2025-04-19@12:58:37 GMT
تلاش کی گنتی: 624

«لے گیا»:

(نئی خبر)
    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بہت ساری مثالیں موجود ہیں جن میں فیصلے محفوظ ہوئے ہیں اور ان کو بہت دیر کے بعد سنایا گیا ہے، مثال کے طور پرلاہور میٹرو کو جو کیس تھا اس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے ایک سال بعد سنایا گیا تھا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو تاخیر ہے ظاہر ہے اہم کیس ہے اس پر جج نے اپنا ٹائم لینا ہے، آج جج صاحب فیصلہ سنانے کو تیار تھے، عمران خان کمرہ عدالت میں نہیں گئے اور بشریٰ بی بی بھی وہاں پر نہیں آئیں۔ رہنما تحریک انصاف عون عباس بپی نے کہاکہ...
    سندھ اسمبلی : فوٹو فائل  کراچی انٹر بورڈ کے نتائج کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی، سندھ اسمبلی میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے قانون میں ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ہوں گے، سعدیہ جاوید، شبیر احمد، طحہٰ احمد اور عبد الوسیم کمیٹی رکن ہوں گے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی صدارت میں کوآپریٹو سوسائٹی کے وقفہ سوالات سے شروع کیا گیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کے سوالات کے جوابات پارلیمانی سیکریٹری خیرالنسا مغل نے دیے۔ بیورو کریٹس کو وی سی بنانے پر اساتذہ کا احتجاج کا فیصلہفپواسا سندھ شاخ رکن ایسوسی ایشنز کی...
    مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
    فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی آے میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پانچ ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے ہیں۔اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد رضوان خان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) سے تبادلہ کرکے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹروں کے فوری تبادلے اور تقرریاں کراچی ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے... گریڈ 18 ڈپٹی ڈائریکٹر قمر زمان امیگریشن ونگ اسلام اباد سے اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر طارق مسعود کو اے ایچ ایس ونگ سے پارلیمنٹری بزنس سیل تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ بیگ کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے پیر 13 جنوری کے روز ایک بیان میں کہا، ’’گیارہ جنوری کو کییف حکومت نے یورپی ممالک کو روسی گیس کی سپلائی منقطع کرنے کی غرض سے جنوبی روس میں ایک گیس کمپریسر اسٹیشن پر، جو ترک اسٹریم (TurkStream) پائپ لائن کو گیس سپلائی کرتا ہے، نو ڈرون حملے کیے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ان تمام ڈرونز کو مار گرایا گیا تاہم ان کے زمین پر گرنے والے ملبے سے اس گیس اسٹیشن کی عمارت اور تکنیکی آلات کو معمولی نقصان پہنچا۔ یہ اسٹیشن بحیرہ اسود پر روس کے جنوبی ساحل کے قریب اور جزیرہ نما کریمیا کے دوسری جانب...
    بیجنگ: 13 جنوری کی صبح 9:30  منٹ پر ،   چین کے خود اختیار علاقے  شی زانگ میں 7 جنوری کی صبح آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شیگاتسے شہر کی  ڈنگری، لازی  اور  ڈنگگے کاؤنٹیز سمیت  دیگر مقامات پر سوگ منایا گیا ۔7 جنوری کو صبح 9:05  منٹ پر  چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ زلزلے کی  شدت بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے بد قسمتی سے  126 ہم وطنوں کی جانیں اس آفت میں ضائع ہوئیں۔ زلزلے میں  27,248 مکانات کو  بھی نقصان پہنچا جن میں 3,612 مکانات ایسے ہیں جو زلزلے کی شدت کے باعث  مکمل طور پر منہدم  ہو...
    ---فائل فوٹو  کوئٹہ کے نواح میں واقع سنجدی کوئلہ کان میں پیش آئے حادثے کا مقدمہ ہنہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ محکمۂ مائنز کے انسپکٹر کی مدعیت میں کان کے مالکان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سنجدی کوئلے کی کان میں 9 جنوری کو دھماکے سے 12 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق 4 مزدوروں کی لاشیں 12 جنوری کو نکال لی گئی تھیں۔کان میں پھنسے ہوئے 8 کان کنوں کے بچنے کے امکانات کم ہیں، ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے۔بجلی کی دوسری لائن بچھانے اور ملبہ ہٹانے سے امدادی سرگرمیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر کیے گئے...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کیسز کی پرواہ نہیں، ہم فیصلہ سننے کے لیے آج عدالت آئے تھے، بانیٔ پی...
