2025-01-27@17:14:44 GMT
تلاش کی گنتی: 2138

«انقلاب کی»:

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میں قومی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی  لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں ٹھٹہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں برس کے دوران تعداد 68 ہوگئی مذکورہ علاقوں میں پولیو وائرس کی تصدیق گزشتہ سال 23 اور 24 دسمبر کو ہوئی، سال 2024 میں 480 سیوریج کے نمونوں میں...
    ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کیخلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان نے مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف بلوچستان بھر میں 31 جنوری کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان ترجمان نے کہا کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کے خلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہروں کے پبلک مقامات پر جلسہ و مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ان احتجاجی جلسوں، مظاہروں اور احتجاج میں شرکت کرکے حکمرانوں کو لوٹ مار، بدعنوانی سے...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کی براہ ِ راست ذمہ داری پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ اور کراچی پر مسلط ہے۔ گلبرگ ٹاؤن کے تحت یوسی 7میں ابو بکر صدیق پارک و اوپن ائیر جم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ   قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر کارپوریشن کے چیئر مین ہیں لیکن وہ بھی کراچی میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ   اقتدار...
    سٹی 42 :  وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم اور مراکش کی حکومت کی جانب سے دخیلہ کے ساحل پر  کشتی الٹنے  کے واقع میں  بچ جانے والے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ شہباز شریف نے مراکش کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی میں شامل پاکستانی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔  وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت پاکستان...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی  کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا...
    کابل: 8سال بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،ایران کے اعلیٰ سفارت کار نے قائم مقام افغان وزیر اعظم حسن اخوند، وزیر خارجہ امیر خان متقی اور وزیر دفاع محمد یعقوب سے ملاقات کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق 8سال بعدایران کے کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے افغانستان کا دورہ کیاہے، دونوں ممالک  کے رہنماؤں نے سرحدی کشیدگی، ایران میں افغان مہاجرین اور دریائے ہلمند کے پانی کے معاہدے کے بارے میں گفتگو کی۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی امید رکھتا ہے، افغانستان تقریبا 30 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرے۔ افغانی وزیر...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے حال ہی میں پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ سے ایک انوکھی درخواست کی ہے، جس کے جواب میں رجب بٹ نے بھی ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔ حرا مانی اور رجب بٹ کا یہ دلچسپ واقعہ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب ہحرا مانی میک اپ روم میں موجود تھیں اور رجب بٹ اپنے معمول کے مطابق ولاگنگ کر رہے تھے۔ دونوں شخصیات کے درمیان سلام دعا اور خیریت دریافت کرنے کے بعد، حرا مانی نے رجب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے...
    اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا رشتہ ہے ۔ ملاقات میں شہباز نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی تاریخ کا ذکر کیا اور پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی کوششوں کے لیے جاپان کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے...
    محکمہ مو سمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ بو ندا باندی کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کے علا وہ دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر، سوات، کالام، مر دان، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواوں کے ساتھ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے غیر معمولی ملاقات، وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت ملی، جیل قوائد سے ہٹ کر ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ تصیلات کے مطابق پیر کی شب کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس...
    ملک بھر میں رواں سال کی پہلی پولیو ویکسی نیشن مہم 3 سے 9 فروری تک چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے عہدیدار نے والدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں ٹھٹہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے جمع...
    گنڈاپور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں غیرمعمولی ملاقات، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی...
    سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے غیرمعمولی ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو 8 فروری کو پشاور میں ہونے والے جلسے کے حوالے...
    جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے عمران خان سمیت تین رہنماں کی درخواست بریت مسترد کردی، پراسیکیوشن نے بریت کے خلاف دلائل دئیے جن سے عدالت نے اتفاق کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، کرنل (ر) اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دائر درخواست بریت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے موقف اپنایا کہ مقدمہ...
      شارجہ : ٹوم السپ نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی وجہ سے گلف جائنٹس نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میچ میں شارجہ وارئرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ٹام نے کرن کے ساتھ ملکر 65 رنز کی شرات داری بھی قائم کی۔ 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا تھا تاہم السپ اور جیمز ونس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو آگے بڑھایا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پہلے تین اوورز میں چھ چوکے لگا کر اپنے ارادے واضح کئے دلشان مدوشنکا نے ان کی 42 رنز کی شاندار شراکت داری کو اس وقت ختم کردیا جب ونس شارٹ بال پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، اس سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقے کے لئے ریلیف ہو گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھاو¿ گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک گیس کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ گیس کی...
    سائنسدانوں نے خلا میں ایسی کائناتی لہریں دریافت کی ہیں جو پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی آواز پیدا کرتی ہیں۔ ان لہروں کو ”کورس ویوز“ کہا جاتا ہے، جو پلازما کی لہریں ہیں اور انسانی سماعت سے مطابقت رکھنے والی فریکوئنسی پر پھیلتی ہیں۔ جب ان لہروں کو آڈیو سگنلز میں تبدیل کیا گیا تو ان کی آواز بلند پچ والے پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی معلوم ہوئی۔یہ لہریں زمین سے 62,000 میل (100,000 کلومیٹر) دور ایک ایسی جگہ سے دریافت کی گئیں جہاں پہلے کبھی ان کی موجودگی کا مشاہدہ نہیں ہوا تھا۔ یونیورسٹی آف آئیووا کی ماہر خلائی فزکس ایلیسن جینز کا کہنا ہے، ’یہ دریافت بہت سے نئے سوالات کو جنم دیتی ہے کہ اس علاقے میں کون سے...
      ہانگ کانگ میں امریکن چیمبر آف کامرس نے حال ہی میں ” ہانگ کانگ بزنس کنفیڈنس سروے” 2025 جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ہانگ کانگ میں امریکی کمپنیوں کو ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول پر زیادہ اعتماد ہے اور وہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قوانین کے بارے میں زیادہ معروضی نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق 75 فیصد کاروباری اداروں کا ماننا ہے کہ ہانگ کانگ ایشیا کا بین الاقوامی کاروباری مرکز ہے اور نوے فیصد کمپنیوں کا ماننا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنے کے حوالے سے ہانگ...
      کوالالمپور: “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپورمیں منعقد ہوئی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت سن یےلی، ملائیشیا کے وزیر برائے سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت تیو کینگ سن نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں ۔اس موقع پر یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اوٹون نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا۔ چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیراہتمام یہ تقریب 2001 سے مسلسل منعقد ہو رہی ہے ۔یہ سال اس تقریب کے انعقاد کا پچیسواں سال ہے ۔ اس سال “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” ایونٹ دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقریباً 500 شاندار پرفارمنسز کا انعقاد کرے گا تاکہ...
      صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے بیجنگ : چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ نیوز سینٹر 27 فروری کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا۔ صحافیوں کی سہولت کے لئے ان دو...
    فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں۔ ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے گریز غیرجمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے، مذاکرات سے گریز سے قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، عرفان صدیقی28 جنوری کو پی ٹی آئی کی...
      چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی...
    سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہر بینک کی ایڈوائزری کونسل اور شریعہ بورڈ میں علماء موجود ہوں گے اور تمام مکاتب فکر سے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی برانچ میں بھی علماء کی ضرورت ہو جو نگرانی کرے کہ بینکاری اسلامی نظام کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینک کاری کی کلاسیں بھی شروع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل کے اشتراک سے جامعة المنتظر لاہور میں علماء اور طلباء و طالبات کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مکمل...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے عمران خان سمیت تین رہنماؤں کی درخواست بریت مسترد کردی، پراسیکیوشن نے بریت کے خلاف دلائل دئیے جن سے عدالت نے اتفاق کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، کرنل (ر) اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دائر درخواست بریت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے موقف اپنایا کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے، 12 عینی شاہدین گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، س وقت درخواست بریت کی سماعت مناسب نہیں۔ پراسیکیوٹر نے...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔  ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔  ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اوربانی پی ٹی آئی نے...
    بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنما ئو ں عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں مبینہ کرپشن، پارٹی معاملات پر تحقیقات کا ٹاسک جنید اکبر اور عاطف خان کو دیا، سابق گورنر شاہ فرمان کو بھی اس سے متعلق کھوج لگانے کی ہدایت کی۔ بانی نے بعض صوبائی وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا دریافت کیا، بانی پی ٹی آئی نے کیپی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، عمران خان  اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
      سوات:  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات اور ججوں کی تعداد میں اضافہ موجودہ حکومت کارنامہ ہے، پشاور ہائی کورٹ بار مینگورہ بنچ میں وکلاء سے خطاب میں انہوں نے کہا  کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں وکلاء اور بارز نے مثبت کردار اداکیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بنانے کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح بھی وکیل تھے، وکلاء نے ملک بنانے اور سلامتی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ عدالتوں میں زیرالتوا کیسوں کے تیزرفتارٹرائلز سے انصاف کے تقاضے پورے ہورہے ہیں،دہشت گردی ملاکنڈڈویژن میں سب سے بڑا چیلنج ہے،بے پناہ قربانیوں کی بدولت قائم امن پر کوئی سمجھوتہ...
    مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے اپنی کامیاب ترین زندگی کی سب سے بڑی ناکامی طلاق کو قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی پر کھل کر بات کی اور اپنے پچھتاوے کا برملہ اعتراف کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی اہلیہ کو طلاق دینا تھا جس کا انتہائی زیادہ پچھتاوا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بتایا کہ زندگی کے اہم اہداف میں شامل تھا کہ اپنے والد کی طرح میں بھی 45 سالوں پر محیط طویل ازدواجی رفاقت کرپاؤں۔  بل گیٹس نے کہا کہ یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا حالانکہ میں...
    شکارپور میں مختلف ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ برسی کے اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید ارشاد حسین نقوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ ریاض حسین نجفی اور ملک کے جید علماء کرام اور ذاکرین خطاب کرینگے۔
    گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھا گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک...
     اسلام آ باد: وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھاؤ گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔  ان کاکہناہے کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک گیس کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ گیس کی ایک روپیہ قیمت نہیں بڑھانی، ہم نے تجویز دی کہ...
    شمالی غزہ میں شہریوں کی واپسی: بے دخل کیے گئے فلسطینی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے علاقوں کو لوٹ آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )گزشتہ 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے فلسطینی آج اپنے علاقوں کو لوٹناشروع ہوگئے ہیں جو فلسطینی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 1948 میں اسرائیل کے قیام کے لیے فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر ان کے علاقوں سے بے دخل کیا گیا تھا جسے نکبہ کہا جاتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نکبہ کے بعد آج پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بے دخل کیے گئے فلسطینی اپنے علاقوں کو واپس لوٹے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے  کے پی میں مبینہ کرپشن، پارٹی معاملات پر تحقیقات کا ٹاسک جنید اکبر اور عاطف خان کو دیا، سابق گورنر شاہ فرمان کو بھی اس سے متعلق کھوج لگانے کی ہدایت کی۔بانی نے بعض صوبائی وزراء کے کرپشن میں ملوث ہونے کا دریافت کیا، بانی پی ٹی آئی نے کےپی حکومت کی کارکردگی سے متعلق بھی پوچھا، بانی نے تینوں رہنماؤں سے سوال کیا کہ پارٹی معاملات کیسے ہیں؟ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، ہائیکورٹس کے پہلے 5 سینئر ججز سے بھی تعیناتیاں کی جائیں گی۔سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا گیا ہے، ججز تعیناتی کے لئے اجلاس 11 فروری کو دوپہر 2 بجے ہوگا، جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس کے پہلے 5 سینئر ججز سے بھی تعیناتیاں کی جائیں گی۔ مزید :
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائےگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز تعیناتیوں کے لیے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت 5 سینیئر ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر ججز کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینیئر ہائیکورٹس ججز کو جسٹس منیب اختر کے اعتراضات پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سول کوڈ نافذ۔۔۔ اترا کھنڈ پہلی ریاست بن گئی ، مسلمان، دوسری شادی نہیں کرسکیں گے نہ طلاق دے سکیں گے ۔ اتراکھنڈ میں آج 27 جنوری کو یکساں سول کوڈ نافذ ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ دھامی نے اس کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ یو سی سی کو نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔ وزیراعلی دھامی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے بعد یہ یقینی بنایا جائے گا کہ اتراکھنڈ میں جنس، ذات پات، مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ ہم نے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔ ایکٹ (UCC) اب نافذ ہونے کے لیے تیار...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے۔پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل پر اسلام آباد میں اجلاس بےمقصد ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص جماعتوں کو مدعو کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش ہے، ہم نےدہشت گردی کےمسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا تھا۔
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی منظوری دے دی، جس میں 4 ارکان نے حمایت جبکہ 2 ارکان نے مخالفت کی۔  سینیٹر کامران مرتضیٰ کی سیکشن 7 میں ترامیم کو کمیٹی نے کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔ سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 پر تفصیل سے بحث کی گئی۔  اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سینیٹر سیف اللہ نیازی نے بل کی مخالفت کی، تاہم بل کے حق میں 4 ووٹ آئے اور مخالفت میں 2 ووٹ پڑے۔ اجلاس کے آغاز میں چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر پلوشہ خان نے سوال اٹھایا کہ اتنے اہم...
    بل گیٹس کو طلاق پر پچھتاوا، زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا کہ طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے، طلاق ان کے اور میلنڈا دونوں کے لیے دکھ اورمشکل تھی۔بل گیٹس نے کہا امید تھی ہماری شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی 45 سال ساتھ گزارنے والے میرے والدین کی تھی، جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا لیکن بہت زیادہ کامیاب اس وقت...
    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی تصویرشیئر کردی۔ نیلم منیر کی حالیہ پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یا اللّٰہ کریم ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔ اداکارہ نیلم منیر نے رواں ماہ شادی کا انکشاف کیا تھا،شادی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں خوبرو اداکارہ کا کہنا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ہی ٹیکس ریٹ فوری طور پر پندرہ فیصد کم کردوں لیکن کیا کروں اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے۔ یہ بات انہوں ںے اسلام آباد سینٹورس میں عالمی معیار کے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے اگلے چند ماہ میں پاکستان کی ترقی، ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، صنعتیں مسابقت کی دوڑ میں واپس آجائیں گی میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ٹیکس ریٹ فوری طور پر پندرہ فیصد کم کردوں لیکن اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے مگر...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی، شرم و حیا ہوں تو ان کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ پشاور ہائیکورٹ  کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کرانے آیا ہوں، 26 نومبر کے متعدد کیسز ہمارے خلاف کئے ہیں، ایک ہی دن میں اتنے شہریوں میں کیسے جاسکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے، شرم و حیا ہوں تو ان کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کو ہم نے خطوط لکھے لیکن اس طرف سے اپنی تک کوئی جواب نہیں آیا، چیف الیکشن کمشنر کے...
    ---فائل فوٹو  سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صحافیوں کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف پریس گیلری میں احتجاج کیا گیا۔احتجاج سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تحت کیا گیا۔احتجاج کے دوران صحافیوں نے پریس گیلری میں پیکا قانون کے خلاف نعرے لگائے۔واضح رہے کہ صحافیوں کی جانب سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر نے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحافی احتجاج کر رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت ان سے ملاقات کریں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دیدیسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عوام پاکستان...
    کیلیفورنیا:دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا کہ طلاق ان کے لیے اور میلنڈا دونوں کے لیے ایک مشکل اور تکلیف دہ تجربہ تھا۔ "طلاق میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے,” بل گیٹس نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں امید تھی کہ ہماری شادی میرے والدین کی طرح کامیاب ہو گی، جو 45 سال تک ساتھ رہے۔” بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ "جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی، تو میں کامیاب تھا، لیکن جب ہم ایک ساتھ تھے تو میری کامیابی میں اور بھی اضافہ ہوا۔” میلنڈا گیٹس...
    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا؛ افراط زر میں اضافے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ افراط زر میں آنے والے مہینوں میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے شرح سود کو ایک فی صد کم کرکے 13 سے 12 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ڈیٹا میں کافی مثبت ٹرینڈ ہیں،...
      کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 12 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی اور اعجاز گورچائی کو بری کر دیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے 12 مئی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، کارکن اعجاز گورچائی اور عمیر صدیقی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان کے وکیل مشتاق اعوان ایڈوکیٹ نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس اور قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیے گئے، لہذا ان کو بری کیا جائے۔ وکیل نے مزید کہا کہ یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ وسیم...
