2025-03-10@21:40:11 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«ایلوس پریسلے سے»:

    امریکی صدر نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں لکھا تاہم یہ پہلی بار نہیں جب انھوں نے کنگ آف راک ایلوس پریسلے سے اپنی مشابہت کو ظاہر کیا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کے چاہنے والے اور مخالفین کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات، نظریات اور پالیسیوں کے اظہار سمیت کسی پر تنقید یا تعریف و توصیف کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ کل رات گئے وہ زرا مختلف انداز میں نظر آئے جب انھوں نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں آدھا چہرہ ان کا جب کہ آدھا چہرہ معروف راک اسٹار آنجہانی ایلوس پریسلے کا تھا۔ امریکی صدر نے...
    نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ اور دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ میں اعلیٰ عہدے پر فائز شون زلس (Shivon Zilis) نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔ مذکورہ خاتون سے ایلون مسک کو پہلے ہی تین بچے تھے، اب ان کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوگئی۔شون زلس نے اگرچہ بچے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے بچے کی پیدائش کا وقت نہیں بتایا۔ ان کی ٹوئٹ پر ایلون مسک نے دل کی ایموجی سے اپنا رد عمل بھی دیا جب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت نئی کابینہ کے پہلے اجلاس میں اخراجات میں کمی کے اقدامات اور روس یوکرین تنازع پر توجہ مرکوز رکھی گئی، جبکہ کابینہ کی سطح پر کوئی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود حکومتی افادیت کے محکمے کے شریک سربراہ ٹیک بلینائر ایلون مسک بھی شریک ہوئے۔ وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے لیے حکومتی افادیت کے محکمے کی کوششوں کے درمیان منعقدہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے اس پہلے کابینہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت سب سے اہم اقدامات میں سے ایک حکومتی افادیت کا محکمہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے قانونی جنگ چھیڑ دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ خاتون نے ایلون مسک کے خلاف اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی واحد قانونی سرپرستی کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ درخواست کے ساتھ ایشلے کیئر نے ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی ضم کیے ہیں۔ ایشلے کیئر نے دعوی کیا کہ ایلون مسک نے مختلف تحریری پیغامات میں بچے کے والد ہونے کا اعتراف کیا اور بچے کی پیدائش پر مبارک باد کا ٹیکسٹ میسیج بھی کیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ اس میسج کے جواب میں ایلون مسک کو بچے اور اپنی تصویر اسپتال سے...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔  نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے معاملے پر ججوں کی جانب سے مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے جج مجھے وہ کرنے دیں گے جس کے لیے عوام نے منتخب کیا۔وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑے پیمانے پر دھوکا دیا جا رہا ہے،جج ہمیں فراڈ کا پتا چلانے سےکیسے روک سکتے ہیں۔میں ہمیشہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل کرتا ہوں،عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں تو معاملے میں تاخیر ہوتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرجج کہے کہ ہم کسی عمل کا جائزہ نہیں لے سکتے تو ملک کے لیے افسوس ناک ہے۔دوسری جانب ایلون مسک حکومتی استعداد کار سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی وفاقی حکومت کے اخراجات میں کٹوتی کے خلاف عدالتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اخراجات میں کٹوتی کے خلاف ججوں کی جانب سے مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے جج مجھے وہ کرنے دیں گے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے حکومت سنبھالنے کے بعد یو ایس ایڈ اور عالمی ادارہ صحت سمیت کئی اداروں کی فنڈنگ روک دی تھی، ان فیصلوں کو امریکی عدالتوں میں چیلنج کیا جاچکا ہے جس کے بعد ان پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مشیر ایلون مسک خود فیصلے نہیں کر سکتے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ کریں گے۔ ایک سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک کو جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے اور جہاں مناسب نہیں سمجھا تو ہم انہیں منظوری نہیں دیں گے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایلون مسک کی ٹیم کو وفاقی ادائیگیوں کے نظام تک رسائی دی ہے جو ہر سال سرکاری فنڈز میں کھربوں ڈالرز کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک...
    واشنگٹن: اسٹار لنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے منصوبے کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک کے سی ای او ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے مصنوعی ذہانت (AI) اقدام کے اعلان کے بعد ایک اہم دراڑ پیدا ہو گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی دستایز کے مطابق منصوبے کا مقصد امریکا میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کا قیام ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں امریکا کی پوزیشن مضبوط کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آریکل، اوپن اے آئی، سافٹ بینک بھی سرمایہ کاری کریں گے جس کے بعد...
    صوبائی معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا کہ صوبائی حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغورکررہی ہے، دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ مسئلے پر تعاون کیلئے رابطہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغور شروع کردیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا کہ صوبائی حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغورکررہی ہے، دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ مسئلے پر تعاون کیلئے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کے باعث آئی ٹی کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، صوبے میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی...
    کے پی حکومت کا انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغور شروع کردیا۔خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوسی شفقت ایاز نے کہا کہ صوبائی حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغورکررہی ہے، دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ مسئلے پر تعاون کیلئے رابطہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کے باعث آئی ٹی کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، صوبے میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی وجوہات کا کسی کو علم نہیں۔
۱