اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغانستان سے کئی بار بات کی ہے، گڈی گڈی برتاؤ رکھنا ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، افغانستان کے اندر کارروائی کرنی ہے تو کی جائے۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے متعدد بار بات کرچکے ہیں جو کہ ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔   انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ افغانستان کا پیچھا نہیں چھوڑنا چاہیے وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف بات کر رہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو 3 سال پہلے پرائیویٹ ملیشیا بنانے کے لیے لایا گیا، ہمارا حکومتی ڈھانچہ یا تو غیر فعال ہے یا انتہائی کرپٹ ہے، ہمیں گورننس کا خلا پُر کرنا ہے، فوج اندرونی اور بیرونی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس واقعہ: میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو تیار ہوں: خواجہ آصف

جعفر ایکسپریس واقعہ: میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو تیار ہوں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ اپوزیشن سکیورٹی لیپس کا ذمہ دار قرار دے کر آپ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے؟

جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے، اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم، امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی لیکن بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی مذمتی بیان نہیں آیا۔

خواجہ آصف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع اپنی نااہلی کا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے جہاں جانا پڑا جائیں گے، خواجہ آصف
  • اجلاس میں شرکت نہ کر کے پی ٹی آئی نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی: خواجہ آصف
  • دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا ہم نے پیچھا کرنا ہے،اگر افغانستان کے اندر ایکشن لینا پڑے تو لینا چاہئے ؛ خواجہ آصف
  • جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے: وزیر دفاع
  • دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا ہم نے پیچھا کرنا ہے، افغانستان کے اندر ایکشن لینا پڑے تو لینا چاہئے، خواجہ آصف
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • جعفر ایکسپریس واقعہ: میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو تیار ہوں: خواجہ آصف
  • جعفر ایکسپریس واقعہ: میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو تیار ہوں: خواجہ آصف
  • جعفر ایکسپریس واقعے پر خواجہ آصف سے استعفے کا سوال پوچھ لیا گیا