’افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو بتایا کہ کھیلتے اور جیتتے کیسے ہیں‘
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے اور ایسے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ پاکستانی ٹیم کو افغانستان سے کچھ سیکھ لینا چاہیے۔
صبیح کاظمی لکھتے ہیں کہ افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا، افغانستان کا 1 روپیہ پاکستان میں 3 روپے 80 پیسے کا ویسے نہیں ہوا۔ ترقی ہر شعبے میں نظر آرہی ہے۔
افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا۔۔۔۔
افغانستان کا ایک روپیہ پاکستان میں 3 روپے 80 پیسے کا ویسے نہیں ہوا۔ ترقی ہر شعبے میں نظر آرہی ہے۔ pic.
— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) February 26, 2025
ایکس پر ’مومنٹس اینڈ میموریز‘ نامی ایک پیج نے کہا کہ پاکستان کے عظیم بلے باز یونس خان افغانستان کی ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ پاکستان کا کوچ کون ہے؟
Pakistan’s greatest batsman Younis khan is coaching Afghanistan team. Who’s Pakistan coach by the way ? pic.twitter.com/YWEbiOm96K
— Moments & memories (@momentmemori) February 26, 2025
انس نامی صارف نے لکھا کہ افغانستان کرکٹ کا بچپن پاکستان میں گزرا اور ان کی پرورش ہماری کلب ٹیموں سے کھیل کر ہوئی، آج افغانستان کرکٹ ہم سے بہتر لگ رہی ہے اور ہماری کرکٹ تنزلی کا شکار ہوگئی ہے۔
افغانستان کرکٹ کا بچپن پاکستان میں گزرا اور ان کی پرورش ہماری کلب ٹیموں سے کھیل کر ہوئی، آج افغانستان کرکٹ ہم سے بہتر لگ رہی ہے اور ہماری کرکٹ تنزلی کا شکار ہوگئی ???????????? pic.twitter.com/AXs68jxQMn
— Ans (@PakForeverIA) February 26, 2025
شفیق احمد ایڈوکیٹ لکھتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کو افغان کرکٹ ٹیم سے سیکھنا چاہیے کہ کیسے شیر کے منہ سے نوالہ چھینا جاتا ہے اور ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ انگلینڈ جیت جائے گا لیکن افغان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کر فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستانی اور خاص طور پر پنجابی کرکٹ شائقین کو افغان کرکٹ ٹیم سے سیکھنا چاہیے کہ کیسے شیر کے منہ سے نوالہ چھینا جاتا ہے اور ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ انگلینڈ جیت جائے گا لیکن افغان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کر فتح اپنے نام کر لی#AFGvsENG pic.twitter.com/40UT0PoFC1
— Shafiq Ahmad Adv (@ShafiqAhmadAdv3) February 26, 2025
افغانستان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی اجمل جامی لکھتے ہیں کہ اللہ کا شکر ہے افغانستان چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے گروپ میں نہیں تھا۔
Thank God, Afghanistan wasn’t in Pak group for CT25.
— Ajmal Jami (@ajmaljami) February 26, 2025
ذیشان خان نے لکھا کہ افغانستان کی جیت میں یونس خان کا بہت بڑا حصہ ہے، اور ہمارے ٹیم کو ایکسپائرعاقب جاوید سے چلایا جا رہا ہے۔
افغانستان کی جیت میں یونس خان کا بہت بڑا حصہ ہے ????
