اسلام آباد:

انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی دو درخواستوں پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے فیصل ملک ایڈووکیٹ اور غلام حسنین مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں۔

درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ یکم فروری کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری کی سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

پڑھیں:

فواد چوہدری کی پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور سابق وفاقی وزیر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت6 فروری کو کریں گے ۔فواد چوہدری نے پولیس کی جانب سے اپنے خلاف مقدمات کی غلط تفصیلات فراہم کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری
  • بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس ،6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب 
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
  • پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست؛ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں طلب
  • پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست؛ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں طلب
  • ۔8 فروری کو عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی ،اسد قیصر
  • 31 مقدمات، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع
  • فواد چوہدری کی پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم