

ایف آئی آر واپس نہ لی تو ستارہ امتیاز عدالت میں واپس کرونگا، مجھے دہشتگرد کہتے ہیں تو پھر ستارہ امتیاز رکھنے کا کوئی حق نہیں،قاضی انور ایڈووکیٹ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیلات طلبی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں کہاکہ ایف آئی آر واپس نہ لی تو ستارہ امتیاز عدالت میں واپس کرونگا، مجھے دہشتگرد کہتے ہیں تو پھر ستارہ امتیاز رکھنے کا کوئی حق نہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما قاضی انور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیلات طلبی کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہاکہ میرے خلاف انسداد دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ قاضی انور ڈنڈا لے کر آئے تھے،چیف جسٹس نے ہنستے ہوئے ریمارکس دیئے...