اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے، جو اب 19 مئی کو ہوگا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے، جو اب 19 مئی کو ہوگا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔ 4 مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بنچ میں زیر سماعت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہائی کورٹس مئی کو کے لیے
پڑھیں:
لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
— فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
ہائی کورٹ کا 3 رکنی بینچ 24 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
اس موقع پر ببنچ نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کیا ہے۔