افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جونا تھن ٹراٹ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست کی بنیادی وجہ مڈل آرڈر کی ناکامی رہی جبکہ حریف ٹیم کے بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ  دوران میچ کراچی کے تماشائیوں نے ہماری ٹیم کو  بہت زیادہ سپورٹ کیا۔اپنے حامیوں کی موجودگی میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں ہمیں رنز بنانا ہوں گے۔پہلے میچ میں ناکامی ضرور ہوئی ہے لیکن اگلے میچز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف فتوحات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میچ میں جنوبی افریقا  کی اچھی بولنگ کی وجہ سے ہم ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے ،اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔

دریں اثنا افغانستان کے خلاف سینچری جڑنے والے جنوبی افریقی بیٹر ریان ریکلٹن نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میری اچھی کارکردگی ٹیم کی فتح میں معاون ثابت ہوئی، کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ، اگلے میچز میں جیت کے لیے میدان میں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کی حالیہ دنوں میں کار کردگی اچھی رہی ہے۔ پاکستان میں ہونے والی سہ قومی کرکٹ سیریز سے ہمیں بہت فائدہ ہوا اور مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونےمیں مدد ملی۔  پاکستان کے  خلاف نیوزی لینڈ کے تین سورنزکے ہدف کو سامنے رکھ کر کراچی کی وکٹ پر ہم نے حکمت عملی بنائی،خوشی ہے کہ کامیابی حاصل کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل

لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل حمید شاہ دوتانی اور کانسٹیبل اشرف دوتانی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز تور دیب گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا. جس کے بعد آج ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔اغوا کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے  اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • ہر مہینے اگلے مہینے سے زیادہ ترسیلات زر آ رہی ہیں، قیصر شیخ
  • جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
  • جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
  • کراچی کنگز کی فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اگلے میچز کیلیے بھی پرامید ہیں، عرفات منہاس
  • اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
  • آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے بجٹ پر مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع
  • اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کوریلیف کی خوشخبری سنادی گئی