2025-04-19@04:15:19 GMT
تلاش کی گنتی: 615

«پولیس فائل»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد بلاک آر عثمان غنی کانونی کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 23 سالہ فرحان اور 30 سالہ قادر زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی تنازعہ کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب جیکسن تھانے کی حدود میں کیماڑی تارا چند روڈ پر پستول سے گولی چلنے کے سبب ایک اور شخص، 23 سالہ آفتاب احمد، زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا، اور زخمی کو اسپتال...
    گھوٹکی (نمائندہ جسارت) ایک ہفتہ قبل تحصیل اوباڑو کے تھانہ کھمبڑا کی حدود میں آنے والے علاقے مرید شاخ نزد آفتاب پمپ سے 3 ڈرائیوروں غوث بخش ولد گل محمد گولو سکنہ بڈانی ضلع کشمور، محمد سردار ولد احمد خان نیازی سکنہ چاچڑاں شریف ضلع رحیم یار خان اور ندیم ولد احمد علی دشتی سکنہ گڈو ضلع کشمور کو نا معلوم اغواء کاروں نے حملہ کر کے اسلحے کی نوک پر اغواء کر لیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی ان تینوں نوجوانوں کی بازیابی کے لیے ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے مزاری گینگ و دیگر اغواء کاروں کے خلاف مسلسل کچے میں آپریشن جاری...
    پڈعیدن (جسارت نیوز) بھریاسٹی کے گائوں دھنی بخش کلہوڑو میں 4 چور ایک گھر سے بھینس چوری کرکے لے جارہے تھے کہ 2 نوجوانوں نے چوروں کا پیچھا کیا تو چوروں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر گائوں والوں نے پولیس کی مدد سے چوروں کا پیچھا کیا اور ایک چور کو مسروقہ بھینس سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ دونوں زخمی نوجوانوں زین اور صدام کلہوڑو کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار چور کی شناخت سجاول کلہوڑو کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے واقعے کی تفتیش شروع...
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عاید کر دی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کیلیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے دوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ گواہان طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزم کے خلاف...
    پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج اسد اللہ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عائد کر دی۔ پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج اسد اللہ نے کی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے...
    کامران بنگش— فائل فوٹو انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اسد اللّٰہ نے پشاور میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمے میں کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے کامران بنگش پر فرد جرم عائد کی۔دوسری جانب کامران بنگش نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ کامران بنگش پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررسابق صوبائی وزیر کامران بنگش پر فرد جرم عائد کرنے کےلیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ پراسیکیوشن کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی گرفتاری...
    پشاور: انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما  کامران بنگش پر فرد جرم عائد کر دی۔ پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج اسد اللہ نے کی۔ پراسیکیوشن  نے کہا کہ تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے دوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ پراسیکیوشن  نے استدلال کیا کہ واقعہ 20 دسمبر 2023 کو پیش آیا...
    —فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ درجشہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار...
    بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن ساڑھے پانچ نمبر طوفان کولڈرنک کے قریب گھر میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتولہ کی شناخت 25 سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔مقتولہ کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ گرفتار شوہر نجی ادارے...
    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم  خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں اسٹیل ٹاؤن ، کورنگی اور سچل میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔  اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس کے بعد رواں سال کے پہلے ماہ کے 9 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دیگر دو واقعات کو پولیس ذاتی اور نامعلوم وجہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک نیشنل ہائی وے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کار انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے زندگی کی...
    فائل فوٹو۔ لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم اعظم علی ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اے وی ایل ایس صدر کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے رائے ونڈ لےکر جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے زیرحراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کے 207 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ روک جانے کے بعد پولیس نفری...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 200 مظاہرین کی درخواستِ ضمانتوں پر سماعت کی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایک مقدمے کے مطابق فائر ہوا جو پولیس اہلکار کی چھاتی پر لگا۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ فائر کس کو لگا؟ کس نے مارا؟ وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ کس نے فائر کیا، کس کو لگا، کیس کے مطابق مظاہرین نے ایک پولیس ملازم سے لاکھوں روپے چھینے، اب پولیس ملازم ڈیوٹی پر آیا تو پیسے...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب سرگودھا میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا جبکہ 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خوشاب روڈ سبھروال کالونی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ سرگودھا: بس اُلٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 10زخمیسرگودھا میں مٹھہ معصوم بائی پاس کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 1 گھنٹے سے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے، ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔جاں بحق چاروں افراد عدالت سے واپس گھر جارہے تھے۔