سندھ اسمبلی : فوٹو فائل

 کراچی انٹر بورڈ کے نتائج کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی، سندھ اسمبلی میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے قانون میں ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ہوں گے، سعدیہ جاوید، شبیر احمد، طحہٰ احمد اور عبد الوسیم کمیٹی رکن ہوں گے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی صدارت میں کوآپریٹو سوسائٹی کے وقفہ سوالات سے شروع کیا گیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کے سوالات کے جوابات پارلیمانی سیکریٹری خیرالنسا مغل نے دیے۔

بیورو کریٹس کو وی سی بنانے پر اساتذہ کا احتجاج کا فیصلہ

فپواسا سندھ شاخ رکن ایسوسی ایشنز کی قیادت سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جمعرات کو این ای ڈی یونیورسٹی، کراچی میں ہونے والے آئندہ جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کریں۔

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سوالات ہونے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان مختصر شور شرابا بھی دیکھا گیا۔ اجلاس کے درمیان گیارہویں جماعت کے نتائج کے متعلق طلبہ کے تحفظات دور کرنے کےلیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 8 ارکان اسمبلی موجود ہوں گے جس کی سربراہی صوبائی وزیر سردار شاہ کریں گے۔

ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ترمیمی بل بھی پیش کیا جس کے تحت میڈیکل یونیورسٹیز کےلیے 21 گریڈ کے افسر وائس چانسلر بن سکیں گے۔

یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے ترمیمی بل پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کمیٹی ،پی ٹی وی میں1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دیدی۔کمیٹی نے وزارت اطلاعات کو غیر استعمال شدہ اثاثے نجی شعبے کو فروخت کرنے کی ہدایت کی اور اداروں کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر زور دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اینڈمولڈ سینٹر(کے ٹی ڈی ایم سی) کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی، محمد نورالدین داؤد ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی( ٹی یو ایس ڈی ای سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی اور پی بی سی کے کاروباری منصوبے کا جائزہ لے کر2 سال میں مالی خسارہ ختم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت پر سالانہ نظر ثانی، متعدد گرانٹس، کئی اداروں کی تشکیل نو منظور
  • وفاقی کابینہ کمیٹی ،پی ٹی وی میں1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری
  • وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں،وزیرآئی ٹی
  • ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ
  • کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ
  • کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل
  • کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • انٹڑ بورڈ کمیٹی 2 دن میں ختم کرکے نئی کمیٹی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرینگے،منعم ظفر خان
  • انٹر بورڈ کمیٹی 2دن میں ختم کر کے نئی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا، منعم ظفر
  • قومی اسمبلی کا اجلاس تیسرے روز بھی احتجاج کی نذر،اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کرایوان میں اڑا دیں