    وزیر اطلاعات نے بل کے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہے اور اس میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں تاکہ بہتر طریقے سے اس کا اطلاق ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل پر شدید بحث کے بعد منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صحافتی تنظیموں نے بل کو متنازع قرار دیتے ہوئے اس پر اعتراضات اٹھائے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیکا بل پیش کیا گیا جس پر صحافیوں کی تنظیموں نے فیک نیوز کی تشریح کی وضاحت کی کمی کو بل میں ایک بڑی خامی قرار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور شرح سود میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے ۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کہنا تھا امید ہے آج شرح سود میں مزید کمی ہو گی، بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کر دوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔ ان کا کہنا تھا بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اخراجات کم کر رہے ہیں، پی ڈبلیو ڈی کرپشن...
    کراچی کی  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 12 مئی کے کیس میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی اور اعجاز گورچائی کو بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے 12 مئی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر، کارکنوں اعجاز گورچائی اورعمیر صدیقی کو بری کردیا۔ مشتاق اعوان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ وسیم اختر اور دیگر کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ ملزمان بے گناہ ہیں بری کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ کوئی ثبوت نہیں کہ وسیم اختر نے میٹنگ کرکے ہنگامہ کرنے کا کہا ہو۔ ملزمان کیخلاف ائیر پورٹ پولیس نے 2007 میں مقدمہ درج کیا تھا۔...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو ہوگا، جس میں عدالت عظمیٰ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کے 11 فروری کو دن 2 بجے ہونے والے اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس سے 5، 5 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
    سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سےاقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان میں رہائشی نمائندے ڈاکٹر سیموئیل رزق کی ملاقات ہوئی ۔  ملاقات میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں اور پاکستان میں عوامی و نجی شعبوں کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر سیموئیل رزق نے یو این ڈی پی کی مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا، جن میں سماجی ترقی، موسمیاتی لچک، توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی، اور عوامی شعبے میں کارکردگی کی بہتری شامل ہیں۔  وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت  وزارت خزانہ کے مطابق منصوبوں کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا،...
    “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب کا کوالالمپورمیں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز کوالالمپور: “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپورمیں منعقد ہوئی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت سن یےلی، ملائیشیا کے وزیر برائے سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت تیو کینگ سن نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ اس موقع پر یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اوٹون نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا۔چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیراہتمام یہ تقریب 2001 سے مسلسل منعقد ہو رہی ہے ۔یہ سال اس تقریب کے انعقاد کا پچیسواں سال ہے ۔ اس سال “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” ایونٹ دنیا...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، علیم خان، محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔  گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری  وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے، ریلویز خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے، پاکستان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے موجودہ قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو وزارت قانون و انصاف کے ساتھ قریبی تعاون کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف اقدامات کو اہم قرار دیا اور ایف آئی اے کو ہدایت دی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد ہو گئی۔خاتون وکیل سائرہ کے لاپتا ہونے کا مقدمہ اس کی بہن عائشہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون وکیل سائرہ کی لاش بوری میں ڈال کر نہر میں پھینکی گئی تھی جس کی شناخت بھی مشکل سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سائرہ کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی، خاتون وکیل کے قتل کے شبے میں مقتولہ کے شوہر بلال اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کر دی، نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل چیف جسٹس اسلام آباد کو بھیج دی گئی ہے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان نے کی. سماعت کے دوران درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر پیش ہوئے زاہد آصف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 13...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، علیم خان، محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے، ریلویز خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے، پاکستان ریلویز کو مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اس صورتحال سے دو چار ہے، آج ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کس طرح کا ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر ابراہیم،  لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، قاری محمد یعقوب شیخ، سید ناصر عباس شیرازی،  پیر سید ہارون گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، محمد علی درانی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر محمد علی سیف،  علامہ ابتسام الہی ظہیر، اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما شامل ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
    چینی وزیراعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، لی چھیانگ بیجنگ :چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں بیرسٹر سلمان صفدر نے تیار کیں جبکہ خالد یوسف چوہدری نے دائرکیں۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی بحالی، ترقی اور تجارتی صلاحیت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کی زمین کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت دی تاکہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے ریلویز کو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے پر زور دیا۔ انہوں نے مسافروں کو بہتر سفری خدمات فراہم کرنے اور ادارے کو مسابقتی بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ریلویز کے...
