2025-03-12@17:28:19 GMT
تلاش کی گنتی: 9168
«امیر ہو»:
(نئی خبر)
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ، کارروائیوں کے دوران 10 دہشتگرد گرفتار ہو ئے۔(جاری ہے) ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں راولپنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب ، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، راجن پور ، بھکر اور جہلم میں کی گئیں ، خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار ہوئے۔حکام کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹرز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے جاری کردہ رولنگ میں کہا گیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے، تاہم ان پر جزوی عملدرآمد کیا گیا، جو ایوان کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹر عون عباس اور اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا، جو پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی ہے۔ شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے سینیٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا...
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ضمانتوں پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر ختمی دلائل سوموار کو ہوں گے۔ ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز انتظامیہ کیلئے نئی پریشانی کھڑی، اہم مراسلہ جاری پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ و دیگر...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بطور ٹیم ایک ہی وینیو کا فائدہ اٹھانے پر بھارتی ٹیم پر برطانوی اخبار نے بھی طنزیہ جملے کَس دیے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، سابق کپتان ناصر حسین اور معروف کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بھارت کو نوازنے کی تنقید کے بعد برطانوی میڈیا نے بھی اپنی توپوں کا رخ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف کرلیا۔ برطانیہ کے معروف اخبار ٹیلی گراف نے بھی بھارت کو ایک ہی گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج دینے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس کرنے کی کیا ضرورت ہے، بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے کہ انہیں بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔ مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں شکست ہوئی تو بھارتی کپتان روہت شرما انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائر ہوسکتے ہیں۔ بھارتی اخبار رونامہ جاگرن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ذرائع کا بتانا ہے کہ 9 مارچ اتوار کو نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست ہوئی تو کپتان روہت شرما ریٹائر ہوسکتے ہیں۔ البتہ بورڈ ذرائع نے جیت پر روہت شرما کے مستقبل سے متعلق کوئی بات شیئر نہیں کی تاہم اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ دونوں صورتوں میں فیصلہ بھارتی کپتان کا ہوگا۔ مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) موٹرویز پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج جاری ہے ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 150کلومیٹر سے زائد رفتار پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل ریجن میں اب تک 12گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں۔(جاری ہے) انہوں مزید کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 2،ایم3لاہور ملتان، ایم 4اور 5موٹروے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ، موٹر وے پولیس نے گاڑیاں تحویل میں لے کر ڈرائیورز کومقامی پولیس کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،3لین والی موٹروے...
آج 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں خواتین کی صورتحال میں تنزلی کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے خواتین کے امور کے ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں آب و ہوا کی تبدیلی اور جمہوریت کے انحطاط کے باعث خواتین کے حقوق کی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 8 مارچ: خواتین کا عالمی دن رپورٹ کے مطابق جمہوری اداروں کی کمزوری اور صنفی مساوات پر منفی ردعمل ایک ساتھ بڑھ رہے ہیں، جس سے خواتین کے حقوق کے اہم امور پر موجود متفقہ...
ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کہا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے سرحدی چوکی لکھانی پر سحری کے وقت حملہ کیا، خیبرپختونخوا سے دہشت گرد ٹولیوں کی صورت میں حملہ آور ہوئے، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کیے۔ انہوں نے بتایا کہ جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی اور پولیس نے مشین گنز اور مارٹر سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے باعث دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام اور پسپائی پر مجبور ہوگئے۔...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ رانیا راؤ کی 3 مارچ کو بنگلورو کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر گرفتاری نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ 12.86 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے حکام کو اداکارہ کی دبئی سے آمد کے بارے میں لیڈ مل چکی تھی اور انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رانیا کو ائیر پورٹ پر ہی روک لیا۔ اداکارہ کا جسمانی معائنہ کرنے پر انہیں ٹیپ اور پٹیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی رانوں پر بندھی 14 سونے کی اینٹیں ملیں، یہ طریقہ وہ مبینہ طور پر کسٹم چیک سے...
آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین نے بھارت کے صفِ اول کے فاسٹ بولر محمد شامی کو رمضان کا روزہ نہ رکھنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ مولانا شہاب الدین نے محمد شامی کو روزہ چھوڑنے پر مجرم قرار دیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے دوران شامی کو انرجی ڈرنک پیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس بات نے فاسٹ بولر کو لے کر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا کہ محمد شامی روزہ کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔ تاہم، بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے محمد شامی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب اور کھیل کو مکس نہیں کرنا چاہیئے۔ لیجنڈ اسپنر ہربھجن سنگھ...
تحریک کشمیر برطانیہ اور آل پارٹیز کشمیر الائنس یو کے کے صدر فہیم کیانی نے مسئلہ کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے پر سارہ اسمتھ کو مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی دارلعوام میں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک اہم مباحثہ منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سارہ اسمتھ کی سربراہی میں منعقدہ مباحثے میں مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے دوران نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و تشدد، جبری گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔ تحریک کشمیر برطانیہ اور آل پارٹیز کشمیر الائنس یو کے کے صدر فہیم کیانی...
