پولیس پر فائرنگ کیس: کامران بنگش پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کامران بنگش— فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اسد اللّٰہ نے پشاور میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمے میں کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے کامران بنگش پر فرد جرم عائد کی۔
دوسری جانب کامران بنگش نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
کامران بنگش پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررسابق صوبائی وزیر کامران بنگش پر فرد جرم عائد کرنے کےلیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق چھاپے کے دوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، جس سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران بنگش پر فرد جرم عائد پر فائرنگ
پڑھیں:
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان کیا ہے، میراتھن کا آغاز 26 جنوری کی صبح06:30بجے گورنر ہائوس سے ہوگا، میراتھن کے برانڈ ایمبیسڈر جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر بالخصوص کراچی کے مکین اس میراتھن میں شرکت کر سکتے ہیں، میراتھن میں شرکت کے لئے امید کی گھنٹی پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ میراتھن کے اختتام پر گورنر ہائوس میں مزین کھانوں سے شرکاء کی تواضع بھی کی جائے گی۔