    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خالد یوسف ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی۔ اپیل میں نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے معاہدے کا متن حاصل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائرکر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ اپیلیں دائرکر دی گئیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف نے اپیل دائر  کی،اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 17جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عوام پاکستان پارٹی  مزید...
    دبئی کے گلوبل ولیج میں حالیہ تقریب کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداحوں سے ملاقات کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہیں۔  ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ’میں اس سال 60 کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30 کا ہوں۔‘ ان کے اس تبصرے پر حاضرین نے پرجوش ردعمل دیا۔          View this post on Instagram                       A post shared by Global Village القرية العالمية (@globalvillageuae) شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ان...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کی فنانس کمیٹی کے رکن الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔محسن نقوی نے الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے پاکستان میں زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی مدد پر الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی کانگریس کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے: وزیر داخلہ محسن نقویوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔ وزیرِداخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے مسئلہ فلسطین پر اصولی مؤقف کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ الیگزینڈر گرین کا فلسطین کے...
    —فائل فوٹو کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔ کراچی: مختلف علاقوں میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈکراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سرد ہواؤں کے باعث سردی کی لپیٹ میں ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...
    اسلام آباد : اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی سربراہی میں ہوا، جس میں مختلف ارکان نے اس بل پر گفتگو کی۔   جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ نے اس بل کی مخالفت کی، جبکہ سیکرٹری داخلہ نے پیکا قانون میں کی جانے والی ترامیم کو عوام کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترامیم قانون کے بہتر نفاذ کے لیے لائی گئی ہیں اور قومی اسمبلی کی منظور شدہ ترامیم کو ہی منظور کیا جائے گا۔   صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی جا رہی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری 2025)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی، پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا جس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا، پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوالات اٹھا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو چاہیے تھا کہ اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں رکھتے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس...
    ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو برطانوی پارلیمنٹ میں خاص طور پر نومنتخب لیبر ایم پیز کے ساتھ اپنی لابنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے جے کے ایس ڈی ایم آئی کی حکمت عملی سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی ) کے ایک وفد نے تنظیم کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ہاوس آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر Judith Cummins سے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی جماعت کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین...
    سان فرانسسکو : مارک زکربرگ، میٹا کے سی ای او، نے اس سال کے دوران کمپنی کی اے آئی ٹیکنالوجی میں 60 سے 65 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق، 2025 میں میٹا کا اے آئی اسسٹنٹ ایک ارب سے زائد افراد کی مدد کرے گا اور لاما 4 ماڈل اے آئی کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرے گا۔   لاما ایک اوپن سورس زبان ماڈل ہے جو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ فی الحال لاما 3 ماڈل استعمال میں ہے، مگر میٹا نے لاما 4 کے متعارف ہونے کا اعلان کیا ہے۔   زکربرگ نے یہ بھی بتایا...
    نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔ ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی، امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا۔ نائب امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ قائدین علی امین گنڈاپور کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔
    اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران 06 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بہارہ کہو، تھانہ شہزاد ٹاون، تھانہ نون اور تھانہ کھنہ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لیے معذور یا مو ت کا شکار ہوسکتا ہے۔ پتنگ فروشی کے...
    سوڈان کے علاقے دارفور میں سعودی اسپتال پر باغی فورسز کے حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ باغی فورسز نے سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال کو نشانہ بنایا۔ حملے میں اب تک 70 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی ٹیچنگ اسپتال پورے علاقے میں کام کرنے والا واحد اسپتال تھا جو حملے میں تباہ ہوگیا۔ اسپتال حملے کے بعد کافی بڑے علاقے علاج کی سہولیات کے حوالے سے بڑے بحران کا سامنا ہوگا۔   سوڈانی حکام کے مطابق اسپتال کونشانہ بنانا باغی فورسز کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی کڑی ہے۔ باغی تیل کی تنصیبات سمیت مختلف جگہوں اور علاقوں پر حملے...
    اپنے تباہ حال گھروں کو واپسی اور زندگی کو پھر سے شروع کرنے کے عزم کے ساتھ غزہ کے لاکھوں بے گھر فلسطینی نصیرات کے پناہ گزین کیمپ سے شمالی علاقوں کی جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے نتساریم کے علاقے سے انخلا شروع کر دیا جس کے بعد جنوبی علاقوں کے پناہ گزین فلسطینی شمالی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس جانا شروع ہوگئے۔  غزہ کے جنوبی علاقے میں ہزاروں بے گھر فلسطینی ہاتھوں میں اپنا سامان اٹھائے پیدل شمالی علاقوں میں اپنے کھنڈر بن چکے گھروں کی جانب جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ برسوں کی محنت سے بنائے گئے اپنے گھروں کی تباہی پر امید اور دکھ و کرب کے ملے جلے رجحان...
    رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج کی رات ہے ،ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، اس رات مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اسکی فضلیت پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔محفل معراج النبیؐ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کرتے ہیں،27رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا تھا۔جب حضرت جبرائیل براق لیکر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور...
     ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،کے پی کے میں بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا۔مری، گلیات اور گردونواح میں رات اور صبح کے وقت موسم شدید سرد ہوگا، خطہ پوٹھوہار میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہر پڑ سکتی ہے، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے۔ سندھ میں صوبے کے تمام اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا، بلوچستان میں بیشتر...
    ’جیو نیوز‘ گریب  برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، 27 جنوری تا 6 فروری برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔ پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگاپی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے لاہور کے سابق ڈپٹی مئیر نذیر خان سواتی نے لاہور میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کرکے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر  الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات  کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے صف اول میں شمار ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ سے انوکھی درخواست کردی جس کے بعد رجب بٹ نے بھی اداکارہ کیلئے بڑا اعلان کردیا۔یوں تو ڈراما سیریل ’دو بول’ میں ناظرین حرا مانی کی معصومیت پر دل ہار بیٹھے اور پھر ایک یا دو نہیں بلکہ میرے پاس تم ہو اوریقین کا سفرسمیت کئی دیگر پراجیکٹس میں بھی انکی فنی صلاحیتوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔تاہم چند عرصے بعد ہی مداحوں کو حرا مانی کا نیا چہرہ دیکھنے کو ملا جو گلوکاری کی صورت میں تھا کیونکہ حرا مانی کو گلوکاری کا بھی شوق ہے اور وہ ‘کشمیر بیٹس‘ کے ایک سیزن میں اپنے اس...
    ویب ڈیسک: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا  جب کہ صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکاایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا۔ پیکا ترمیمی بل پر بحث   کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت  کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوالات  اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو چاہیے تھا کہ اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں رکھتے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی...
     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکہ  تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔دورہ امریکہ  کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش  ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب...
    ویب ڈیسک: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل چیف جسٹس اسلام آباد کو بھیج دی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان  نے کی، جس میں درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر پیش ہوئے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک زاہد آصف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ...
    امریکا میں اسکول کے فلسطینی طالب علم کو سیٹ بدلنے کی درخواست پر ٹیچر نے دہشت گرد قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل کے حوالے سے بتایا کہ پنسلوانیا کے ایک اسکول میں فلسطین نژاد امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست بدلنے کی درخواست کی تو ٹیچر نے کہا میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں سے بات چیت نہیں کرتا۔امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل اور اسکول کی جانب سے استاد یا طالب علم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسلامک ریلیشنز کونسل طالب علم کے والدین سے رابطے میں ہے دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے فلسطینی طالب علم کو انتہاپسند کہنے والے ٹیچر کو معطل کرتے...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت اور بھی بڑھنے کی توقع ہے۔   اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پنجاب کے اکثر اضلاع میں بھی یہی صورتحال رہے گی۔ مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں رات کے وقت شدید سردی کا سامنا ہو سکتا ہے۔   سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں دھند کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، مگر...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کریں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا وعدہ نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اس معاملے پر اُن کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس شرط یہ ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کیف کو بھی شامل کیا جائے۔ یوکرین کے صدر نے کہا ہے اگر چہ ہم آج نہیں کہہ سکتے کہ جنگ بندی ڈیل کی ممکنہ شرائط کیا ہوں گی، کیوں کہ روس جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ولادیمیر زیلنسکی نے...