مریم نواز کا مستحق افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لیے اسکیم لانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے، زہرہ ہومز میں دو بیڈروم،ایک باورچی خانہ،ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے- بریفنگ کے مطابق زہرہ ہومز کو ترین ای پی ایس سمارٹ پینل ٹیکنالوجی سے زلزلے سے محفوظ، توانائی کے لحاظ سے مؤثر اور ماحولیاتی طورپرپائیدار بنایا گیا، مسکنِ راوی کا ہر گھر 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم سے چلایا جائے گا، کمیونٹی میں صاف پانی کے لیے آر او پلانٹ، ایک اسکول، کھیل کے میدان، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولتیں دی گئی ہیں-بریفنگ میں بتایا گیا کہ مسکنِ راوی ہاؤسنگ اسکیم روڈا اور ای پی ایس سولوشنز پاکستان کی مشترکہ کاوش ہے، تقریب میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی خدمات اور پراجیکٹس پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔
دبئی میں مقیم نیلم منیر کے شوہر پاکستانی نکلے، پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ دیور نے بتا دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مریم نواز زہرہ ہومز مسکن راوی
پڑھیں:
مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل افسر نکہل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی، پاک امریکا تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا، پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکا تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک امریکا پارٹنر شپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سہولتیں ون ونڈو پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