2025-04-21@10:46:55 GMT
تلاش کی گنتی: 821

«اسلام ا باد ہائی کورٹ بار»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے ،سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نجی شعبے سے اشتراک اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تعمیر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ  اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. جس میں وزارت ہاؤسنگ نے وزیرِ اعظم کو وزارت کے مختلف اداروں میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں ترامیم کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشارت مکمل کرلی گئی اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مارچ 2025 تک اسکی حتمی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا.  لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ...
    فوٹوفائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ...
    لاہور:سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ طویل تعلق کا اختتام کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ گزارے گئے وقت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اس سفر میں ملنے والی حمایت اور محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ندیم عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بھائی نے انہیں ہمیشہ کھیلنے کا موقع دیا اور کھلاڑی اور کپتان کی ضروریات پوری کیں۔ سرفراز نے اپنی نیک تمناؤں کا...
    اسلام آباد:سینئرصحافی جاویدشہزادحرکت قلب بندہونے سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ان کی نمازجنازہ آج(منگل) صبح 11 بجے بڑے قبرستان چوہڑ چوک راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔مرحوم جاویدشہزادنے صحافتی کیریئر کا آ غاز 1994میں کشمیرپریس انٹرنیشنل سے آغازکیاتھا،بعدازاں میں ملک کے ممتازخبررساں ادارے نیوزنیٹ ورک انٹرنیشنل (این این آئی)سے وابستہ ہو گئے جہاں ترقی کرتے ہوئے چیف رپورٹر بنے،پھرروزنامہ پاکستان جوائن کرلیاجس کے کچھ ہی عرصے بعد اوصاف گروپ سے بطورچیف رپورٹرہوگئے،جاویدشہزادنے طویل صحافتی کیریئرکے دوران مختلف بیٹس میں کام کیاتاہم دفاع اور پارلیمانی رپورٹنگ میں انہیں خاصی دسترس حاصل تھی ، جاویدشہزاد ایک خوش اخلاق اورملنسارشخصیت کے مالک اور صحافتی کمیونٹی میں مقبو ل تھے،ادھر  وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ...
    واشنگٹن: مکس مارشل آرٹس (یو ایف او) چیمپئن خبیب کافلائڈمے ویدر کو امریکا میں جہاز سے عین وقت پر آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف او چیمپئن خبیب کو مبینہ طور پر امریکا میں ایئرلائن سے فلائٹ سے تھوڑی دیر پہلے جہاز سے آف لوڈ کیا۔ جہاز سے آف لوڈ کرنے سے قبل خبیب کی ایئرلائن عملے سے بحث بھی ہوئی جس میں وہ اپنی صفائی پیش کررہے تھے۔ پرواز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔ جس میں ایئرلائن کی خاتون عملے سے تکرار کے بعد خبیب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جہاز سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس...
    سینئر رہنما جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو سکھر ہائی کورٹ بار کے صدر قربان ملانو سے اے پی سی کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب اور ایس ایم اینڈ آئی پو یو سے ڈاکٹر حرا نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفننگ دی۔(جاری ہے)...
    اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کونوٹسزجاری کردیے ہیں اور جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔عدالت عظمیٰ کیممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
    مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے بڑھتے اثرات کے سبب دنیا بھر میں 41 فیصد کمپنیاں اپنے عملے کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے ایک حالیہ سروے کے مطابق اے آئی کے ذریعے مختلف کاموں کو خودکار بنائے جانے کے باعث یہ تبدیلی متوقع ہے۔ سروے میں شامل سینکڑوں بڑی کمپنیوں میں سے 77 فیصد نے کہا کہ وہ 2025 سے 2030 کے درمیان اپنے موجودہ ملازمین کو نئی مہارتیں سکھانے اور اے آئی کے ساتھ بہتر کام کرنے کی تربیت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ تاہم اس سال کے “فیوچر آف جابز رپورٹ” میں یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ اے آئی سمیت زیادہ تر ٹیکنالوجیز ملازمتوں کے لیے...
    ---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں کیا گہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ لطیف کھوسہ کو بیرونِ ملک جانے سے نہ روکا جائے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ 10 جنوری سے 24 جنوری تک کینیڈا جانا چاہتے ہیں۔
    اسلام آباد، پشاور(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق تین مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 مئی کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔انہوںنے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کروانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، اپنی بات سے حکومت مکر رہی ہے، اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو میٹنگ کا...
    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 ء کو میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، دارالامان کو صرف ایک اعلامیہ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے، اس کے لیے کوئی خاص قانون سازی نہیں کی گئی۔جسٹس اشتیاق...
    اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی، سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ لطیف کھوسہ کا نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چالان جمع کروا دیا گیا ہے؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے، یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے، کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی لیگل نے جواب...
    پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا، عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن...
    ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی، جیل حکام کی کشمکش، عمران خان نے پورا دن تنہائی میں گزارا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئو ں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے...
    ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور ملک کو فالو نہیں کرینگے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 کو میں خود...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...
    گلگت: وزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر مظاہرین کے مطالبات پورنے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کونسل کا اجلاس طلب کرکے 10 روز میں فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے  وزارت بین الصوبائی رابطہ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنااللہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، سابق وزیر اعلیٰ  حفیظ الرحمن،  چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، وفاقی سیکریٹری برائے بین...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانون دان لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جسٹس محسن اخترکیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی. سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سرکاری وکیل نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے عدالت نے استفسار کیا کہ چالان جمع کروا دیا گیا ہے کیا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا. جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں مجرمان کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے سرپم کورٹ کو بتایا کہ کہا کہ مجرمان کو صبح ساڑھے سات بجے ناشتے کے بعد لان ، میں چھوڑ دیا جاتا ہے، شام پانچ بجے تک مجرمان باہر رہتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے ،استفسار کیا کہ لان کونسا ہے ڈیتھ سیل والا لان تو نہیں ہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ نہیں سر یہ وہ والا لان نہیں جو آپ نے دیکھا ہوا ہے، جیل میں ٹک...