City 42:
2025-04-21@12:08:42 GMT

سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT

سٹی 42 : سوات میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی ہوئے ہیں۔  

افسوسناک واقعہ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنی میں پیش آیا ، جہاں زیر تعمیر مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر بچے کھیل رہے تھے، بچے گیٹ کے اوپر تازہ تعمیر شدہ ٹیرس پر موجود تھے، اسی دوران مکان کی چھت گرگئی ۔ حادثے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔ 

موقع پر جاں بحق اور زخمی بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سوات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، گولہ بارود برآمد

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 18 اپریل  کو ضلع سوات میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 18 اپریل  کو ضلع سوات میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فورسز کے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ  ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • علامہ اقبال کی لاہور میں ہاسٹل لائف، رہائش گاہیں اور شاعری
  • سوات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، گولہ بارود برآمد
  • سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک