مہنگی بجلی‘ آئی پی پیز مافیا کیخلاف آج ملک گیر مظاہرے‘ دھرنے ہوں گے‘ حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج اور دھرنو ںکے سلسلے میں کراچی میں بھی 14 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، جن میں کے الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز اور اہم شاہراہیں و چورنگیاں شامل ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 4:30بجے کے الیکٹرک آئی بی سی نزد شاہین کمپلیکس پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے ۔احتجاجی مظاہرے شارع فیصل اسٹار گیٹ ، کالا پل ، کورنگی ڈی سی آفس ، دائود چورنگی ،نورانی کباب ہائو س شاہراہ قائدین ، مین سپر ہائے وے ، پاور ہائوس چورنگی ، ڈالمین شاپنگ مال حیدری ، اورنگی ٹائو ن پانچ نمبر چورنگی ، بنارس چوک ، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان ، قاضی چوک(9نمبر) بلدیہ ٹائو ن اورجوہر موڑ پر کیے جائیں گے جن سے ضلعی امرا و دیگر ذمے داران خطاب کریں گے ۔دریں اثناجماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہدچنا کے مطابق آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے آج پورے پاکستان کی طرح سندھ میں بھی کراچی تا کشموراحتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے۔جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی اورمقامی رہنما خطاب کریں گے۔ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیر توانائی کابجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ہر ملازم کو6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کرنے کاانکشاف اور مفت بجلی فراہمی بند نہ کرنے کی بے بسی کا بیان تشویش ناک ہے۔آئی پی پیز نظرثانی شدہ معاہدوں سے 1100ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے۔ اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عاید کیا جائے۔حکومت کہتی ہے کہ آئی پی پیز سے ڈیل ہوگئی جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا فائدہ قومی خزانے کو ہورہا ہے تواس کا فائدہ عوام، انڈسٹری وکاٹیج انڈسٹری کو کیوں نہیں مل رہا؟زبانی جمع خرچ نہیں حکومت بجلی کے بل کم اورآئی پی پیز سے ملنے والی رقم کا عوام کو فائدہ پہچانے تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ا ئی پی پیز کا فائدہ روپے کی
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ ہوگا
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانا ہے، موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18 کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا، جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے، فلسطین مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں، پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز کا انعقاد کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت جگانا ہے، موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18 کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا، جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