۔26نومبر کا احتجاج، 28 ملزمان کی درخواست منظورکرلی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ پرپی ٹی آئی 29 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ 1 ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ ،انصر کیانی ایڈوکیٹ ،فتح اللہ برکی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور موقف اختیارکیاکہ ملزمان کوسناہی نہیں گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی درخواست ملزمان کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس
اسلام آباد:پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ و دیگر وکلا کو عدالتی حکم کے باوجود جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور جیل حکام کو درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
جسٹس سرداراعجازاسحاق خان کے روبرو نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت میں درخواست گزار کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلا کو جیل انٹری کا مسئلہ موجود ہے۔ جیل حکام اپنی مرضی سے وکلا کو داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ 9مئی مقدمات کی سماعتیں جاری ہیں۔ 5 گواہان کے بیانات بھی ہوچکے ہیں۔ ہم وکلا ہیں،ایک روز اجازت ملے تو دوسرے روز انٹری نہیں ملتی۔ وکلا کی عدم موجودگی میں ٹرائل کا مقصد ہی نہیں رہتا۔
بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعرات24 جنوری تک ملتوی کردی۔