2025-04-16@15:42:38 GMT
تلاش کی گنتی: 25

«افراد کے پاسپورٹ»:

    مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان سے منظوری کے بعد اس فیصلے کی توثیق صدر محمد معیزو نے بھی کردی جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ مالدیپ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن قانون میں یہ ترمیم اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی "ظالمانہ کارروائیوں" کی مذمت کے طور پر کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے، تاہم دہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یہ تجویز...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق انڈیا کے شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں جنہیں مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شریاس ائیر دوسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کی جارجیا وول آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ Post Views: 1
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے...
    ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی،گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا تھا،فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل سے روانگی پرگاڑی روکنے اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،...
    ویب ڈیسک:   بلوچستان کے اضلاع کچھی اور موسیٰ خیل میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز سے سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک کو شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک کولپور کے مقام پر روک دیا گیا ہے جنہیں صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت دی گئی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان ادھر لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تمام ٹریفک کو شام 6 بجے سے صبح...
    ---فائل فوٹو گزشتہ روز شارعِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس کی جانب سے اس افسوس ناک واقعے پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ مطابق واقعے کے ملزم 17 سال کے کار ڈرائیور عتیق کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ موجود نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ افطار کے بعد پیش آیا جب شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوتا ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق کار میں 3 دوست بھی سوار تھے، موٹر سائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی، کار نے فاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، اسی حادثے...
    بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی رہنمائی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔ جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیے تھا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم پارٹی نے انکی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی۔اس دوران رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شمولیت ایک بڑا پیغام تھا اور انہوں نے...
     اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف  ہوا ہے ۔  سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)  کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پٹیشنرکا نام پی سی ایل، ای سی ایل میں ایکٹو ہے، متعدد ایف آئی آرزکی وجہ سے 24 اگست 2023کو نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنےکی سفارش کی گئی۔عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت 18 اپریل 2024 کو درخواست گزار کی ضمانت منظورکرچکی ہے۔...
     (ویب ڈیسک)ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیئے گئے ہیں۔  نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا،مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی،انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج...
    گوجرانوالہ: چار شہریوں کو قتل کرکے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار معصوم شہریوں کے قاتلوں کی بیرون ملک فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب 5 ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان چار معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ، مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر EK619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہو...
    رکن قومی اسملبی شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے بعد شیر افضل مروت نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’عمران خان میرا لیڈر تھا، ہے، اور رہے گا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں عمران خان زندہ باد اور پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عمران خان میرا لیڈر تھا، ہے، اور رہے گا۔ pic.twitter.com/TW1Jx7APUK — Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 12, 2025 واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا...
    پینے کا صاف پانی صحت اور زندگی کی ضمانت ہے لیکن دارالحکومت کے باسیوں کو یہ بنیادی سہولت میسر نہیں اور بیشتر سیکٹرز کے رہائشی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے زیرانتظام واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر پر جدید فلٹریشن نصب نہیں ہے، سی ڈی اے کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور ماڈل ویلجز میں 98 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جن کا انتظام 5 این جی اوز کے سپرد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پانی کی شدید قلت، اب اسلام آباد والوں کو پانی کہاں سے ملے گا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق، سی ڈی اے کی ایک اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اسلام...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، میرے دورے کے اثرات جلد سامنے آئیں گے، شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے، اگر درخواست قبول نہ کی تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے...
    امریکی ایوی ایشن حکام نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف میں ہیلی کاپٹر پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے تحت صرف طبی اور پولیس ہیلی کاپٹروں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام ہیلی کاپٹروں کی پروازیں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات...
    امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈ مسٹریشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے امریکن ایئر لائن اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک حادثے کے بعد واشنگٹن ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ایف آئی اے اہلکار بتایا کہ ریگن ایئرپورٹ کے اطراف صرف پولیس اور طبی ہیلی کاپٹروں کو ہوائی اڈے اور قریبی راستوں کے درمیانی علاقے میں پرواز کی اجازت ہوگی۔ ایف اے اے اہلکار نے کہا کہ یہ پابندیاں ہوائی اڈے کے قریب روٹ 1 اور روٹ 4 پر اثر انداز ہوتی ہیں۔...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے شہزاد اکبر، ملک ریاض، علی ریاض اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر چار ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ اشتہاری ملزمان میں ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے28 جنوری کو وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ملزمان...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد موقع پر ہی دم تو گئے ۔حادثے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔چھیپا ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز اور 40 سالہ خالد ولد نامعلوم شامل ہیں تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے...
    اسلام آباد(آن لائن)سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے ،سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427مقدمات نمٹائے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں جبری گمشدگی کے 1098،2019 میں 800 کیسز، سال 2020 میں 415، 2021 میں 1460 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ سال 2022 میں 860 اور 2023 میں 885 واقعات سامنے آئے سال 2024 کے اختتام تک لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2251 کیسز زیرالتواء ہیں۔ دسمبر 2024 جبری گمشدگی کے29واقعات رپورٹ ہوئے44نمٹائے گئے دسمبر 2024 میں دو لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں، 23گھروں کو واپس پہنچے۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ قرار دیے گئے 5 افراد حراستی مراکز جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے سمبر میں کمیشن نے...
۱