عدالت کا عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پٹیشنرکا نام پی سی ایل، ای سی ایل میں ایکٹو ہے، متعدد ایف آئی آرزکی وجہ سے 24 اگست 2023کو نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنےکی سفارش کی گئی۔عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت 18 اپریل 2024 کو درخواست گزار کی ضمانت منظورکرچکی ہے۔
جسٹس محمد آصف نے ریمارکس دیےکہ وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کیاگیا، نام شامل کرکے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمرسلطان کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فریقین کو بانی پی ٹی آئی کےسابق سیکورٹی افسرکا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ملتوی
لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔
جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ تاحال سپریم کورٹ میں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی کو اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا۔
درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 27 نومبر کو عمران خان کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