پنجاب یونیورسٹی کی قابض زمین واگزار، غیر قانونی تعمیرات مسمار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پنجاب یونیورسٹی کی 50 سال سے قابض زمین واگزار، غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئی
پنجاب یونیورسٹی کی 50 سال سے قبضہ کی گئی 12 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی، جہاں غیر متعلقہ افراد اور بااثر ملازمین نے ناجائز تعمیرات کر رکھی تھیں۔ جامعہ کے ہیلتھ سینٹر سے متصل اس زمین پر 37 خاندان قابض تھے، جبکہ چند ملازمین نے زمین بیچ کر غیر متعلقہ افراد کو گھروں کا قبضہ دیا تھا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے عہدہ سنبھالتے ہی قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے اہم ترین شخصیات کی سفارشات کو رد کرتے ہوئے انتظامیہ کو زمین واگزار کرانے کی ہدایت کی۔
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ریحان صادق کی قیادت میں رات گئے آپریشن کے دوران ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ 50 سال بعد یونیورسٹی کی زمین کو آزاد کروا لیا گیا، جو اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یونیورسٹی کی
پڑھیں:
پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل تیز، ہزاروں ڈی پورٹ
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کی مہم میں تیزی آ گئی ہے، آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ اب تک 9809 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ صوبے بھر میں جاری اس مہم کے دوران 10357 سے زائد افراد کو مختلف ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں عارضی طور پر رکھا جا رہا ہے۔ فی الحال 548 افراد ان مراکز میں موجود ہیں۔
لاہور میں 5 ہولڈنگ پوائنٹس جبکہ پورے پنجاب میں کل 46 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ڈی پورٹیشن کے عمل کی مانیٹرنگ حساس ادارے کر رہے ہیں تاکہ شفافیت اور نظم و ضبط یقینی بنایا جا سکے۔
آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ملک بدری کے عمل میں بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی شخص کے ساتھ نامناسب سلوک نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے تاکہ انخلا کا عمل پرامن اور مؤثر انداز میں مکمل ہو۔
اب تک مجموعی طور پر 9,48,870 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے
دوسری جانب وفاقی سطح پر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ صرف 13 اپریل کو 13,000 سے زائد افغان شہری باوقار انداز میں وطن واپس روانہ کیے گئے، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 9 لاکھ 48 ہزار 870 غیر قانونی افغان افراد پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔
حکام کے مطابق، واپسی کے اس عمل کے دوران متاثرہ افراد کو خوراک، صحت، اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن گزرنے کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔
بیٹے کے زندہ بچ جانے پر بھارتی اداکار کی اہلیہ نے منت میں سر منڈوا لیا