ٹرمپ کا خط موصول ہوا نہ امریکا سے مذاکرات ہو سکتے ہیں: ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے کہا ہے کہ اسے ابھی تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے حوالے سے کوئی خط موصول نہیں ہوا، موجودہ صورتحال میں امریکا سے براہ راست مذاکرات نہیں ہوسکتے۔عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے ھوالے سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور اس کےلئے انہوں نے ایرانی قیادت کو خط لکھا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے خط میں ایرانی قیادت سے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ مذاکرات کرنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قوانین پر عملدرآمد، فیصلہ سازی میں خواتین کی مکمل شرکت اور انہیں مساوی مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ اعلامیے کی منظوری کے بعد تین دہائیوں میں صنفی مساوات کی جانب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اب پہلے سے زیادہ لڑکیاں سکول جا رہی ہیں اور خواتین کو اقتدار و اختیار میں بہتر نمائندگی حاصل ہے لیکن اب بھی ہر 10 منٹ کے بعد ایک خاتون اپنے خاندان کے رکن یا مرد ساتھی کے ہاتھوں ہلاک...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے تعلیم، صحت، کھیل اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جنہیں ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق منفی رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کیے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کےدرمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ایلون مسک نے مارکو روبیو پر کڑی تنقید کی۔ ایلون مسک نے کہا کہ آپ اسٹاف کم کرنے میں ناکام رہے ہیں، آپ نے کسی کو نہیں نکالا سوائے میرے شعبے ڈوج کے ایک اہلکار کو۔ اس پر مارکو روبیو نے جواب دیا کہ ایلون مسک سچ نہیں بول رہے اور پوچھا محکمۂ خارجہ کے 1500 ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی ہے اور طنز کیا کہ کیا انہیں واپس بلا کر نوکری سے نکال کر دکھاؤں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر...

اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش، اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی انتظامی اصلاحات کیلئے تشکیل سب کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسلام آباد میں نمائندہ حکومت اور جمہوری کنٹرول قائم کیا جائے، وفاق سے اسلام آباد حکومت کو اختیارات منتقل کئے جائیں، بکھرے ہوئے محکموں کی بجائے مربوط انداز میں ادارے بنائے جائیں، وفاق کے ایک یونٹ کے طور پر ایم موزوں انتظامی ڈھانچہ بنایا جا ئے، یہ ڈھانچہ گلگت بلتستان کی طرز پر صوبائی حکومت کا ہو، یہ سفارش سب کمیٹی کی عبوری رپورٹ میں کی گئی ، سب کمیٹی نے اپنی عبوری رپورٹ تیار کرلی ، سب کمیٹی کا جلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی، سب کمیٹی اپنی سفارشات وزارتی کمیٹی کو دے گی جو...
تجویز کے مطابق سی ڈی اے سمیت تمام ادارے آئی سی ٹی گورنمنٹ کے ماتحت کام کریں گے، چیف کمشنر کی بجائے چیف سیکرٹری ہو گا، آئی جی پولیس ہوں گے۔ سب کمیٹی نے تجویز کیا کہ تمام محکموں کے سربراہ سیکرٹری ہوں گے، داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے چیف سیکرٹری کے توسط سے وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے، آئی سی ٹی گورنمنٹ کو گلگت بلتستان کی طرح مکمل انتظامی اور مالی خود مختاری حاصل ہو گی اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا، اس حکومت کو گلگت بلتستان حکومت کی طرح مالی...
ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کا ہر ادارہ کشمیریوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر منہاج سنہا کی قیادت میں بھارتی قابض فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کا ہر ادارہ کشمیریوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کو منسوخ نہیں...
خواتین کے عالمی دن موقع پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت و تکریم کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ دین اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ وومن ڈے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کا اقرار اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ پنجاب پولیس میں خواتین آفیسرز اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس میں خواتین کی بڑی تعداد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ مزید...
حنیف عباسی کو ریلوے ، علی پرویز کو پیٹرولیم اور مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ کا قلم دان مل گیا، خالد مقبول صدیقی سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت واپس ، صرف وزیر تعلیم رہ گئے اعظم نذیر تارڑ کے پاس قانون و انصاف کے ساتھ انسانی حقوق کی اضافی وزارت ہوگی،پارلیمانی امور کی وازرت واپس ، مصدق ملک کی وزارت تبدیل کردی گئی ، موسمیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر مقرر وفاقی کابینہ میں شامل 12 نئے وزراء اور 9 وزرائے مملکت، مشیران و معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے گئے ، دو وزراء کی وزارتیں تبدیل کردی گئیں، سات وزراء سے اضافی قلمدان واپس لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو قلمدان سونپ...
رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ عیدالفطر پر اس بار 6 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب...
ان ملاقاتوں میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوتحال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان اور شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کی شام جدہ پہنچے جہاں انہوں نے جمعے کو اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوت حال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان و شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے مذکورہ مسائل پر ایران کے...
ایمن خان اور منیب بٹ دو انتہائی باصلاحیت اور پیارے پاکستانی اداکار ہیں، دونوں کی جوڑی کو پاکستانی خوب پسند کرتے ہیں۔ دونوں کے سوشل میڈیا پر مضبوط فالوورز ہیں، ایمن خان کے انسٹاگرام پر 12.1 ملین اور منیب بٹ کے 5 ملین سوشل میڈیا فالوورز ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے متعلق اہم انکشافات منیب بٹ اور ایمن خان سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہیں اور وقتاً فوقتاً پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں، اس جوڑی کو کو اللہ نے 2 پیاری بیٹیاں امل اور میرال سے نوازا ہے جن کے ساتھ وہ گھومنا پھرنا بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس بار ایمن خان نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ افطاری کی تیاری کے...
غزہ کی پٹی میں تمام امدادی سامان کی ترسیل کو رکے ہوئے 6 دن ہوچکے ہیں۔ تاہم اب یمن کے حوثی مجاہدین کے رہنماء عبدالملک الحوثی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے 4 دن کے اندر غزہ میں امداد کا داخلہ نہ کھولا تو وہ اسرائیل کیخلاف اپنی بحری کارروائیاں دوبارہ شروع کر دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثی مجاہدین نے اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے 4 دن کی مہلت دے دی، غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام گزشتہ ہفتےکو ہوا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا یکطرفہ اعلان اس شرط پر کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیے بغیر...

پہلا مرحلہ مکمل، آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے، خیبر پی کے کا نمائندہ بھی ملا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام ریویو کے پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔ گزشتہ روز تکنیکی مذاکرات کی تکمیل ہو گئی ہے جس میں آئی ایم ایف کے مشن نے تمام معاشی سیکٹر کے قدامات اور ان سیکٹرز کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو حاصل کیا اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف ان کے حوالے سے اپنی رائے پاکستانی حکام سے شیئر کرے گا۔ تجاویز پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے کہ ملک کے درآمدی ٹیرف میں کمی لائی جائے، بھاری ڈیوٹیز کی شرحوں کو کم کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست میں وفاقی حکومت کی عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کی درخواست میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت امریکہ کے حوالے کیے گئے داعش کمانڈر شریف اللہ کی حوالگی کا تذکرہ بھی کیا۔ فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، کل آپ نے بغیر کسی ایگریمنٹ کے بندہ پکڑ کر...
چشتیاں کے نواحی علاقہ بستی شیرازیاں میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر اپنی بہو کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی ہے جو ایک بچی کی ماں تھی جسے بے دردی سے سر میں ڈنڈا مار کر اور گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں...
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کی کوئی مجبوریاں ہوں گی جو وہی جانتے ہیں، ہمارے اور جے یو آئی کےدرمیان کامن گراونڈ تو بن جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر قربانی دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے مابین معاملات جلد حل ہوجائیں گے اور ہمارے اور جے یو آئی کے درمیان کامن گراؤنڈ بن جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر عون عباس بپی اور اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر...
ارسا نے پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا، ارسا کی جانب سے صوبوں کی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کے احکام جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پانی کی قلت کا خدشہ، ملک کے بڑے ڈیمز ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے قریب، ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم کی صورتحال سے صوبوں کو آگاہ کیا، ارسا کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ارسا نے پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مارچ 2025ء ) شاہد خاقان عباسی نے پرویز خٹک پر طنز کیا ہے کہ وہ جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے اب ان ہی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں، بس اب یہی ہماری سیاست ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہت بہتر تھی، عوام کے مینڈیٹ کے بغیر آئیں گے تو ن لیگ کا ساتھ نہیں دے سکتا۔...
چاہت فتح علی خان ایک سوشل میڈیا کی امسکراہٹیں بکھرتی شخصیت ہیں جو اپنے دل گانے کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2024 میں اپنے گانے ’بدو بدی‘ سے بہت مقبولیت حاصل کی۔ اس ٹریک نے اپنی ریلیز کے صرف ایک ہفتے کے اندر 27 ملین ویوز حاصل کیے، تاہم کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے یوٹیوب نے گانا ہٹا دیا۔ یہ بھی پڑھیں:چاہت فتح علی خان پاکستان کے کس شہر میں میوزک اکیڈمی کھولنے والے ہیں؟ چاہت فتح علی خان کا اصل نام رانا کاشف ہے اور ان کا تعلق پنجاب پاکستان سے ہے۔حال ہی میں چاہت فتح علی خان نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنے نام کے ساتھ...
پنجاب اسمبلی میں وزیر آب پاشی پیر کاظم پیر زادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کےکہنے پر 30 ہزار امسامیاں ختم کی ہیں، نہروں کا نظام مزید بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں۔اسپیکر نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اجلاس میں سات بل بھی پیش کیے گئے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی جس پر اسپیکر پلے کارڈر اٹھا کر نعرے بازی پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن پلے کارڈز نیچے کیے جائیں، اس پر اپوزیشن نعرے بازی کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئی۔ وزیر آبپاشی پیر کاظم پیرزادہ نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا...
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت، صنعتی ترقی اور تجارت کا فروغ حکومت کا ہدف ہے، آئندہ جمعرات سے شعبہ جاتی جائزہ اجلاس باقاعدگی سے ہو گا، کسانوں کی محنت اور ویلیو ایڈیشن کی وجہ سے چاول کی برآمدات4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، میکرو اقتصادی اشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، حکومت میں جہاں جس کی بھی غلطی ہو گی اسے جوابدہ بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہم ڈیفالٹ والی صورت حال سے نکل آئے، استحکام کی...
عالمی میڈیا کے مطابق مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق کشتیاں افریقی ملک جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اور افریقہ کی ساحلی پٹی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، دو افراد ہلاک، 186 افراد لاپتہ ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق کشتیاں افریقی ملک جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، 186 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ آئی او ایم نے کہا کہ گزشتہ رات جبوتی اور یمن کے ساحلوں پر چار کشتیاں ڈوبنے سے 180 سے زائد تارکین وطن لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم 186 افراد کے بارے میں بات کر...
ڈیموں میں ڈیڈ لیول تک جانے کا خدشہ، ارسا کی صوبوں کو ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ڈیموں میں پانی سطح کم ہونے پر چاروں صوبوں کو خبردار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی سطح ڈیڈ لیول تک جاسکتی ہے۔ارسا کی جانب سے پانی کی کمی سے متعلق جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث آئندہ چند دنوں میں تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول تک جا سکتے ہیں، ایڈوائزری کمیٹی میں یہ پہلے ہی بتایا جاچکا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے پانی کی کمی میں مثبت...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سی پیک کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔وزیراعظم نےصدر شی جن پنگ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کی بھی تجدید کی اور چین کےصدر اور وزیراعظم کےلیے نیک خواہشات...
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) نے صوبوں کو ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا کی صورتحال سے متعلق خبردار کردیا۔ترجمان ارسا نے ایک مراسلےمیں کہا کہ ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے۔انہوں نے صوبوں کو صورتحال سے خبر دار کرنے کےلیے بتایا کہ بارشیں نہ ہونے پر منگلا اور تربیلا 3 سے 4 روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔ارسا نے مراسلے میں پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کردیا ہے اور کہا کہ ربیع سیزن کے باقی عرصہ کےلیے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے۔مراسلے میں کہا کہ صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی، بارش کے نہ ہونے...
امریکی کی عالمی شہرت یافتہ ڈراما سیریز بے واچ کی اداکارہ اور ڈیوڈ ہیسل ہاف کی سابقہ اہلیہ پامیلا بچ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے میڈیکل ایگزامینر نے تصدیق کی اداکارہ پامیلا کی موت کی وجہ خودکشی ہے۔ ان کی کنپٹی پر لگے گہرے زخم سے تصدیق ہوتی ہے کہ اداکارہ نے اپنے سر پر پستول رکھی اور گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے اداکارہ کے گھر کی مکمل تلاشی لی لیکن وہاں سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ خودکشی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔ اداکارہ کی موت کا اُس وقت پتا چلا جب ان کے خاندان والے گھر آئے اور پامیلا نے دروازہ نہیں کھولا۔ دروازہ...
معروف بھارتی اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز تامل ناڈو(سب نیوز )بھارت کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے ماہ رمضان میں افطار پارٹی کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کا نام تامیلاگا ویٹری کازگام ہے۔اداکار نے چنئی میں پارٹی کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دعوت افطار میں تھلاپتی وجے خود بھی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے روایتی لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت بھی کی گئی اور دعائیں...
پیشی کے بعد بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد طلب کردہ رہنما بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا...
وفاقی وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بننے کےلیے کسی کا سائنسدان ہونا ضروری نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہیں اور پرویز خٹک امور داخلہ کے مشیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت ہے سب چاہتے ہیں کہ ہم خیال طاقتیں ساتھ چلیں، کسی کو نوازنے کےلیے نہیں، ضرورت کے مطابق کابینہ میں توسیع کی گئی۔ فضل الرحمان کو علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں، اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انکشاف کیا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کوئی...
