2025-02-01@06:49:29 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«ئی پی پیز مافیا»:

    امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مافیاز کو نواز رہی ہے، آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں ایک ہزار ارب کا فائدہ ہوا، اس رقم سے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں، عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے، تنخواہ داروں پر ٹیکسوں کا پہاڑ لاد دیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے کہا کہ حکومت نے آئی پی پی سے معاہدے کر کے ہزاروں ارب بچائے، عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف دینا ہوگا، جماعت اسلامی احتجاجی تحریک ری لانچ کر رہی ہے، آئی پی پیز سے معاہدے عوامی...
    لاہور؍ گوجرانوالہ؍ حافظ آباد؍ قصور؍ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا اور تنخواہ دار طبقے پر ناجائز ٹیکسز اور بھاری بجلی بلز  کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، قصور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے کتبے، پینا فلیکس اور بینرز اٹھا کر شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے مظاہروں کی قیادت کی اور شرکاء سے خطاب کیے۔ بینروں اور کتبوں پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ قائدین نے بجلی سستی...
    فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور آئی پی پیزکے دھندے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیراحتجاج کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے صوبائی نائب امیررانا عبدالوحید ، ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، صدرکسان بورڈ سردارظفرحسین، یاسرکھارا ،افضال شاہین ،شیخ مشتاق ، راناعدنان کی قیادت میںضلع کونسل چوک میںمیں احتجاج اور کچہری چوک تک مارچ کیا۔ کارکنوں نے شدیدنعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے اوربجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا کسی پارٹی نے آئی پی پیزکے خلاف آواز نہیں...
    حافظ نعیم کی اپیل پر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف راولپنڈی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے
    بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر سندھ میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، صوبائی امیر کا شف شیخ و دیگر رہنما خطاب کر رہے ہیں کراچی /لاہو ر/اسلام آباد/پشاور/ کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر+نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا اور تنخواہ دار طبقے پر ناجائز ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے کتبے اور بینرز اٹھا کر شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی، صو بائی اور ضلعی رہنمائوں نے مظاہروں کی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج اور دھرنو ںکے سلسلے میں کراچی میں بھی 14 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، جن میں کے الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز اور اہم شاہراہیں و چورنگیاں شامل ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 4:30بجے کے الیکٹرک آئی بی سی نزد شاہین کمپلیکس پر ہونے والے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دئیے جائیں گے۔ احتجاجی تحریک ازسر نو شروع کی جائے گی۔ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈ میپ دیا جائے گا اور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں۔ پٹرول کی لیوی کم کی جائے۔ اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے‘اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان - فوٹو: فائل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں ہی عوام کو آئندہ کا روڈ میپ دیا جائے گا۔  حکمران مل کر کھاتے اور مل کر موجیں کرتے ہیں، حافظ نعیمامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، قوم اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم  الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے،اربوں روپے...
    شیو سینا کے لیڈر نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ سبھی کو تحفظ فراہم کریں بجائے اسکے کہ اصل ملزم کو بچانے کی کوشش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیڈ اور پربھنی اضلاع میں جو واقعات پیش آئے ہیں وہ کافی چونکانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں چھوٹے مجرموں کو پھنسا دیا گیا ہے جب کہ اہم ملزموں کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے مافیاؤں کو تحفظ فراہم کیا ہے، اس کے...
۱