امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان - فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے۔ 

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں ہی عوام کو آئندہ کا روڈ میپ دیا جائے گا۔ 

حکمران مل کر کھاتے اور مل کر موجیں کرتے ہیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، قوم اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافے کا حساب لے گی۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، پیکا آرڈی نینس آزادی اظہار رائے اور صحافت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان

پڑھیں:

آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان  

آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان  کردیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم     الرحمن  نے کہا کہ 31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرہ کریں گے،
اگر فائدہ ہوا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے سترہ آئی پی پیز سے بات ہوگئی ہے،   آئی پی پیز پر جماعت اسلامی نے عوام کی ترجمانی کی، اراکینِ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ کردیا گیا،  جماعت اسلامی فلسطینیوں کے لئے کام کررہی ہے، غزہ کی بحالی پر پاکستان کو بطور ریاست کردار ادا کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  دباؤ سے نکلنے کے لئے لازمی ہے کہ تیزی سے مہم چلائی جائی،  پاکستان کو موجودہ حالات میں جلد کردار ادا کرنا چاہیے،  اب عرب ممالک سمیت دیگر پر دباؤ آئیگا کہ اسرائیل کو تسلیم کریں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی پیز مافیا، سہولت کاری کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں دھرنے دیں گے: حافظ نعیم
  • حافظ نعیم کا آئی پی پیز مافیا کیخلاف 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • آئی پی پیز مافیا:حافظ نعیم الرحمن کا 31جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
  • متنازعہ پیکا آرڈیننس قبول نہیں کرتے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے بھی مخالفت کر دی
  • آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی
  • آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان  
  • حماس نے سبق دیا ہے کہ مزاحمت میں زندگی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • آزادی صحافت پر حملہ ناقابل قبول، جماعت اسلامی نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی