ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی، جیل حکام کی کشمکش، عمران خان نے پورا دن تنہائی میں گزارا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئو ں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا، عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہیں پہنچا۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدیوں کی ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق مقرر ایام میں کرائی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مقرر ہے، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات جیل حکام کی ڈومین نہیں، پی ٹی آئی قیادت ملاقاتیوں کے نام جیل حکام کو بھیج دیتی ہے، کل سے آج شام تک کسی کا نام نہیں دیا گیا نہ کوئی ملاقات کے لیے آیا۔

معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل حکام بلائیں گے تو ہم آئیں گے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق منگل والے دن علیمہ خان، عظمی خان اور قاسم خان نیازی کی ملاقات ہوئی، شیڈول کے تحت آج وکلا کی ملاقات تھی جسے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کرانے کی درخواست دیے جانے کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق کل رات عمر ایوب کی ہدایت کے بعد اڈیالہ جیل حکام سے رابطہ کیا گیا، آج سارا دن انتظار کے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ اس تمام صورتحال میں ملاقات کے لیے مقررہ دن ہونے کے باوجود عمران خان نے پورا دن تنہائی میں گزارا، رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال کے عرصے میں یہ پہلا موقع تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے گھر کا کوئی فرد، پارٹی کا کوئی رہنما یا ان کا کوئی وکیل ملنے نہیں گیا۔ گزشتہ ملاقات کے روز بھی حکومت سے مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ پی ٹی آئی کی مزاکراتی کمیٹی اور جیل حکام کے درمیان رابطوں کا فقدان رہا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی معاملے پر کی ملاقات سے ملاقات کے باوجود جیل حکام کے مطابق کا کوئی

پڑھیں:

انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا .اڈیالہ جیل حکام

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں سے متعلق سماعت ہوئی عمران خان کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس سمیت پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی. عمران خان کے وکیل خالد یوسف نے عدالت میں کہا کہ آج توقع ہے سابق وزیراعظم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ عدالتی حکم بھی یہی ہے جج نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے، کیا جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا؟ جس پر عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جی ایک لیٹر آیا ہے.

(جاری ہے)

جج نے استفسار کیا کہ پھر ویڈیو لنک کی کیا صورتحال ہے؟ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جیل حکام سے چیک کرتے ہیںجج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کریں ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں اس دوران عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا اور ہدایت کی کہ عدالتی عملہ جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری کے لیے رابطہ کرے. اڈیالہ جیل حکام نے عدالتی عملے کو آگاہ کہ انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا جس پر عدالتی عملے نے جج افضل مجوکہ کو جیل حکام کے جواب سے آگاہ کردیا دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج پر درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی ہے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی راہنما فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی.

دوران سماعت عامر محمود کیانی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جج طاہر عباس سپرانے نے استفسار کیا کہ دو دفعہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے پر آپ پیش ہو گئے؟ آج میں آپ کو حوالات بھیجوں گا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں. عدالت نے پیش ہونے پر عامر محمود کیانی کی ایک لاکھ مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی جبکہ سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی جج نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت میں ملزمان میں سے جو نہیں ہو گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی.

متعلقہ مضامین

  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے:عمران خان
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلیے مذاکرات نہ کرے، عمران خان
  • بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
  • امریکی وفد نے عمران خان سے متعلق بات نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا .اڈیالہ جیل حکام
  • عدالت انتظار کرتی رہ گئی، جیل حکام نے حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا
  • احتجاج اور توڑپھوڑ کیس؛ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو آج بھی پیش نہیں کیا جاسکا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی
  • کینالز کے معاملے پر اصولی فیصلہ ہوگا، کوئی ایشو نہیں بنے گا، خورشید شاہ