    واشنگٹن: مکس مارشل آرٹس (یو ایف او) چیمپئن خبیب کافلائڈمے ویدر کو امریکا میں جہاز سے عین وقت پر آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف او چیمپئن خبیب کو مبینہ طور پر امریکا میں ایئرلائن سے فلائٹ سے تھوڑی دیر پہلے جہاز سے آف لوڈ کیا۔ جہاز سے آف لوڈ کرنے سے قبل خبیب کی ایئرلائن عملے سے بحث بھی ہوئی جس میں وہ اپنی صفائی پیش کررہے تھے۔ پرواز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔ جس میں ایئرلائن کی خاتون عملے سے تکرار کے بعد خبیب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جہاز سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس...
    راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کرکے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا پینتالیس لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتہ ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابن فیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے فرار ہونے...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزید 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، اب تک نکالی گئی لاشوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے مزید 6 لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے، تاہم کوئلے کی کان میں اب بھی مزید دو کان کنوں کی لاشیں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ اس سے پہلے جمعہ کے روز 4 کان کنوں کی لاشیں ملی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ کان کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے اسٹیم مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گلشن اقبال بلاک 6 میں اسٹیم مقابلوں کے لئے اسکول کو طلبا و طالبات کی جانب سے بنائے گئے پراجیکٹس سے سجایا گیا، اسٹیم مقابلوں کے لئے ترتیب دیے گئے پروگرام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اعظم مرکھنڈ، ڈپٹی ڈی ای او ذاکر بھرگڑی، شعیب احمداور ان کی ٹیم کی جانب سے کرایا گیا ، اسٹیم مقابلوں میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 28 اسکولوں نے حصہ لیا اور بچوں کی جانب سے بنائے گئے پراجیکٹس کو دیکھ کر آنے والے افسران بھی حیران ہوگئے۔
    وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر 16 ماتحت اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مراسلے کے ذریعے ماتحت اداروں اور محکموں کو ای آفس کے نفاذ کی ہدایت کی۔ مراسلے کے ذریعے سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے۔مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7 جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ محکمے ای آفس، کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن یقینی بنائیں۔
    کوئٹہ (صباح نیوز) نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مزید3 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد نکالی گئی لاشوں کی تعداد4 ہوگئی۔ چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ8 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ20 گھنٹے سے جاری ہے۔ متاثرہ کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے،9 کان کنوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن4 ہزار200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا۔ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جوحادثے میں تباہ ہوگئی، زندہ بچنے والے کان کنوں کا دعویٰ تھا...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نےAAE-1 سب میرین کیبل کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں بینڈوتھ بڑھانے سے انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ بڑی حد تک حل ہو گیا ہے تاہم صارفین کو میٹا کی ایپس (واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام) پر کام کے اوقات میں سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے چند دنوں میں اس معاملے کا مکمل حل متوقع ہے، پی ٹی سی ایل اور پی ٹی اے جلد از جلد حل کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔
    بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 12 کانکن کان کے اندر پھنس گئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم اے اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم اب تک 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کان سے کانکنوں کو نکالا نہیں جا سکا۔ دورانِ ریسکیو، گیس کے اخراج کے باعث 2 ریسکیو اہلکار بے ہوش ہو گئے۔ چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق دھماکا گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا، جس سے کان کا راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا، تاہم کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے جزوی طور پر کھول دیا گیا...
    لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نےامریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لا س اینجلس(شاہ خالد)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نے سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق مالیبو میں ہنٹر بائیڈن کا گھر خاک کا ڈھیر بن گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گھر کے سامنے جلی ہوئی کار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ہنٹر بائیڈن کے گھر کا شمار لاس اینجلس کے پرکشش پراپرٹیز میں ہوتا ہے۔ اس میں گیسٹ...
    القسام بریگیڈز نے بتایا کہ اس نے مرکاوا ٹینک کو "یٰسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔ ایک مکان میں قابض فوج کو "105 اینٹی پرسنل” شیل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں چار صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔ قابض اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں 4 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کو شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے علاقے میں ایک مشکل سکیورٹی واقعے میں مارا گیا، جب مزاحمت نے پیادہ فوج اور ٹینکوں کی فوج کے خلاف کئی بارودی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) لنک روڈ ٹنڈو قیصر پر پولیس کے مطابق انہیں خبر ملی کہ یہاں کچھ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں جس پر انہوں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر لی، بلوری شاخ کے قریب ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس کے مطابق بدنام ڈاکو نوید عرف نومی نظامی شدید زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کے مطابق اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ڈاکو کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پر بہت سے مقدمات درج ہیں۔
    فوٹو: فائل وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیرمحفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وائی فائی کا نام یا آئی ڈی خفیہ...
    غذائی اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے کہا کہ قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اشفاق خان نے کہا کہ عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں اور امن قائم رکھیں۔اس سے قبل مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کر دیا گیا، 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے جبکہ 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