ویب ڈیسک: پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ و دیگر وکلا کو عدالتی حکم کے باوجود جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس  کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ  میں ہوئی۔ عدالت نے  ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور جیل حکام کو درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے  24 جنوری تک جواب طلب  کرلیا۔

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ, کتنا ریلیف ملے گا?

جسٹس سرداراعجازاسحاق خان کے روبرو نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت  میں درخواست گزار کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلا کو جیل انٹری کا مسئلہ موجود ہے۔ جیل حکام اپنی مرضی سے وکلا کو داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 9مئی مقدمات کی سماعتیں جاری ہیں۔ 5 گواہان کے بیانات بھی ہوچکے ہیں۔ ہم وکلا ہیں،ایک روز اجازت ملے تو دوسرے روز انٹری نہیں ملتی۔ وکلا کی عدم موجودگی میں ٹرائل کا مقصد ہی نہیں رہتا۔

پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمارا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر

بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعرات24 جنوری تک ملتوی کردی۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: داخلے کی اجازت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد وکلا کو

پڑھیں:

عمران خان کی درخواست پر عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

 

عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے دائر کردہ  درخواست پر سماعت  ہوئی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے، ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے،اخبارات فراہم کیے جائیں اور ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے استدلال کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ذاتی معالج سے متعلق کچھ نہیں لکھا، 10 جنوری 2025 کا آرڈر چیلنج کیاہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے ہدایت کی جیل نمائندہ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو۔

اس کے ساتھ عدالت نے سماعت جمعرات23 جنوری تک ملتوی کردی، بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے درخواست پر آرڈر کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پرایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جواب طلب
  • سہولتوں کی فراہمی‘ بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست
  • پنجاب میں ہر15 منٹ میں ایک ریپ ہورہا ہے؟ایڈوکیٹ جنرل کی رپورٹ پر عدالت کا استفسار
  • 26 نومبر احتجاج؛ 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج
  • انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  • عمران خان کی درخواست پر عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
  • عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
  • بانی  پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر انتظامیہ کو نوٹس جاری 
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار