2025-03-03@21:23:31 GMT
تلاش کی گنتی: 21426

«کا قلمدان»:

(نئی خبر)
    بھارت ثابت کرے وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہے؟ ثقلین مشتاق کا چیلنج saqlain mushtaq WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز لاہور: قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر ثقلین مشتاق نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انڈین ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر ہندوستانیوں کو اپنی ٹیم پر اتنا گھمنڈ ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہیں تو انہیں کہیں 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی20 میچز کھیلیں، ثابت ہوجائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اختلافات کو الگ رکھیں تو واقعی انڈین...
    محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کراچی: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ اس حوالے سے محمود مولوی کا کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو  شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روز موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان اوراس کےعلاوہ چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں برفباری بھی متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ رمضان کی آمد سے چند دن قبل سے ہی ملک میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی صورتحال دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے...
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔مریم نوازکی زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور ساتھ ہی تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ  پنجاب نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنےکا حکم دیتے ہوئے اشیائےخورد ونوش کی طلب و رسد کے امور کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی۔مزیدبرآں مریم نواز نے نرخ کے بارے میں ڈیلی جامع رپورٹ پیش...
    کہتے ہیں کہ فنکاروں کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس بات کو سچ ثابت کرتے ہوئے ایک ایسی مثال سامنے آئی ہے جسکا تعلق ویسے تو بھارت سے ہے لیکن رمضان اسپیشل فیملی ڈراما سیریل میں اس گلوکارہ نے اپنی آواز کا جادو جگا کر لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ رمضان اسپیشل شوز: رمضان کے بابرکت ماہ کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی ٹیلی ویژن پر خصوصی ٹرانسمیشن سمیت فیملی ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں جو نہ صرف بہترین کہانی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ پورے رمضان ایک مکمل تفریح کی رولر کرسٹر سواری لیے سامنے آتے ہیں۔ اگر بات کریں نجی ٹیلی ویژن پر جلد نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’دل والی گلی میں’ کی تو اس کہانی...
    نکاح کے بندھن میں بندھنے والے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں منعقدہ نکاح کی آفیشل ویڈیو جاری کردی۔ سال 2025 پاکستانی فنکاروں کیلئے شادی کا سال تصور کیا جارہا ہے ، قبل ازیں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں سرگرم ہوئیں جسکے درمیان اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اچانک شادی کرلی جبکہ انمول بلوچ کا نام بھی جلد شادی کرنے والوں کی فہرست میں اگلے نمبر پر ہے۔ پھر ڈراما ’پری زاد’ کے احمد علی اکبر بھی خاموشی سے اپنی دلہنیا بیاہ لانے کی تیاریاں کرنے لگے ، ابھی کبریٰ گوہر، احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی شادیاں جاری و ساری ہی تھیں کہ اچانک اداکار عمر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ وفاق افغانستان سے بات چیت کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرے اور تاخیر سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، وفاق، صوبے میں دہشت گردی کی روک تھام کے بجائے اس اہم مسئلے پر سیاست کرنے سے...
    مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان وفاقی کابینہ اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کا کلیدی کردار تھا، ترمیم میں پی ٹی آئی کی بھی رضامندی شامل تھی تاہم وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر اس کا حصہ نہیں بنے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ بنیں اور وزارت سنبھالیں۔ یہ بھی پڑھیے: 8 فروری ملکی تاریخ کا سیاہ دن، خیبرپختونخوا میں بھی دھاندلی سے اکثریت بنائی گئی، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہا...
    برسلز/واشنگٹن: نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے تعلقات بحال کریں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی اور ٹرمپ کی ملاقات کشیدہ صورتحال اختیار کر گئی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان روس-یوکرین جنگ کے حل پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ مارک روٹے نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے زیلنسکی کو بتایا کہ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر 2019 میں جویلین اینٹی ٹینک ہتھیار فراہم کرکے جس نے یوکرین کو روسی حملے کے خلاف مزاحمت کا موقع دیا۔ نیٹو سربراہ نے مزید کہا...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل سے ملک کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جس کے زراعت پر اچھے اثرات پڑیں گے۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رمضان کے مہینے کے آغاز میں ہی ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔ دو سے چار مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہو گی جبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر احمد بابر کے مطابق دو مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت انگریزی کو امریکہ کی سرکاری زبان قرار دیا گیا ہے۔  اس فیصلے سے سرکاری اداروں، وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والی تنظیموں اور تارکین وطن پر گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے۔ یہ اقدام سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں نافذ کیے گئے قوانین کو منسوخ کرتا ہے، جو سرکاری اداروں کو غیر انگریزی بولنے والوں کیلئے زبان کی سہولت فراہم کرنے کا پابند بناتے تھے۔  نئے حکم کے تحت اب سرکاری ادارے اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ غیر انگریزی زبانوں میں خدمات فراہم کریں یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اقدام کا مقصد "قومی یکجہتی کو...
    قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر ثقلین مشتاق نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انڈین ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر ہندوستانیوں کو اپنی ٹیم پر اتنا گھمنڈ ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہیں تو انہیں کہیں 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی20 میچز کھیلیں، ثابت ہوجائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اختلافات کو الگ رکھیں تو واقعی انڈین ٹیم کے پاس اچھے کرکٹرز موجود ہیں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے...
    لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت  درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی،  نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس  نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
    ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم “نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا،...
    ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم “زندگی نہ ملے گی دوبارہ” (ZNMD) کے مرکزی اداکار ہریتھک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے، جس نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا۔ ہفتے کے روز، تینوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ونٹیج کار کے ساتھ پوز دیتے دکھائی دیے، جو ZNMD کے یادگار مناظر کی یاد دلاتی ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا: “یہ وقت تو لگا، لیکن آخرکار ہم نے یس کہہ دیا! #ZindagiKoYasBol” رپورٹس کے مطابق، یہ تینوں اداکار ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کی برانڈ مہم کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، لیکن مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید یہ...
    حاجی گلبر خان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت روزہ داروں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے رمضان المبارک کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ صیام ہمیں ایثار، قربانی، اخوت اور ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک مہینے کی فضیلت دیگر مہینوں سے زیادہ رکھی ہے۔ اس مبارک مہینے میں عبادات بجا لانے کے ساتھ اپنے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے محدود وسائل کے باوجود روزہ...
    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر وقت صحت کے شعبے کو دیوار سے لگانے کے درپے ہے۔ بغیر کسی وجہ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے مقامی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں حالانکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہفتہ کے روز بھی چھٹی نہیں ہے جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے مقامی چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مقامی چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر کے مقامی چھٹیاں کرنے اعلان کیا ہے۔ صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم...
    حکومت امارات نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر 16456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔ گولڈن ویزا دس سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے۔ حکومت نے 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔...
    لاہور: محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کروا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔ برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم کے افسران...
    ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں" کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔  یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا، ارجن کو...
    لاہور: پنجاب پولیس نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبہ بھر میں رمضان پیکج کی تقسیم مکمل کر لی۔   پولیس ترجمان کے مطابق، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے بھر میں شہداء پولیس کے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکج پہنچایا گیا۔   اس موقع پر سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر پولیس افسران نے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا، اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں پھول اور مٹھائی بھی پیش کی۔   سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو...
    کراچی میں آج دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں آج درجۂ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں شمال مغرب سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ مریم نواز کی زیرِ صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ انہوں نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے اور چیف سیکریٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا حکم بھی دیا ہے۔ انہوں نے اشیائے خورد ونوش کی طلب و رسد کے امور کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نرخ کے بارے میں روزانہ...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔مریم نوازکی زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور ساتھ ہی تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ  پنجاب نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنےکا حکم دیتے ہوئے اشیائےخورد ونوش کی طلب و رسد کے امور کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی۔مزیدبرآں مریم نواز نے نرخ کے بارے میں ڈیلی جامع رپورٹ پیش...
    سعودی وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کر دیا۔ سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں، عمرہ کے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ اس ویکسینیشن سے وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے موسمی بخار اور انفلوائنزا سے بچاؤ کی بھی ویکسینیشن پر زور دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے کہا کہ معمر اور مریض افراد عمرہ روانگی سے 2 ہفتے قبل ویکیسنیشن ضرور کروائیں، ویکیسنیشن کروائیں تاکہ صحت مند رہ کر عمرہ آسانی اور یکسوئی سے کر سکیں۔
    لاہور(اوصاف نیوز)محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔ ان کے علاوہ میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر...
    کوئٹہ میں گھر مین گیس لیکیج دھماکے مین خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں،دھماکے کے زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لواحقین کے مطابق دھماکا لوڈشیڈنگ کے بعد رات 3 بجے گیس کی فراہمی بحال ہونے کے بعد ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔  محمود مولوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ نے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔  اس سے قبل مئی2023 میں محمودمولوی نے پاکستان تحریک انصاف کی  صوبائی سینئر نائب صدارت اور قومی اسمبلی سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھاکہ کوئی بھی وجہ ہو  فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔ مصطفیٰ قتل کیس سے جڑی منشیات کا معاملہ ، شاہ زین مری کا نام بھی سامنے آگیا...