اور ہمارے ٹیم کو ایکسپائر عاقب جاوید سے چلایا جا رہا ہے ???????? pic.twitter.com/04vKOpxSay
— ZEShan ⚫ (@zeshmohmand) February 26, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ افغانستان کی کرنسی اور ٹیم کا ہمیشہ مذاق اڑایا گیا ہے، آج افغان کرنسی اور ٹیم کس مقام پر ہیں؟ شاید ان کے ان معاملات میں سیاست کا عمل دخل نہیں، اگر پاکستانی کوچز باقی ٹیمز کی بہترین ٹریننگ کر سکتے ہیں تو اپنی ٹیم کو نااہل سیاسی لوگوں سے دور رکھ کر دنیا کی بہترین ٹیم بناسکتے ہیں۔
افغانستان کی کرنسی اور ٹیم کا ہمیشہ مذاق اڑایا گیا ہے، آج افغان کرنسی اور ٹیم کس مقام پر ہیں؟ شائد ان کے ان معاملات میں سیاست کا عمل دخل نہیں، اگر پاکستانی کوچز باقی ٹیمز کی بہترین ٹریننگ کر سکتے ہیں تو اپنی ٹیم کو نااہل سیاسی لوگوں سے دور رکھ کر دنیا کی بہترین ٹیم بناسکتے ہیں۔
— Islamabadies (@Islamabadies) February 26, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ افغانستان نے پاکستان کو بتا دیا کہ کھیلتے کیسے ہیں اور جیتتے کیسے ہیں۔
افغانستان نے پاکستان کو بتا دیا کہ کھیلتے کیسے ہیں اور جیتتے کیسے ہیں#ENGvAFG
— Saroorfiction (@Feelings90) February 26, 2025
مسافر نامی صارف نے لکھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کرکٹ ٹیم سے سیکھنا چاہیے کہ کرکٹ کیسے کھیلنی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا افغانستان کرکٹ ٹیم سے سیکھنا چاہیئے کہ کرکٹ کیسے کھیلنی ہے #پاکستان_کرکٹ@TheRealPCB
— مسافر (@BhalliAshraf) February 27, 2025
سمیع اللہ لکھتے ہیں کہ کئی افغان کھلاڑیوں نے کرکٹ پاکستان میں کھیل کر سیکھی ہوگی لیکن وقت آگیا ہے کہ اب ہماری ٹیم ان سے سیکھے، خاص کر آخری اوورز میں باؤلنگ اور بیٹنگ میں جارحیت۔
کئی افغان کھلاڑیوں نے کرکٹ پاکستان میں کھیل کر سیکھی ہوگی لیکن وقت آگیا ہے کہ اب ہماری ٹیم ان سے سیکھے، خاص کر آخری اوورز میں باؤلنگ اور بیٹنگ میں جارحیت۔ #ویل پلیڈ افغانستان
— Sami Ullah (@DrSamiSpeaks) February 26, 2025
ایک صارف نے افغانستان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کرکٹ ٹیم سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیکھ لے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کرکٹ ٹیم سے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ سیکھ لے
Well done team Afghanistan
— Javed (@patriotpkj) February 26, 2025
واضح رہے کہ افغانستان کی جیت کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ 28 فروری کو آسٹریلیا کو شکست دے۔ اگر افغانستان یہ میچ ہار جاتا ہے، تو وہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو جائے گا اور آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
‘پاکستانی شائقین نے غلط ’’ہیرو‘‘منتخب کرلیا ہے،شعیب اختر کی بابر اعظم پر تنقید
لاہور:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا “ہیرو” منتخب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ بابراعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، انکے فینز بغیر سوچے سمجھے انہیں سر پر بیٹھا رہے ہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ اب بتاؤ ویرات کوہلی کا ہیرو کون ہے؟ “سچن ٹنڈولکر ” جس نے کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ انکی میراث کا پیچھا کررہے ہیں، بابراعظم کا ہیرو کون ہے؟ “ٹک ٹک” تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
سابق کرکٹر نے شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غلط ہیروز کو چنا ہے، آپ غلط سوچ رہے ہیں! یہ شروع سے ہی دھوکے باز تھے، میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کروں گا۔ میں یہ صرف اس لیے کر رہا ہوں کہ مجھے تنخواہ مل رہی ہے، یہ وقت کا ضیاع ہے۔ یہ بگاڑ میں 2001 سے دیکھ رہا ہوں، میں نے کپتانوں کو تبدیل ہوتے دیکھا ہے جن کے کردار دن میں 3 بار بدلتے تھے۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ہاتھوں شکست اور پھر بھارت کے ہاتھوں بدترین ہار نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے تاہم گرین شرٹس کو اپنا آخری گروپ میچ بنگلادیش کیخلاف 27 فروری کو راولپنڈی میں کھیلنا ہے۔
واضح رہے کہ میزبان پاکستان چیمپئینز ٹرافی ایونٹ سے میزبان ہونیوالی پہلی ٹیم ہے۔