پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ کراچی میں ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے جس سے ادارے پریشان ہوں، عوام بارہ تاریخ کو پُرامن طریقے سے سفید پرچم لے کر نکلیں اور پیغام دیں کہ یہ زندہ لوگوں کا شہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے طلبا سے کی جانے والی زیادتیوں کو ختم کیا جائے، شہر کا پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے۔ قادری ہاؤس میں پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بدعنوانی عروج پر ہے، ہمارا پانی چوری کرکے صنعتوں کو بیچا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے، انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ پر اپنا مطالبہ پیش کردیا ہے، رزلٹ کی کاپی طلبا کو دی جائے جس کے بعد معلوم ہوسکے کہ کوتاہی کس کی ہے، طلبا کے رزلٹ میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ان نمبروں کے بعد بھی انہیں کالجز میں داخلہ نہیں مل سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری ظلم برداشت کر رہے ہیں، ڈمپر مافیا دندناتے ہوئے پھر رہے ہیں،  شہر میں چلنے والے ڈمپر کا آرمی ٹینکر سے زیادہ وزن ہے، ان تمام چیزوں کو کنٹرول کرنے والی سندھ گورنمنٹ ہے، ہم مافیا کو قبول نہیں کریں گے، یہ ہمارے بزرگوں کا بنایا ہوا وطن ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے جس سے ادارے پریشان ہوں، عوام بارہ تاریخ کو پُرامن طریقے سے سفید پرچم لے کر نکلیں اور پیغام دیں کہ یہ زندہ لوگوں کا شہر ہے، ہم پُرامن پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس شہر کے لوگوں کو انسان سمجھا جائے، تعلیم میں ہونے والی زیادتیوں کو بند کیا جائے، 12 اپریل کو کوئی سیاسی جھنڈا نہیں ہوگا بس سفید جھنڈا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کیا جائے

پڑھیں:

ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے، گورنر سندھ

فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے  جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق نذر عباس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں 80 گز کا پلاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نذر عباس کی تینوں بچیوں کی تعلیم کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ نذر عباس کی بچیوں کو ہر ماہ پانچ، پانچ ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اور ڈمپر مافیا مجھ پر تنقید کر رہا ہے، شہر کے ہر مظلوم کا بھائی گورنر ہے، جب یہ تھانے جاکر بتائیں گے کہ گورنر کا بھائی ہوں تو دیکھوں گا کیسے کوئی دھتکارتا ہے۔

ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 12 اپریل کو ڈمپر اور ٹینکر تلے کچلے گئے افراد کے لواحقین گورنر ہاؤس آئیں، ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ لوگ بجلی، گیس اور نکاسی آب کے نظام سے محروم ہیں، گورنر ہاؤس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صرف نعرے لگا کر ان لوگوں کو اپنے پیچھے نہیں لگائیں گے۔ بہت ہوگئی، عوام کے جذبات سے سیاست۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 77 سال بعد میں نے گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منایا۔ مہاجروں کے سر پر ہاتھ رکھنا ہے تو ان کو صرف نعرے نہیں نوکریاں چاہئیں۔ 

گورنر سندھ کی ملیر میں ٹینکر ٹکر سے جان بحق جوڑے کے لواحقین سے ملاقات اور اظہار تعزیت

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نعرے لگا کر لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگائیں گے، میرے شہر کے لوگ جذباتی نعروں کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ بھی بتائیں معافی مانگیں گے۔ شہر کی سیاست ان لوگوں کے ہاتھ میں نہیں دیں گے جنہوں نے بھائی کو بھائی سے لڑایا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر بننے کے بعد سب سے پہلے شہدا قبرستان گیا، اسی جماعت میں 14 سال گورنر رہے کبھی انہوں نے شہدا کی قبر نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن نہیں لڑنا، حق پرست گورنر ہوں، اس لیے دل میں اپنے اس بھائی کا خیال آیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مایوس نہیں ہونا گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں ، آئی ٹی کورس میں داخلہ دوں گا۔ جس کی موٹرسائیکل چوری ہوگی گورنر ہاؤس آئیں یوسف گوٹھ والوں کو ترجیحی بنیاد پر موٹر سائیکل ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پانی کا مسئلہ حل، ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے، آفاق احمد
  • کراچی؛ تیزرفتار گاڑی بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق
  • 12اپریل کو عوام مجھے نہیں میں عوام کو جوائن کرو نگا، آفاق احمد
  • سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:خورشید شاہ
  • اسرائیلی رکاوٹوں کے سبب غزہ میں 10 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار
  • ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے، گورنر سندھ
  • کراچی: بورنگ کے دوران لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، کیا زیرزمین گیس کا بڑا ذخیرہ موجود ہے؟
  • ایسی پالیسیاں لانا چاہتے ہیں، جن سے لوگوں کے صحت کے مسائل کم ہوں، مصطفیٰ کمال
  • نہری پانی کا مسئلہ، کیا پاکستان پیپلز پارٹی حکومتی حمایت سے دستبردار ہوسکتی ہے؟