    میرپورخاص میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 3 نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کو جھوٹا قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے سندھڑی تھانے کے سابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے بہنوئی اور شکایت کنندہ ابراہیم کنبھر نے صحافیوں کو بتایا کہ جج ساجد اقبال نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے برخاست کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 ماہ قبل عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے خلاف میرپورخاص میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے کے بعد ایف آئی آر...
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سےملاقات کی ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا اور بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیت کے امور پر بریفنگ لی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جسکواللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔آرمی چیف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے، جب تک عظیم مائیں اپنے بچے...
    راو دلشاد:مریم نواز نے کہا پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کرنے چاہیے، رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے حکم دیا کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کی کروائی جائے۔ لاہور...
    کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور گرد و نواح میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سندھپالچوک ضلع کے علاقے بھیراب کنڈا میں تھا، جو ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے 5.5 ریکارڈ کی، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی۔ ضلعی حکام کے مطابق زلزلے سے کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بھوٹے کوشی رورل میونسپلٹی کے چیئرمین پاسانگ نورپو شیراپا نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دریائے بھوٹے کوشی کے قریب ایک لینڈ سلائیڈ ہوئی، تاہم وہاں کوئی آبادی نہیں تھی، جس...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کے مار لاگو میں واقع گھر سے لی گئی خفیہ دستاویزات واپس کر دی ہیں۔ یہ دستاویزات ماضی میں ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ یہ دستاویزات اپنی صدارتی لائبریری میں رکھیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف نے وہ تمام ڈبے واپس کر دیے ہیں جن پر تحقیقات جاری تھیں۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے فلوریڈا گالف کلب میں غیر قانونی طور پر محفوظ رکھا۔ اس معاملے پر...
    اکوڑہ خٹک دھماکا؛ کے پی حکومت کا وفاق سے ٹی او آرز جلد منظور کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)اکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرے اور تاخیر سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی...
     پاک فوج کا مظفر گڑھ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا قیام ، پاک فوج کا مظفرگڑھ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ ہوا۔ملتان کور کے زیر اہتمام اڈا خدائی میں دیہی عوام کے لیے طبی سہولیات کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا،ماہر امراض چشم، کارڈیالوجسٹ، سکن و چائلڈ اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔1700سے زائد مریضوں کا معائنہ، الٹراساؤنڈ، ای سی جی اور لیبارٹری ٹیسٹ مفت کیے گئے ،مفت ادویات کی فراہمی، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد مستفید ہوئے۔علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فلاحی اقدام پر شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا ، پاک فوج کی جانب سے عوامی خدمت کا عزم کیا گیا۔    
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پیر کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ رمضان المبارک کے اوقات اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا ہے۔ سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے عالمی برادری بالخصوص امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت، انسانی حقوق، علاقائی استحکام اور انصاف کی فراہمی کے لیے مدد کرے۔ ٹائم میگزین میں اپنے نام سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی ’سیاسی واپسی‘ پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے، استحکام کو فروغ دینے، تنازعات اور انتہا پسندی کا باعث بننے والے حالات کی روک تھام کے لیے کام کرے گا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ مضمون واقعی عمران خان نے...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہائوس میں تلخ کلامی کا واقعہ عالمی میڈیا اور دنیا کے تمام رہنمائوںکی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ جنگ زدہ ملک کا کوئی صدر وائٹ ہائوس میں آکر امریکی صدر کو سخت زبان میں جواب دے گا ، امریکی صدر نے بھی اپنے مزاج کے مطابق سخت لب ولہجہ اپنایا اورامریکی نائب جے ڈی صدر وینس نے اپنے صدر کا بھرپور ساتھ دیا ، اگر وہاں میڈیا موجود نہ ہوتا تو صدر ٹرمپ یوکرین کے صدرکو باکسنگ سٹائل میں تھپڑ بھی رسید کرسکتے تھے ۔بہر حال یہ واقعہ مستقبل کے عالمی...
    پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس نے امریکی اور یوکرینی صدر سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں صدور کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ فرنچ صدر ایمانوئیل میکرون نے ہر کسی کو تحمل کا مظاہرہ اور ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، ایک دوسرے کا باہمی احترام ہوگا تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، اس وقت جو کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے وہ زیادہ اہم ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا، ملک بھر میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے موقع پر خصوصی اہتمام کیا گیا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں پر بھی رش دیکھا گیا جہاں لوگوں نے خصوصی طور پر پہلی سحری کا اہتمام کیا، شہریوں کی بڑی تعداد چنے، بونگ پائے، پراٹھے، انڈہ، لسی سمیت متعدد کھانوں سے لطف اندوز ہوئی۔ جہاں سحری کے مزے منفرد پکوان سے لئے گئے وہیں بعض شہروں میں عوام کو گیس کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سحری کے بعد نماز فجر میں مساجد نمازیوں سے بھر گئیں، ذکرواذکار اور تلاوت قرآن پاک بھی کا خاص اہتمام کیا گیا، اس موقع پر فرزندان...
