آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم آرام کے بعد جمعرات سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افغانستان کرکٹ
پڑھیں:
افغانستان: قندوز میں بینک کے باہر خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق
افغانستان کے صوبے قندوز میں بینک کے باہر خودکش دھماکے میں 5 افراد مارے گئے۔
اے ایف پی کے مطابق صوبہ قندوز کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بینک کے باہر خودکش دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ قندوز شہر میں لوگوں کی بڑی تعداد تنخواہ لینے کے لیے قطار بنائے بینک کے باہر کھڑی تھی کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔
صوبہ قندوز کی پولیس کے ترجمان جمعہ الدین خاکسار کے مطابق دھماکا خیز مواد سے لیس خودکش بمبار نے خود کو قطار میں کھڑے لوگوں کے قریب دھماکے سے اڑایا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سویلینز، سول سروینٹس اور طالبان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسی طرز کا ایک حملہ گزشتہ برس مارچ میں قندھار شہر میں ایک بینک کے باہر ہوا تھا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔
قندوز میں منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے کی فوری طور پر کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان داعش قندوز قندوز خودکش حملہ