لاپتا افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے ،سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427مقدمات نمٹائے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں جبری گمشدگی کے 1098،2019 میں 800 کیسز، سال 2020 میں 415، 2021 میں 1460 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ سال 2022 میں 860 اور 2023 میں 885 واقعات سامنے آئے سال 2024 کے اختتام تک لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2251 کیسز زیرالتواء ہیں۔ دسمبر 2024 جبری گمشدگی کے29واقعات رپورٹ ہوئے44نمٹائے گئے دسمبر 2024 میں دو لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں، 23گھروں کو واپس پہنچے۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ قرار دیے گئے 5 افراد حراستی مراکز جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے سمبر میں کمیشن نے 10 کیسز جبری گمشدگی کے نہ ہونے کی بنیاد پر نمٹائے اپتہ افراد کمیشن کو 2011 سے 2024 تک 10467کیسز موصول ہوئے جموعی طور پر 4613 افراد گھروں کو واپس پہنچے، 686 جیلوں میں پائے گئے ال 2011سے2024تک 1011 افراد حراستی مراکز میں پائے گئے لاپتہ قرار دیے گئے 288 افراد کی 2011 سے2024کے درمیان لاشیں ملیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاپتہ افراد افراد کمیشن
پڑھیں:
گوجر خان، شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 مہمانوں کی حالت غیر، ابتدائی رپورٹ میں انکشافات
راولپنڈی:گوجر خان شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہونے کے معاملے پر ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانے سے 200 افراد کی حالت خراب ہونے کے معاملے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے کر تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل دی تھی۔
واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کیٹرنگ یونٹ کو سیل کردیا اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
فوڈ سیفٹی آفیسر نے لواحقین اور ڈاکٹرز سےملاقات بھی کی، ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، کیٹرنگ پروسیسنگ ایریا میں واشروم، حشرات کی بھرمار پائی گی، جبکہ شادی کے کھانے میں ناقص کھلے مصالحے استعمال کیے گے۔
یونٹ میں موجود اشیاء کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا جبکہ پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، واٹر ٹینک واشروم بھی پایا گیا۔
ابتدائی رپورٹ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیش کردی گی جس میں کیٹرنگ کا مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