سنجدی کوئلہ کان حادثہ، مقدمہ ہنہ تھانے میں درج
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
کوئٹہ کے نواح میں واقع سنجدی کوئلہ کان میں پیش آئے حادثے کا مقدمہ ہنہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ محکمۂ مائنز کے انسپکٹر کی مدعیت میں کان کے مالکان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سنجدی کوئلے کی کان میں 9 جنوری کو دھماکے سے 12 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔
کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق 4 مزدوروں کی لاشیں 12 جنوری کو نکال لی گئی تھیں۔
کان میں پھنسے ہوئے 8 کان کنوں کے بچنے کے امکانات کم ہیں، ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے۔
بجلی کی دوسری لائن بچھانے اور ملبہ ہٹانے سے امدادی سرگرمیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کان میں
پڑھیں:
مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکا
کوئٹہ:مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں پوڑھ کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شاہ بخش قوم ٹھیگیانی کے نام سے ہوئی ہے۔
دھماکے کے اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