2025-04-15@06:04:20 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«اراضی واگزار»:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 ) سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں زیرقبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں سپریم کورٹ میں جنگلات اراضی کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی عدالت نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں جبکہ زیر قبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات جمع کروانے کا بھی حکم دیا.(جاری ہے) جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ ایک مسئلہ اسلام آباد کی حدود کا بھی تھا اس کا کیا ہوا؟ ساری دنیا میں جنگلات بڑھائے جا رہے ہیں اور پاکستان میں کم ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ...
آر ڈی اے کا آپریشن ،راولپنڈی میں 25برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کے پلاٹ واگزار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک کامیاب آپریشن میں 25 برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ واگزار کرا لیے۔تفصیلات کے مطابق سید پور اسکیم میں تیرہ مرلہ اراضی کے پلاٹ نمبر گیارہ اور بارہ پر غیر قانونی رینٹ پارکنگ قائم تھی، آر ڈی اے کے ملکیتی پلاٹ پر ایک بااثر شخص پارکنگ قائم کرکے کرایہ وصول کررہا تھا۔ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزی مرتضی کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا اور پلاٹس سے قبضہ ختم کرکے بانڈری وال بنادی گئی۔ڈی جی آر ڈی اے نے کہا...
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک کامیاب آپریشن میں 25 برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ واگزار کرا لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سید پور اسکیم میں تیرہ مرلہ اراضی کے پلاٹ نمبر گیارہ اور بارہ پر غیر قانونی رینٹ پارکنگ قائم تھی، آر ڈی اے کے ملکیتی پلاٹ پر ایک بااثر شخص پارکنگ قائم کرکے کرایہ وصول کررہا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزیٰ مرتضیٰ کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا اور پلاٹس سے قبضہ ختم کرکے باؤنڈری وال بنادی گئی۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا ہے کہ شہر میں جہاں بھی آر ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر قبضہ ہوا وہ ختم کرایا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کےلیے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی اراضی واگزار کروانے کےلیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کےلیے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ لاہور اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشنز کی از سر نو آرائش کی جارہی ہے۔
سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے...
— فائل فوٹو پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد فیز 3 چوک میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 غیر قانونی عمارتیں گرا دی گئی ہیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا آغازسرجانی ٹاون ،منگھوپیر،سہراب گوٹھ،سپرہائی وے... بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے 8 کنال قیمتی اراضی واگزار کرا لی ہے۔واگزار اراضی کی مالیت 2.5 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری زمین پر قبضہ واگزار کروانے کے دوران مزاحمت پر پی ٹی آئی رہنما اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، وکیل کی گرفتاری پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کر دی۔ پولیس کے مطابق محکمہ ریونیو کی درخواست پر ناجائز قبضہ واگزار کروایا جا رہا تھا، جس پر قابضین نے مزاحمت کی۔ جھگڑے میں پی ٹی آئی رہنما ضمیر جھیڈو ، ماڈل ٹاؤن بار کے نائب صدر وقاص کاہلوں اور پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا کے انچارج سب انسپکٹر ندیم زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ضمیر جھیڈو اور وقاص کاہلوں ایڈووکیٹ سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا، جس پر وکلا...
امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو بھی دی گئی ہے جس کے بعد وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار پاکستانی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ’پاکستانی سفیر اپنے نجی دورے پر امریکہ گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وزارت خارجہ تحقیقات کر رہی ہے۔‘ میسر معلومات کے مطابق سفیر کو درست ویزہ اور...
واشنگٹن / اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی امیگریشن حکام نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر " کے کے احسن واگن" کو لاس اینجلس پہنچنے پر داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور انہیں فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ " کے کے واگن" کو امریکی امیگریشن حکام نے "امیگریشن اعتراضات" کی بنیاد پر روکا اور ان کی فوری ملک بدری کے احکامات جاری کیے۔ سفیر واگن کے پاس امریکی ویزا اور تمام سفری دستاویزات موجود تھیں۔ وہ ایک نجی دورے پر لاس اینجلس جا رہے تھے لیکن امریکی حکام نے ان کے سفر پر پابندی عائد کر دی۔ :چیمپینز ٹرافی اور...
لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات مظفر گڑھ فارسٹ ڈویژن کی 82 ایکڑ رقبہ کی اراضی 1947 سے جرائم پیشہ افراد کے ناجائز قبضہ میں تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اورسینئر صوبائی وزیر کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گزشتہ سال دسمبر میں کریک ڈاؤن کرکے 82 ایکڑ رقبے کو واگزار کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں زرعی جنگلات کے قیام کا فیصلہ، لاہور میں درختوں کے حفاظتی دائرے پر کام شروع گرینڈ آپریشن کے دوران ملزمان کی مزاحمت سے محکمے کے پانچ ملازمین شدید زخمی ہوئےتھے جس کے بعد محکمہ جنگلات نے تھانہ پولیس محمود کوٹ میں 24...
ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے مظفر گڑھ میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قابض ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی 82 ایکڑ اراضی 1947 سے جرائم پیشہ عناصر کے قبضے میں تھی، جسے 14 دسمبر 2024 کو ایک گرینڈ آپریشن کے دوران واگزار کروا لیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کے باعث محکمہ جنگلات کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ محکمہ جنگلات نے واقعے کے بعد تھانہ محمود کوٹ میں 24 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کے خلاف...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبارʼدی ہندوʼ گروپ کے معروف میگزین ” فرنٹ لائن” نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا “وشواگرو” کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا بھارتی خواب بھی چکنا چور ہوگیا ۔ وائٹ ہاؤس میں مودی کو سرد استقبال ملا، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کو مہنگے معاہدوں کی طرف دھکیل دیا، جس سے اسٹریٹجک خودمختاری اب محض انحصار دکھائی دیتی ہے۔ یاد رہے وشواگرو” ایک عظیم الشان تصور ہے جو بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے۔ میگزین کے مطابق چھ ماہ قبل اگست 2024...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سرکاری اراضی و ایمونٹی پلاٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر زین العابدین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد خان کی زیر نگرانی مختار کار لطیف آباد علی شیر نے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کے ہمراہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے خیراتی اسپتال کے پلاٹ پر قبضہ کی جگہ واگزار کروا لیا ہے جبکہ خیراتی اسپتال کے پلاٹ سے دیگر پلاٹ سے قبضہ بھی شیڈول پروگرام کے تحت خالی کرائے جائیں گے۔ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں سید فہیم الدین، وہاب الدین نوری، وہاب الدین، محمد بخش چانڈیو، محمد حسین بھٹی، عمران بٹ، محمد شاہد شیخ، بلال چانڈیو، جعفر نوہانی، زاہد پرویز خان، راحیل لطیف و دیگر نے...
پنجاب یونیورسٹی کی 50 سال سے قابض زمین واگزار، غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئی پنجاب یونیورسٹی کی 50 سال سے قبضہ کی گئی 12 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی، جہاں غیر متعلقہ افراد اور بااثر ملازمین نے ناجائز تعمیرات کر رکھی تھیں۔ جامعہ کے ہیلتھ سینٹر سے متصل اس زمین پر 37 خاندان قابض تھے، جبکہ چند ملازمین نے زمین بیچ کر غیر متعلقہ افراد کو گھروں کا قبضہ دیا تھا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے عہدہ سنبھالتے ہی قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے اہم ترین شخصیات کی سفارشات کو رد کرتے ہوئے انتظامیہ کو زمین واگزار کرانے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ریحان صادق کی قیادت میں...