شرجیل میمن : فوٹو فائل وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے میں بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا گو ہوں، اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے، جیل سے رہائی ملے مگر ساتھ عقل بھی دے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہم دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف ہیں، یہی ہمارا اصولی موقف ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں تمام صحافیوں سے ملاقات و افطار کا اہتمام کیا گیا، پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ رہی ہے، آمرانہ و جابرانہ دور میں پیپلز پارٹی اور میڈیا ساتھ ساتھ رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکنگ صحافیوں کی تنخواہوں...
ملک کے معروف تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر کاروباری رہنماؤں کی مشاورت سے جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک کے معروف تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے ملکی ترقی کے لیے تاجر برادری کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تاجر برادری کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر کاروباری رہنماؤں کی مشاورت سے...
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی منانے کے حوالے سے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ میرے خیال میں تمام تہواروں کو یکساں اہمیت دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے ترجمان ادت راج نے بی جے پی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے دہلی کے "تغلق لین" کا نام بدل کر "وِویکانند مارگ" رکھنے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے پاس نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کرنے کو نہیں ہے۔ ادت راج نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بی جے پی لیڈران نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کر بھی کیا سکتے ہیں، اگر وہ ملک کے حالات بدلیں تو بڑی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں...
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کاقلمدان دیا گیا ہے جبکہ علی پرویز ملک کو وزیر پیٹرولیم، اورنگزیب خان کچھی کو قومی ورثہ اور ثقافت، خالد حسین مگسی کو وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو وزیر ریلوے، محمد معین وٹو کو وزیر آبی وسائل، محمد جنید انور کو وزیر بحری امور کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ہفتہ سے زائد کی تاخیر کے بعد بالآخر وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں نئے شامل کئے گئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کاقلمدان دیا گیا ہے جبکہ علی پرویز ملک کو...
جنوبی دہلی کے آر کے پورم سے بی جے پی کے رکن اسمبلی انیل شرما نے بھی اپنے اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے گاؤں "محمد پور" کا نام بدل کر "مادھو پورم" رکھنے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ناموں کی تبدیلی کی سیاست شدت اختیار کر رہی ہے۔ بی جے پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی سرکاری رہائش گاہوں کے پتوں میں خود ہی ترمیم کرتے ہوئے "تغلق لین" کی جگہ "سوامی وویکانند مارگ" لکھوا لیا۔ اس فہرست میں فرید آباد کے رکن پارلیمنٹ کرشن پال گرجر، پارلیمنٹ کے رکن دنیش شرما اور وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ شامل ہیں۔ حالانکہ ان کی نام کی تختی پر ابھی بھی چھوٹے حروف میں تغلق لین درج ہے اور...
ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضروریہ مہنگی، 20 کی قیمتیں کم اور 18 کی قیمت مستحکم رہی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح صفر اعشاریہ 87 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 20 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک اور چینی مزید 5 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے، اضافے کے بعد چینی...
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے، کیلے 10 فیصد، چینی 3.15 فیصد، انڈے 2.52 فیصد مہنگے ہوگئے۔مٹن، بیف، گڑ، گندم کا آٹا، چاول، ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی، گزشتہ ہفتے کپڑے، سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ دوسری جانب پیاز 5.59 فیصد، چائے 4.47 فیصد، لہسن 3.89 فیصد، ٹماٹر 3.60 فیصد، دال چنا 3.49 فیصد، ماش 2.82 فیصد سستی ہوئی ہے۔آلو کی قیمت میں 2.60 فیصد، دال مسور 1.50 فیصد سستی، ڈیزل 2 فیصد...
القسام کے ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن کی طرف سے جنگ کی طرف لوٹنے کی دھمکی ہمیں صرف اس بات پر مجبور کرے گی کہ ہم اس کے وقار کو توڑنے کی طرف لوٹ جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے کسی بھی محاذ آرائی میں دشمن کو نقصان پہنچے گا۔ دشمن کی دھمکی کمزوری، شکست، اور ذلت کے احساس کی علامت ہے اور مزاحمت اور ہمارے لوگوں کی طاقت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسلطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے باور کرایا ہے کہ صہیونی دشمن نے جو کچھ جنگ کے ذریعے نہیں لیا، وہ دھمکیوں اور چالوں سے بھی نہیں...

حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) عافیہ صدیقی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے دوران سماعت کہا کہ حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا، پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن اب حکومت عافیہ صدیقی کے کیس کو ختم کرنے کا کہہ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)ایک جوان خاتون گزشتہ 7 برسوں سے بہت زیادہ کفایت شعاری سے زندگی گزار رہی ہے اور صرف سیکنڈ ہینڈ اشیا جیسے تولیے، صابن اور لپ اسٹک استعمال کرتی ہے۔ چینی شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ شو یاگی کے مطابق وسائل کی بچت کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین چیزوں کو خرچ کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ باشعور تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘وہ کبھی پانی ضائع نہیں کرتے اور کبھی بھی مفت دی جانے والی غیر ضروری اشیا قبول نہیں کرتے’۔ اب شو یاگی بھی اپنی زندگی بہت زیادہ کفایت شعاری سے گزار رہی ہیں اور ہمیشہ سیکنڈ...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 13 سالہ بچہ کاشان عدنان سیلانی ویلفیئر سے کورس سیکھنے کے بعد ہر ماہ پانچ لاکھ روپے کماتا ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ رمضان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کاشان عدنان نے کہا کہ میں نے سیلانی سے اے آئی اور چیٹ بوٹ ڈیولمپنٹ کورس کیا ہے اور ویبین موبائل ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ کا کورس بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر مہینے پانچ لاکھ روپے کما رہا ہوں۔ کاشان عدنان نے کہا کہ لیکن حضرت کا ویژن یہ ہے کہ جو بھی بچہ پاکستان میں ابھی لاکھوں میں کما رہا ہے وہ پاکستانی کرنسی میں نہیں بلکہ لاکھوں ڈالرز میں کمائے۔ اقرار الحسن نے پوچھا کہ آپ کس...
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار خطے میں امن کی صورتحال کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت تسلسل سے جاری ہے، اگر امریکا اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو اس سے خطے میں امن بحال ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار خطے میں امن کی صورتحال کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں پر کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو آب دیدہ ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اٹاوہ (سب نیوز )کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں کینیڈین وزیرِ اعظم اپنے 9 سالہ دورِ اقتدار کے آخری دنوں کے دوران پیش آنے والی پریشانیوں پر آب دیدہ نظر آئے۔ جسٹن ٹروڈو کینیڈین حکومت کی بچوں کی دیکھ بھال کی یومیہ 10 ڈالرز کی پالیسی کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر...
وی ڈیسک : اوگرا نے غیر لائسنس یافتہ ایل پی جی باؤزرز کیلیے آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی باؤزرز مالکان لائسنس کے حصول کیلیے فوری رجسٹرڈ ہوں۔ اوگرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایل پی جی باؤزرز مالکان لائسنس کے حصول کیلیے فوری رجسٹرڈ ہوں، 30 اپریل 2025 کے بعد لائسنس کے بغیر گیس لوڈ اور ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون کی پاسداری نہ کرنے والے باؤزرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز قبل ازیں ملک بھر میں ایل پی جی سے حادثوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی بیٹھک ہوئی تھی۔ جہاں...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔ تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی میں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ملک میں قانون کی حکمرانی کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عادل ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک زبردستی ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، بلکہ ترقی صرف آئین اور قانون کی بالادستی سے ہی ممکن ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے پاکستان میں نہ آئین کی پاسداری ہے اور نہ ہی قانون پر عمل ہوتا ہے۔حلیم عادل شیخ نے ملتان سے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اون عباس بپی کے اغوا کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن دہاڑے ایک پارلیمنٹیرین کو اس طرح اغوا کرنا عوام کے...
کشمیر اسمبلی کے ممبر نے جموں و کشمیر کی تاریخی رواداری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب پورا ملک فرقہ وارانہ آگ میں جل رہا تھا، تب بھی کشمیر امن کا گہوارہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے جاری اجلاس میں سی پی آئی (ایم) کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور کولگام کے ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے وہی روزگار اور زمین کے حقوق بحال کرنے کا مطالبہ کیا، جو مہاراجہ ہری سنگھ کے دور میں ضمانت دئیے گئے تھے۔ محمد یوسف تاریگامی نے ریاست کے اصل آئینی درجہ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے...
دبئی(شوبز ڈیسک)کچھ عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔ نیلم منیر نے رواں برس 3 جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی، بعد ازاں ان کی شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔ ان کی شادی سے متعلق خبریں تھیں کہ ان کی شادی کی تقریبات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوئیں جب کہ بعض تقریبات کراچی میں بھی ہوئی تھیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں دی تھی۔ انہوں نے خود شوہر کے حوالے سے بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم انہوں نے شوہر کے...
