2025-02-12@12:54:37 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«افغانستان کی کرکٹ ٹیم»:
افغانستان کی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے جہاں ایئرپورٹ پر گلدستے پیش کرکے افغان کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری تا 9 مارچ پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے جس میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کے قومی اسکواڈ کا اعلان افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی یہ چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی شرکت ہے اور ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کررہے ہیں۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ pic.twitter.com/NL1OiO5SJs — WE News (@WENewsPk)...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم آرام کے بعد جمعرات سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہماری ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں شرکٹ کرے گی۔ ای سی بی بورڈ اجلاس کے بعد چیئرمین رچرڈ تھامسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جوز بٹلر کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ سمیت حقوق نہ ملنے پر حکومت، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ رابطے میں ہیں اور سب کی آراء کو سنا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ، افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرے، مگر کیوں؟ قبل ازیں رواں سال کے آغاز پر ملک...
تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔ تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا جو آج دوپہر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں شیڈولڈ تھا، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق ٹریننگ کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے کپتان شیڈول کے مطابق پری میچ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کرکے تاریخ رقم کر دی۔پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر چیف سکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ حنا منور 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر کے فرائض انجام دیں گی جب کہ وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران ٹیم کی نگرانی بھی کریں گی۔واضح رہے کہ حنا منور کا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور ان کی تقرری 2 برس کے لیے ہوئی ہے۔گزشتہ سال حنا منور کو ایشیا کپ...
انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا...
![پاکستان میں سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔](/images/blank.png)
پاکستان میں سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔
سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ 6 اور 7 فروری...
آپ نے مردوں کے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں بڑے اہداف دیکھیں ہوں گے مگر آج ہم ویمنز ون ڈے میچز کے پانچ بڑے ریکارڈز آپ کے سامنے رکھیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچ میں سے چار ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویمن کرکٹ کی تاریخ میں بننے والے پانچ بڑے اہداف میں سے تین کو مخالف ٹیم نے حاصل کیا اور دو میں حریف ٹیم کو شکست ہوئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 4 جنوری 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 370 رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ یہ میچ سرشترا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ...