سی ٹی ڈی کی لکی مروت میں کارروائی، تین مطلوب دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ روک جانے کے بعد پولیس نفری نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا تو اس دوران تین نامعلوم دہشت گرد ہلاک شدہ پڑے پائے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نفری دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران محفوظ رہی۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، سہولت کاری، ریکی اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تھا۔ دہشتگردوں کی شناخت شفیق نواز، گرد محمد مجاہد عرف جہادیار اور فدالرحمان عرف انس عرف گل کے نام سے ہوئی۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن، موبائل فون اور نائٹ وژن گنز بھی برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی بنوں نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کراچی: رینجرز و پولیس کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب ملزم گرفتار
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم عبداللّٰہ محسود کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے سال 2024، رینجرز اور پولیس کے سنگین جرائم کیخلاف 102 مشترکہ آپریشنز، 142 پروفائل ملزمان گرفتارگرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا ہے اور وہاں آپریشن شروع ہونے کے بعد کراچی شفٹ ہو گیا تھا۔
ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