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف ٹی وی اداکار اور ماڈل عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں تقوی اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی زندگی میں پورا سال صبر وبرداشت اپنانا چاہیے، روزہ ہمیں دوسروں کی بھوک کا بھی احساس دلاتا ہے، ہمیں نماز کی پابندی کرنی ہے اور وقت پر نماز پڑھی جائے تو کیا بات ہے، وقت پر نماز پڑھیں گے تو اس کے درجات زیادہ ہیں، نماز ہمیں نظم وضبط سکھاتی ہے، وقت کبھی نہیں بدلتا، لوگ بدل جاتے ہیں، زمانہ وہی رہتا ہے۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ فنکارعدنان صدیقی نے آج کی خصوصی نشریات“ باران رحمت“ رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور رمضان کی مصروفیات اور دیگر اہم امور پر اپنے خیالات کا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گیس کی بندش ، صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہر قائد میں گیس بندش سے سحر و افطار میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے ہدایت دی کہ سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق عمران خان سے بات کروں گا۔ایکسپریس نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔کیا آپ نے بھی کوئی ریاست مخالف پوسٹ کی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی، مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔انہوں ںے کہا کہ سوشل میڈیا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کی جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے، پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت سوالات کیے گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا۔ ریاست مخالف پروپیگنڈا، جے آئی ٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 15 ارکان طلبذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر کو بھی نوٹس...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس و افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس و افطار میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، جامعات کے اساتذہ، دانشور، اسکالرز، معروف صحافیوں سمیت وکلاء اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بااثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس اور دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے معروف عالم...
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی والے اب ہوجائیں تیار کیوں کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات نے دن میں گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شام کے وقت شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ دوسری جانب ملک کے بیشتراضلاع میں آج...
پی ٹی آئی رہنما ئو ں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پر عمران خان سے بات کروں گا، بیرسٹرگوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق عمران خان سے بات کروں گا۔ انہوں ںے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔ کیا آپ نے بھی کوئی ریاست مخالف پوسٹ کی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکانٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی، مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی،...
وفاقی اینٹی کرپشن عدالت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں 3 مقدمات میں بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں یوسف رضا کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں تین مقدمات میں بری کردیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک دلائل جمع کرواچکے تھے، ملزموں پر فریٹ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا وعدہ معاف گواہ آج...
دبئی(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران میٹ ہنری انجری کا شکار ہوئے تھے، یاد رہے کہ گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کے خلاف انہوں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔وہ چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب باؤلر ہیں، انہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،وہ سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔ مزیدپڑھیں:کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 150...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔ نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں پاکستان میںپٹرول کی قیمت فی لٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق عمران خان سے بات کروں گا۔ ایکسپریس نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔ کیا آپ نے بھی کوئی ریاست مخالف پوسٹ کی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی، مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ سوشل میڈیا...
چین روس تعلقات کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے متاثر ہوں گے، وانگ ای بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ باہمی احترام چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط ہے۔ امریکہ کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں سے اس نے کیا حاصل کیا ہے، کیا افراط زر میں بہتری آئی ہے یا بدتر ہوئی ہے، اور کیا امریکی عوام کی زندگیاں بہتر یا بدتر ہوئی ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات باہمی اور مساوی ہیں۔ اگر ہم تعاون کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم باہمی فائدے...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سفری پابندی کے تحت افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے، جو اگلے ہفتے سے نافذ ہو سکتی ہے۔تین مختلف ذرائع کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی خدشات اور ویزا سکریننگ میں سختی کی بنیاد پر لیا جا رہا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے لیکن ابھی تک ان کے نام واضح نہیں ہوئے۔یہ فیصلہ ٹرمپ کی 2017 میں عائد کردہ متنازع مسلم بین کی یاد دلاتا ہے، جسے سپریم کورٹ نے 2018 میں برقرار رکھا تھا تاہم سابق صدر جو بائیڈن نے 2021 میں اس پابندی...
کراچی: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے، گزشتہ 8ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات درست سمت پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 06پیسے کی کمی سے 279روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 279روپے 96پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں بلاول بھٹو اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
کراچی: لوہے کے صندوق سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں دوسرا مفرور ملزم بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سائٹ میٹرووِل قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیس میں مفرور دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہرجاوید کے مطابق21 اکتوبرکو سائٹ میٹروول قبرستان سے لوہے کی پیٹی میں بند خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ مقتولہ کی شناخت خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے کی گئی تھی اور اس کے قتل کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔...
اسلام آباد پولیس نے ایکسپریس ہائی وے پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤں سے گاڑی چلانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ملزم کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ بے خوف ہو کر پاؤں کی مدد سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ظہران ولد محمد نثار کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹریفک پولیس نے اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانہ کورال میں بند کر دی ہے۔ ایس پی ٹریفک نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ...
سنجیدہ سائنسی طرز فکر رکھنے والے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کوئی قدرتی آفت آنے والی ہے، کچھ ایسا ہونے والا ہے جو ہم انسانوں کے لئے برا ہو گا یا ممکن ہے کہ بہت زیادہ برا۔کچھ سائنسی کارکنوں کو خدشہ ہے کہ سمندر میں کچھ بڑا اور خطرناک ہونے والا ہے۔ اس خدشہ کی کچھ ٹھوس سائنسی بنیاد بھی ہے لیکن اب تک بیشتر لوگ اسے ایک قیاس آرائی ہی تصور کر رہے۔ ہوا یہ کہ اس سال کچھ زیادہ غیر معمولی واقعات دنیا کے سمندروں میں ہوئے۔ سمندروں میں ہزاروں کلومیٹر دوری پر ایسی مچھلیاں پانی کی سطح پر دیکھی گئیں جو کبھی اوپر آ کر ہمارے سامنے نہیں آتیں۔ یہ مچھلیاں پانی کی کئی...