    کراچی (نیوز ڈیسک)حکومت نے رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا. سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2 رمضان المبارک بروز پیر کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کیلئے بند رہیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کیلئے بند رہے گا۔ اعلامیے کےمطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کیلئے (ماسوائے عوام سے لین دین کے) دفتر میں حاضر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ صیام میں بارشیں ہی بارشیں،الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی. جے یو آئی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری غلام سرور اور مولانا امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق
    پشاور: اکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرے اور تاخیر سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ مزید پڑھیں؛ اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت، عوام کو معلومات دینے پر پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان انہوں نے کہا...
    مودی سرکار کے تیسرے دورِ اقتدار میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان مودی کے ہندوتوا نظریے کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور بی جے پی حکومت بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر آئے روز متعصبانہ اور انتہا پسندانہ قوانین نافذ کرنا معمول بنا چکی ہے، ان تمام ہتھکنڈوں کا مقصد مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنا اور انہیں دباؤ میں رکھنا ہے۔  حال ہی میں بی بی سی نے مسلمانوں اور دیگر گائے تاجروں پر گائے رکشکوں کے ہاتھوں ہونے والے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا ہے۔  برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی دودھ کی صنعت سب سے بڑی ہے مگر گائے کے تحفظ کے قوانین مسلمانوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ بھارت کے بیشتر...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے گارڈن میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔حکام نے کہا کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ معلوم کیا  جا رہا ہے۔
    ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں مشہور ایپل کمپنی کا ایک اور انقلابی اقدام، کمپنی نے نیا کم قیمت والا آئی فون ’ 16ای‘ فروخت کے لیے پیش کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سمیت 59 ممالک میں دستیاب ہے۔ ’Apple iPhone 16E‘ کی پاکستان میں قیمت 229,999 متوقع ہے اور یکم مئی 2025 کو لانچ کیا جائے گا، موبائل میں 8 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے، یہ ماڈل کالے، سفید رنگ میں دستیاب ہوگا۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش آئی فون 16 ای...
    ویب ڈیسک:آئی ایم ایف سے قرض کی قسط، جائزہ مشن کل پاکستان آئے گا ۔   پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پیر کو اسلام آباد پہنچے گا۔  ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش   آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریباً 2 ہفتے قیام کرے گا ۔
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔ سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے ناقدین پر طنز کیا کہ لوگوں کو شکایت کرنے سے روکنے کیلئے بھارت کو دبئی میں ہوٹلوں کو تبدیل کرنا چاہیے تھا، اس موقع پر لیجنڈری سنیل گواسکر نے سابق انگلش کرکٹرز و کمنٹیٹرز پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپکو...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا، ملک بھر میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے موقع پر خصوصی اہتمام کیا گیا۔  لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں پر بھی رش دیکھا گیا جہاں لوگوں نے خصوصی طور پر پہلی سحری کا اہتمام کیا۔ جہاں سحری کے مزے منفرد پکوان سے لئے گئے وہیں بعض شہروں میں عوام کو گیس کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش سحری کے بعد نماز فجر میں مساجد نمازیوں سے بھر گئیں، ذکرواذکار اور تلاوت قرآن پاک بھی خاص اہتمام کیا گیا، اس موقع پر فرزندان اسلام نے رب کے حضور رحمت،...
    حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں میں رمضان کے لیے تبدیل شدہ کاروباری اور دفتری اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ رمضان کے دوران ملازمین اور صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں دفتری اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح  09:00 بجے سے شام 03:00 بجے تک بلا کسی وقفے کے کام جاری رہے گا جبکہ جمعہ کے دن دفتری اوقات صبح 09:00 بجے سے 12:30 بجے تک دفری امور نمٹائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعظم شہباز شریف نے  20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا ہے جو گزشتہ سال  7 ارب  کے پیکج کے مقابلے میں  3 گنا زیادہ ہے ،  پیکج کے تحت ملک بھر کے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو  شفاف اور آسان   انداز میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزار روپے   فی خاندان دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے بٹن دبا کر رمضان ریلیف کے  ڈیجیٹل والٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں 40 لاکھ گھرانوں اور 2  کروڑ مستحق افرادکو ڈیجیٹل  والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے طبقات جو سفید پوش ہیں...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی اقدام کیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لئے سپیشل بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو تیز کرنے کے طریقے تلاش کئے۔ مزید برآں 2025ء اور 2026ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے  انہوں نے باہمی مفادات، امن اور پائیدار ترقی کو...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے امریکی میگزین میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو "سیاہ عہد" قرار دیاگیا ہے۔ مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں (عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔ اْنہیں کسی بھی مرحلے پر سرے سے ایسی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں آئے روز کے ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر متاثرہ خاندان کو زمین کا ایک پلاٹ دیا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر لاٹری کے ذریعے پلاٹوں کی متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر کامران ٹیسوری کا بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلڈرز اسی دن پلاٹ کی فائل متاثرہ خاندان کو پیش کریں گے۔ گورنر سندھ نے سماج میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے...
    کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کی جانب سے رمضان کے آغاز میں ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران...
    ویب ڈیسک:قومی ایئرلائن نے رمضان المبارک کی خوشی میں اور عیدالفطر 2025 سے قبل دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کردیا ۔ رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن نے ٹورنٹو سے کراچی کے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس سے اسلام آباد کا سفر کرنیوالوں کےلیے کرایہ جات میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی بکنگ 10 مارچ تک کرانا ہوگی جبکہ پیرس سے ٹکٹوں کےلیے 2 مارچ تک بکنگ کی جا سکتی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش ترجمان کا کہنا ہے کہ...
    ویب ڈیسک: صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سندھ محمود مولوی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔  تفصیلات کے مطابق محمود مولوی نے اپنے استعفے کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی پی سندھ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی قیادت کے لئے بہترین مستقبل کی دعا بھی کی۔ محمود مولوی نے اپنے استعفے میں مزید کہا کہ وہ آئی پی پی کے تمام اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے اور پارٹی کی ترقی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش ...
    ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کہتے ہیں کہ روزگار کی غرض سے اہلیہ کے ہمراہ نوکری کے لیے باہر ملک چلا گیا تھا، ساتھ میں مزید پڑھائی کی اور کڈنی اسپیشلسٹ بنا۔ لیکن جب پاکستان میں زلزلہ آیا تو پاکستان آئے یہاں فنڈنگ کی، فری میڈیکل کیمپس لگائے اور لوگوں کی مدد کرنا شروع کی۔ پھر اس کے بعد ہم نے یہ سلسلہ جاری رکھا اور ابھی تک 500 کے قریب میڈیکل کیمپس لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 2 سال کورونا کی وجہ سے میڈیکل کیمپس نہیں لگا سکے، لیکن اب تک یہ کیمپس لگ رہے ہیں۔ باہر ملکوں میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور مقامی افراد  کی مدد سے ہم نے ایبٹ آباد کے قریب پاکستان کڈنی سینٹر کے نام...
    لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا اجلاس ہوا ۔محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں چکن کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم کی منظوری دی گئی ۔ اشیا ضروریہ کی قیمتوں ،دستیابی اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔پرائس کنٹرول کونسل نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم چکن کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کونسل مانیٹرنگ ، کوآرڈینیٹشن اور...
    کراچی ،لاہور(سٹاف رپورٹر+سپورٹس رپورٹر) سرکاری سکول کی طالبہ مہک مقبول نے صرف 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہرا دیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان ایک بڑا شطرنج کا میچ کھیلا گیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق یہ دلچسپ شطرنج مقابلہ وزیراعلی ہاؤس میں شام 3 بجے ہوا اور اسے براہ راست نشر کیا گیا۔مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ سکول کی طالبہ ہیں، جسے سندھ حکومت کے تعاون سے زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہوا ہے۔
    ’یہ ڈائری ہر اس شخص کو پڑھنی چاہیے جو ناصر کاظمی کی شخصیت اور ان کی شاعری کے پس منظر سے واقف ہونا چاہتا ہے اور موجودہ عہد کے ایک بڑے شاعر کو اس کے اصلی روپ میں دیکھنا چاہتا ہے۔‘ کتابی صورت میں شائع ہونے والی ’ناصر کاظمی کی ڈائری (چند پریشاں کاغذ)‘ کی اہمیت کے لیے مشفق خواجہ جیسے ادب کے پارکھ کی یہ سند کافی ہے، اس کتاب کے مطالعے سے خواجہ صاحب کی بات کی صداقت اور بھی واضح ہوجاتی ہے۔ یہ ڈائری 1948 سے شروع ہوتی ہے اور 1972 میں ناصر کاظمی کے انتقال سے ایک دن پہلے تک کے اندارج پر محیط ہے۔ ناصر نے ڈائریاں گم ہونے کا تذکرہ بھی کیا ہے لیکن...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 2 کروڑ شہریوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال رمضان پیکج کے لیے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ رقم 7 ارب تھی۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز سے جان چھوٹی اور شفاف نظام سامنے آیا، یوٹیلٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن تھی اور قوم کو لوٹا جارہا تھا۔ لیکن دوسری جانب یہ سوال پیدا...
    کراچی: اسٹیل ملز ملازمین نے نیشنل ہائی پر 7 گھنٹے سے زائد احتجاج کر کے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔  ہفتے کی شام 5 بجے سے شروع کیے جانے والا احتجاج رات ساڑھے بارہ بجے ختم ہوا ، احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہونے سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا۔  ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیل ملز کے ملازمین ملازمت سے برطرفی ، بجلی اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جس کی اطلاع پر ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے اندرون علاقہ اور ٹھٹھہ سے آنے والی ٹریفک کو ایف بی ایل کٹ سے...
    اسلام ٹائمز: اس کتاب کی تین خاصیتیں ہیں، جو باقی تمام کتب سے اسے ممتاز کرتی ہے۔ پہلی خاصیت یہ ہے کہ دین اسلام ایک اجتماعی مسلک و مکتب ہے۔ یعنی اسلامی معارف اور فکری نظام، محض ذہنی تصور نہیں بلکہ ایک اجتماعی عملی ذمہ داریوں کا مجموعہ ہے، جو انسان کی اجتماعی زندگی پر مبنی ہے۔ اس زاویۂ نگاہ سے کہ اسلام میں انسانی زندگی کیلئے کیا منصوبہ ہے۔؟ اس کا کیا مقصد ہونا چاہیئے اور اس مقصد تک پہنچنے کیلئے کیا طریقہ ہے۔؟ اس کتاب میں موصوف نے اس کا جائزہ لیا ہے۔ تحریر: عارف بلتستانی arifbaltistani125@gmail.com اچھی کتاب کا انتخاب بھی ایک ہنر ہے۔ یہی ہنر دسیوں انسانوں کو باہنر بنا دیتا ہے۔ اس ہنرمندی کے...
    یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز ) یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک میں 2.8 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ طے پاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ر ولادی میر زیلنسکی گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی تلخی کے بعد آج برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے جہاں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ خبر ایجنسی کےمطابق ٹین ڈاؤننگ میں یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک کے درمیان 2.8 ارب ڈالر...
    روزہ داروں کیلئے خوشخبری، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، جبکہ کراچی میں بھی دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار شہباز رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے لیے فراہم کی گئی گاڑی پر جھنڈا لگانے سے انکار کرنے والی خاتون افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔  ایکسپریس کے مطابق شہبازرانا  کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔  پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا...
    جب تک سیاسی استحکام نہ ہو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، علی محمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کرنے والے امن کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں، ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اس وقت ملک میں سیاسی افراتفری ہے، جب تک سیاسی استحکام نہ ہو تو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 47 فارم کی حکومت مسلط ہے، جعلی حکومت کام...
    رمضان المبارک؛ دنیا بھر میں سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کن ممالک میں ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز رمضان 2025 میں کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل جب کہ دیگر میں مختصر ترین ہوگا، اور ایسا جغرافیائی محل وقوع کے باعث ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق الجزائر میں سب سے طویل دورانیے کا روزہ یعنی 16 گھنٹے 44 منٹ کا ہوگا۔اس کے برعکس صومالیہ صرف 13 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ اس کے علاوہ زیادہ تر عرب ممالک میں 16 سے 17 گھنٹے کے درمیان کا روزہ ہوا کرے گا۔تاہم اسکینڈینیویا ممالک میں روزے کے اوقات نمایاں طور پر طویل ہوں گے۔ سویڈن، ناروے اور فن لینڈ جیسے ممالک میں، کچھ...
    نوشہرہ ( ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق  خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے بالآخر طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ سنیتا آہوجا نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں طلاق سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب صرف افواہیں ہیں۔ سنیتا آہوجا نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی بھی مائی کا لال نہیں ہے جو مجھے اور گووندا کو جدا کر سکے۔ کوئی ہے تو سامنے آکر دکھائے۔ گووندا کی اہلیہ نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ وہ اور گووندا علیحدہ رہ رہے ہیں تاہم اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ الگ الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں ہم علیحدہ ہوگئے تھے۔ سنیتا نے کہا کہ جب گووندا نے سیاست میں قدم رکھا تھا، تب ہماری بیٹی بڑی ہو رہی...
    کراچی: گورنر سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور اسٹریٹ کرائمز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر میں ٹریفک گردی نہیں چلے گی، اور ایک گھنٹہ کا اختیار مجھے دیں، کسی بھی حادثے یا اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان 2025 کے مقدس مہینے کی پہلی سحری کے موقع پر تمام امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو پہلی سحری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلاحی ادارے لاکھوں افراد کو سحری فراہم کرنے میں معاونت کر رہے ہیں، اور اس کے علاوہ 20 ہزار کپڑے کے جوڑے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ گورنر سندھ...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا سرکاری دورہ کرنا تھا، ان کے دفتر نے اسلام آباد کے کسٹمز کلیکڑیٹ سے وزیر خزانہ کے پروٹوکول میں شامل کرنے کے لیے ہیوی ڈیوٹی لگڑری گاڑی فراہم کرنے...
    صوفیانہ طرز تعلیم و تربیت میں سلسلہ طریقت کا تصور ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔ لغوی اعتبار سے سلسلے کے معنی زنجیر، قطار، لڑی، خاندان، نسل، شجرہ، تربیت، تعلق اور واسطے سے ہے۔ معنوی اعتبار سے سلسلہ طریقت کڑی در کڑی اولیائے کرام سے تعلق ظاہر کرتی ہے، عام معنی میں سلسلہ طریقت کو ایک روحانی خاندان کے شجرہ کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ نے اسے گروہ تصوف کا نام دیا ہے۔ عالم اسلام اور خصوصاً بر صغیر پاک و ہند میں جو سلاسل مشہور ہیں ، ان میں سلسلہ قادریہ، سلسلہ جنیدیہ، سلسلہ چشتیہ، سلسلہ سہروردیہ، سلسلہ نقشبندیہ شامل ہیں۔ سلسلہ قاردریہ کے امام حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ ہیں،...
    MADHYA PRADESH: بھارت کی ریاست مدھیاپردیش کے علاقے ٹیکام گڑھ میں 15 سالہ لڑکی کو مسلسل ریپ کا نشانہ بنانے اور کسی قسم کی شکایت کی صورت میں قابل اعتراض تصاویر جاری کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مدھیا پردیش کے علاقے ٹیکام گڑھ میں مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی کا مسلسل ریپ کرنے اور اس حوالے سے کسی کو آگاہ کرنے کی صورت میں قابل اعتراض تصاویر پھیلانے کی دھمکیوں پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کوٹوالی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار پنکج شرما نے بتایا کہ شکایت کے مطابق لڑکی کو...
    پاکستان اورہندوستان دنیا میں دو ایسے بڑے ملک ہیں جن میں نہ صرف اُردو زبان کا چلن عام ہے بلکہ اِن دونوں ممالک میں اُردو ادبِ عالیہ بھی مسلسل و تواتر سے تخلیق پارہا ہے۔ بلامبالغہ ایسی شخصیات میں ایک نام ہندوستان فتح پورہسوہ سے تعلق رکھنے والے شاعر(جو آج کل ممبئی، مہاراشٹر، ہندوستان میں رہائش پذیر ہیں)، سید نور الحسن نورؔ کا بھی ہوگا جن کی حمد و نعت نگاری اور غزل گوئی کا ایک عالم ابھی سے گرویدہ ہے اور روز بہ روز اُن کے اچھے کلام کے سبب اُن کی شہرت میں اضافہ ہورہا ہے اور اُن کے قارئین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اِس کا ایک سبب یہ بھی نظر آتا ہے کہ اُن کے...
    غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا آج پہلا روزہ ہے۔ اس سال یہ ماہ مقدس جنگ بندی کے دوران آیا ہے تاہم اب بھی کہیں کہیں اسرائیلی بمباری کی گھن گھرج سنائی دیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بمباری جاری فلسطینیوں نے اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں اور بوسیدہ کیمپوں میں رمضان کی آمد پر چراغاں کیا اور سجاوٹ کی۔ غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا آج پہلا روزہ ہے۔ اس سال یہ ماہ مقدس جنگ بندی کے دوران آیا ہے تاہم اب بھی کہیں کہیں اسرائیلی بمباری کی گھن گھرج سنائی دیتی ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر غزہ کی تعمیر نو کے لیے پُر امید ہیں لیکن لیکن اقوام متحدہ کے ادارے اونرا کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر...
    امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنماء محمد یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025ء کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ...
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسیٹا چولستان اور آئی سی ایس ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کا عمل جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا، پاک فوج کے سپہ سالار کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں پربریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا...
    چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو شکست دیکھ کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر مارکو جینسن کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کار کردگی سے خوش ہیں۔کھلاڑیوں نے اب تک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس وقت ہماری توجہ سیمی فائنل میں فتح پر ہے۔ نیوزی لینڈ سے مقابلےکا امکان ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔ میچ کے بعد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی کے موسم سے  آشنا ہیں، دبئی اور کراچی کی وکٹ قدر یکسا ہیں، جو اسپنرز کے لیے سازگار اور موضوع رہتی ہیں۔سیمی فائنل میں فتح کے بعد فائنل کے بارے میں سوچیں گے،انگلینڈ کے خلاف آسان مقابلے کی توقع نہ تھی۔ کراچی کی وکٹ اچھی تھی...
    ہر بچے کی شخصیت سازی میں اُس کے اسکول کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ ماں کی گود کو بچے کی پہلی درسگاہ کا درجہ حاصل ہے لیکن جدید دور کے بچے عمومی طور پر ماں کی گود والی درسگاہ سے محروم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کوئی بچہ بڑے ہو کرکیسا انسان بنے گا، اس بات کا تعین دراصل اُس کے تعلیمی ادارے کا معیارکرتا ہے۔  معاشرے کو مہذب بنانا اور وہاں بسنے والے افراد کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھنا ایک مکتب کا اولین فرض ہے لیکن پیسہ فرائض کو بھلانے کی طاقت باخوبی رکھتا ہے۔ تعلیم فراہم کرنا ایک مقدس فعل ہے مگر علم کی سودے بازی ہرگز قابلِ قبول عمل تصور نہیں کی جاسکتی ہے۔...
    سٹی42:   رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کردیا گیا ، پیکیج سے چالیس لاکھ خاندانوں کے دو کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔   وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا 40 لاکھ خاندان اور  2کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار دیے جائیں گے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ گزشتہ رمضان کےمقابلےمیں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے، اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، گزشتہ سال کے7ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3 گنا بڑھایا۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ...
    علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیجانب سے مختلف مقدمات میں جیل میں قید کارکنوں کے اہل خانہ کیلیے راشن فراہم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ قیدیوں کی قانونی معاونت بھی فراہم...
    امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنماء محمد یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025ء کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ...
    وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان جھڑپ نے یورپ کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ اس لیے کہ یوکرین کے ایشو پر خود یوکرینی صدر کیخلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا جارحانہ رویہ کل یورپ کے لیے واضح پیغام ہے۔ وائٹ ہاؤس میں رونما ہونے والے واقع کے بعد لیتھوانیا کے سابق وزیر خارجہ گیبریل لینڈسبرگس نے خبردار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات کے خاتمے کے بعد یورپ اب ایک ’جیو پولیٹیکل ہارر مووی‘ کا سامنا کرنے کے لیے ’تنہا‘ کھڑا ہے۔ گیبریل لینڈسبرگس نے یوکرینی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ اب ہم اس میں تنہا ہیں۔ پوٹن کے خلاف یورپ...
    ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر میں 3000 برس سے مٹی میں دبا ’سونے کا گمشدہ شہر‘ دریافت کرلیا۔ ایٹن نامی شہر جہاں کبھی ماضی میں سونے کی کان کنی کی جاتی تھی، لُکسر میں بادشاہوں کی وادی کے نیچے دریافت ہوئی جہاں پر کھدائی کا عمل اس ہی ہفتےپورا ہوا۔ محققین کی ٹیم نے کھدائی میں گھروں، ورک شاپس، انتظامی عمارات، عبادت گاہیں اور غسل خانوں کی باقیات دریافت کیں۔ دریافت ہونے والے اس شہر سے رومی دور (30 قبلِ مسیح تا 639 عیسوی) اور اسلامی دور (642 عیسوی تا 1517 عیسوی) کی اشیاء بازیاب کی گئیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایٹن کی کان صدیوں تک فعال رہی اور متعدد مصری سلطنتوں کے لیے سونا فراہم کیا...
    نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے رمضان المبارک کیلیے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کیلیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح...
    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جس کے خلاف بھی بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آرز) درج کی گئی ہیں واپس لی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کی صوبائی حکومت نے 9 مئی واقعات کے بعد درج ہونے والے بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے پراسیکیوٹرز کو ٹاسک دیتے ہوئے مقدمات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جس کے خلاف بھی بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آرز) درج کی گئی ہیں...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، دھمکی بھری ای میل آئی ہے۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دھمکیوں سے متعلق متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے، ایسی دھمکیوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔گورنر سندھ نے کہا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کو صحیح طریقے سے ہینڈل کیا تو نوجوان نسل نشے سے بچ سکتی ہے، کیس میں بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔کامران ٹیسوری  نے ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک، ایک پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو دیکھتے ہیوی ٹریفک کیسے شہریوں کو...