2025-04-13@18:18:01 GMT
تلاش کی گنتی: 31
«اپنے فارم ہاؤس»:
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں موجودہ بدامنی کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ کچھ بڑے ممالک طاقت کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور سب سے پہلے اپنے ملک کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یکطرفہ غنڈہ گردی میں مصروف ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں، امریکہ ہر جگہ محصولات کی ایک بڑی چھڑی چلا رہا ہے، کھلے عام اپنے مفادات کو تمام ممالک کے مشترکہ مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور طے شدہ قوانین کو واضح طور پر نظر انداز کر رہا ہے۔بین الاقوامی برادری اسے اس...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیرملکی فاسٹ فوڈ شاپس پر حملوں اور بائیکاٹ مہم پر شدید ردعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام دوستوں نے پورا زور لگا لیا ہے، یہ ملاء صرف پاکستان میں کے ایف سی وغیرہ اور نہتے لوگوں کے خلاف جہاد کیلئے تیار ہیں، فلسطین جانے کا کہو تو ان کے منہ سے گالیاں، جھاگ اور آنکھیں لال ہو جاتی ہیں، ڈر سے گھگھی بندھ جاتی ہے، باقی اگر بلیو ایریا، چورنگی، لاہور وغیرہ میں آگ لگانی ہو تو جتھا حاضر ہے، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے یہ رویہ تباہ کن ہے، لوگوں سے روزگار چھیننا کسی...
کراچی:مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ گزشتہ رات نارتھ کراچی میں واقعہ رونما ہوا، 12 اپریل کو لوگوں کو درخواست کی ہے کہ اپنے حق کے لیے نکلیں، میں نے نا انصافیوں کےخلاف شہریوں کو اپیل کی تھی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمدنے کہا کہ میں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو احتجاج کی دعوت دی، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ٹریفک حادثات ہی نہیں بلکہ اور بھی نا انصافیاں ہوئی ہیں، تعلیم کے معیار کو بھیانک بنا دیا گیا۔ یہاں پورا سینٹر تبدیل کردیا جاتا ہے، نتائج بدل دیئے جاتے ہیں، یہاں کا طالب علم کس اذیت سے گزر رہا ہے اس کا...

پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے،پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئرز ، جیالوجسٹ، آپریٹرز اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں،پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ وہ منگل کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کررہے تھے۔ آرمی...
— فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔ لاہور : دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف 7 اپریل کو سماعت مقررلاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواست پر لاہور کی عدالت میں 8 اپریل کو سماعت ہو گی۔
لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کا اسلحہ لے کر گھومنے پر مکمل پابندی8 فروری کو عام انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشتگردی کے علاوہ امیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے بھی امکانات ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب ہائی کورٹ آفس نے درخواستیں 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔لاہور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کوحفاظتی ضمانت مل گئی ، 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب نے ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواست منظور کرتے ہوئے 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی اور متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔پشاور ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان 9 مئی کے واقعات پر سچے دل سے معافی مانگ لیتے ہیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں، تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ دو روز قبل رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں تاہم وہ عدالتوں سے اپنی ضمانت سے کرواسکتے ہیں۔ ان کا کہنا...
اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغانستان سے کئی بار بات کی ہے، گڈی گڈی برتاؤ رکھنا ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، افغانستان کے اندر کارروائی کرنی ہے تو کی جائے۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے متعدد بار بات کرچکے ہیں جو کہ ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ افغانستان کا پیچھا نہیں چھوڑنا چاہیے وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف بات کر رہا ہے۔ وزیر دفاع نے...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں،یہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے...
پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔ شریف خاندان عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اخبارات میں...
آسٹریلیا کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارتی بلے باز کے ایل راہل اس وقت غصے میں آگئے جب ویرات کوہلی نے جارحانہ کھیلنے کی خاطر اپنی سینچری کی پرواہ نہ کی 84 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا بھارت کی بیٹنگ کے 40 ویں اوور کے اختتام پر راہول نے ڈرنکس کے وقفے کے دوران ویرات کوہلی کے ساتھ بات کی تھی۔ ان کی باڈی لینگویج سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہ کوہلی کو آخر تک بیٹنگ کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کو 60 گیندوں پر 65 رنز درکار تھے جب راہل نے فیصلہ کیا کہ وہ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ عطا...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریونیو علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹوبیکو کے خطرات کم کرنے کی حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے، جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن اسٹریٹجی سے پاکستان میں ٹوبیکو کی وجہ سے صحت پر اخراجات پر کمی پانے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی نامی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ سویڈن اور نیوزی لینڈ کی اسموکنگ شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر برٹش امریکن ٹوبیکو کے ریسرچ اینڈ...
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ دبئی میں اپنے تمام میچ کھیلنے سے بھارت کو غیر منصفانہ فائدہ مل رہا ہے۔ بھارت کو بڑا فائدہ یوں ہے کہ وہ اپنے تمام میچ ایک ہی میدان پر کھیل رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی بہت مضبوط نظر آتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام میچ وہاں کھیلنے کا واضح فائدہ ہے۔ آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں گھر پر ہوں اور ٹخنے کی بحالی اچھی ہو رہی ہے، میں اس ہفتے دوڑنا اور گیند بازی کرنا شروع کروں گا۔ آئی پی ایل اگلے ماہ ہے اور پھر ہمارے پاس ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ ہے، تو بہت کچھ ہے...
نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو روم میں اتار لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 199 مسافر سوار تھے جو بم کی اطلاع کے باعث طیارے کی کسی دوسرے مقام پر ہنگامی لینڈنگ سے خوف زدہ ہوگئے۔ بم کی اطلاع پر اطالوی فوج کے 2 جنگی طیاروں نے فضا میں مسافر طیارے کو گھیرے میں لیا اور روم کے فیومیچینو ہوائی اڈے تک پہنچانے میں مدد کی۔ امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ AA292 نے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 8:11 PM پر پرواز بھری تھی۔ جس وقت بم کی اطلاع ملی مسافر بردار طیارہ کیسپین سی کے اوپر پرواز کررہا...
آج کا دور نئے رجحانات کا دور ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کی وجہ سے ہم جیسے “Baby boomers” (ساٹھ کی دہائی میں پیدا ہونے والوں) کے لیے جو باتیں کل تک طلسم کدہ تھیں آج “Gen Zs” (90 اور اس کے بعد کی نسل) کے ہاتھوں ایک زندہ حقیقت بن چکی ہیں۔ جو کہ ’’آرہی ہے مسلسل صدائے کن فیکون‘‘ کے مصداق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کر رہے ہیں۔ اس انقلاب نے دنیا کے ہر شعبہ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جس سے عالمی سیاست اور سفارت کاری کا شعبہ بھی مستثنیٰ نہیں۔ ماضی میں سفارت کاری ایک روایتی عمل سمجھا جاتا تھا جس کا تصور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں، تحریری...
فائل فوٹو تعمیراتی شعبے کےلیے وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا تیار کردہ مجوزہ پیکیج سامنے آگیا۔جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف دینے کی سفارش کی تجاویز شامل کی گئی ہیں، نان فائلر کو 1 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت کی تجویز دی کئی ہے۔پراپرٹی کی فروخت میں ٹیکس کی شرح نصف کرنے کی تجویز شامل ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر مجموعی ٹیکس ساڑھے چار فیصد تک کرنے کی تجویز ہے جبکہ اس وقت یہ ٹیکس 11 سے 14 فیصد تک ہے۔مجوزہ پیکیج میں فائلرز کےلیے 5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنے کی سہولت کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت ہاؤسنگ نے تعمیراتی...

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری کو مالٹا کے نامزد ہائی کمشنر ریمنڈ بونڈن اپنی سفارتی اسناد پیش کر رہے ہیں
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری کو مالٹا کے نامزد ہائی کمشنر ریمنڈ بونڈن اپنی سفارتی اسناد پیش کر رہے ہیں
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ آج کا دن فلسطینی عوام کیلئے ابدی حیثیت رکھتا ہے کہ جس نے فلسطینیوں کی منزل کو مزید واضح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے اعلان کیا کہ طویل عرصے سے قید ہمارے عظیم ہیروز آج طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں رہائی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اسرائیل کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنی کال کوٹھریوں سے ہمارے لوگوں کو رہا کرے۔ ہم اپنے تاریخ ساز راستے کو جاری رکھیں گے۔ حماس نے کہا کہ دشمن کی وحشیانہ جارحیت کے باوجود ہم نے اپنے اخلاقی فریضے اور رسم و رواج کی بنیاد پر صیہونی قیدیوں کی حفاظت کی۔ حالانکہ اسرائیل، بمباری...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے، پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، ہماری پوری لیڈرشپ کو قید کیا گیا مگر ہم نے ملک کے نقصان کا نہیں سوچا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس صرف شور شرابہ ہی رہ گیا ہے،...

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریگا، خواجہ آصف
پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی کہ انکے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہوگئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا...

بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے...
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری جے مے سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سینئر سفارت کاروں، قونصل جنرل ٹورنٹو، قونصل جنرل مونٹریال اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کینیڈا کوصدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوط بنیادیں ہیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ہمارے عوام کے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں،میں اقتصادی سفارت کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کا منتظر ہوں، ہائی...
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ آپ جائیں اور متحدہ قومی موومنٹ سنبھالیں۔کراچی میں غیر سرکاری ادارے کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے بانی متحدہ کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی تھی، مجھے یہ بھی کہا آپ آجائیں متحدہ سنبھالیں۔چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے مزید کہا کہ جس طرح پنجابی، پٹھان، سندھی ایک قوم ہیں، اس طرح مہاجر بھی قوم ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے ۔کراچی میں...
چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی، مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے بانی متحدہ کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی تھی اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ آپ جائیں اور متحدہ قومی موومنٹ سنبھالیں۔ کراچی میں غیر سرکاری ادارے کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے بانی متحدہ کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی تھی، مجھے یہ بھی کہا...