ریاست مخالف پروپیگنڈا: طلبی کے باوجود 25 پی ٹی آئی رہنما ئو ں کے پیش نہ ہونے پر کارروائی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلی قیادت سمیت 25 رہنما طلبی کے باوجود آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما ئو ں کے پیش نہ ہونے پر کاروائی کا امکان ہے۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے 25 رہنماں کو طلب کیا گیا تھا جس کے لیے جے آئی ٹی قائم کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے ملکی مایہ ناز کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کاروبار شخصیت کی آمد کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ سب نے مشکل وقت میں بھی صنعتی و معاشی ترقی کیلئے اپنا سرمایہ اس ملک میں لگایا، آپ کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت کا پہیہ چلا، لوگوں کو روزگار ملا، آپ کی مشاورت سے معیشت کی بہتری، تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں...
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ عام دوائیں جیسے اسپرین یا آئبوپروفین ڈیمنشیا جیسے دماغی مرض سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ محققین نے جرنل آف دی امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی میں رپورٹ کیا ہے کہ یہ دو ادویات دماغ کی حفاظت میں مدد کر سکتی ہیں جو سوزش کو ختم کر کے ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرسکتی ہیں۔ محققین نے پایا کہ جو لوگ یہ دوائیں طویل عرصے تک کھاتے ہیں ان میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 12 فیصد کم ہوتا ہے۔ سینئر محقق ڈاکٹر ایم عرفان اکرام نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہمارا مطالعہ ڈیمنشیا کے خلاف انسداد سوزش والی ادویات کے ممکنہ حفاظتی اثرات کے ثبوت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی۔اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت اگست 2021...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس پر نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "دبئی بوائز" قرار دے دیا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے 90 کی دہائی کے کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا کہ وہ ان سابق کھلاڑیوں کو کرکٹ کے انتظامی معاملات سے دور رکھے انہوں نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ کے بعد پاکستان کو اگلا بڑا ٹائٹل جیتنے میں 17 سال لگے اور اس کی بڑی وجہ 90 کی دہائی کے کرکٹرز کی کرکٹ پر گرفت تھی راشد لطیف نے طنزیہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں 1 کھرب (ٹریلین) ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی حکومت نے اگلے چار سالوں میں امریکی کمپنیوں میں 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں زیادہ تر دفاعی سازوسامان اور دیگر امریکی کاروبار شامل ہوں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا "میں نے کہا کہ میں تب آؤں گا جب آپ 1 کھرب ڈالر امریکی کمپنیوں کو دیں گے... اور انہوں نے اس پر ہاں کہہ دی،" ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب پہلے...
کراچی: سونے کی قیمت میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 921ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 7ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2571روپے کے اضافے سے 2لاکھ 63ہزار 203روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کے اضافے سے 3400روپے اور فی 10 گرام چاندی کی...
عافیہ واپسی کیس؛ امریکا سے معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر حوالے کردیا؟ عدالت کا سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)عافیہ صدیقی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کردیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دورانِ...
سید مہدی شاہ نے سکردو میں امام بارگاہ رگیول میں علی کاظم خواجہ کے لواحقین اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی کاظم خواجہ کی موت سے پوری قوم سوگوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حال ہی میں روڈ حادثے میں وفات پانے والے نامور ثناخواں علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کو صدارتی ایورڈ کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں ںے سکردو میں امام بارگاہ رگیول میں علی کاظم خواجہ کے لواحقین اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی کاظم خواجہ کی موت سے پوری قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان اور ڈپٹی کمشنر سکردو عارف حسین کو...
ویب ڈیسک :وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا، حنیف عباسی ریلوے، طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم اور خالد حسین مگسی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد منیر وٹو آبی وسائل، اورنگزیب کھچی قومی ورثہ و ثقافت کے وزیر ہونگے، محمد جنید انور کو بحری امور اور رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار کی وزارت مل گئی جبکہ سردار یوسف مذہبی امور کے وزیر ہوں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز نوٹیفکیشن کے مطابق شزا فاطمہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گی، رانا مبشر اقبال پبلک افیئر یونٹ اور مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت ہوں...
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل سے متعلق 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تینوں مقدمات سے بری کر دیا،میڈیا سے گفتگومیں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کیے۔عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران شواہد اور دلائل کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کو مقدمات سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا گیا۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست فوری نمٹانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ، درخواستگزار وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت امریکا کے حوالے کئے گئے داعش کمانڈر شریف اللہ کی حوالگی کا تذکرہ ہوا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ...