2025-04-19@04:37:04 GMT
تلاش کی گنتی: 325
«ایئر کی کراچی سے»:
(نئی خبر)
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے ، سندھ کابینہ نے کراچی کیلیے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے ، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں،ریڈلائن منصوبہ پاکستان کاواحد منصوبہ ہے جس پربایوگیس پربسیںچلیں گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جوب دیتے ہوئے بتائی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی جانب سے زونل آفس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون، اصغر علی یوسفزئی نے کی۔ اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن، اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں، جو قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں حد وزن سے زائد گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
فپواسا سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں جمعہ کے روز بھی تدریس کا بائیکاٹ رہا۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پر تدریسی عمل معطل ہے۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ ایسوسی ایشن سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کیلئے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ--- فائل فوٹو فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ سندھ کی یونیورسٹیوں پر حکومت کا شب خون پروفیسر ہارون رشیدگزشتہ ماہ سندھ اسمبلی نے... ایسوسی ایشن سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وی سی بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کے لیے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اْن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بلے باز پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔بلے باز نے کہا کہ ’میں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے۔
کراچی (پ ر)ختم نبوتؐ فورم کراچی کے زیر اہتمام 300 مقامات پر تحفظ عقیدہ ختم نبوتؐ کورسز کی تکمیل پر اظہار تشکر کے سلسلے میں علماکرام و مفتیان عظام کا اجتماع منعقدہو ا جس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مفتی شیر محمد خان نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں عقیدہ ختم نبوت ؐکا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور جس طرح ختم نبوتؐ فورم کراچی جس جانفشانی اور مسلسل اس پر کام کررہا ہے وہ قابل تحسین ہے، علماء و مشائخ کو چاہیے کہ وہ اس فورم کی سرپرستی کریں اور ان نوجوانوں کا ساتھ دیں، حاجی محمد حنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے 300 مقامات پر تحفظ عقیدہ ختم نبوتؐ کورسز...
کراچی کے علاقے کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: گولیمار سے گزرنے والی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، اسی دوران 17 سال کا نوجوان مظفراقبال نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جارہے تھے، واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی...
کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن الائنس نے حکومت کو ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے تحفظات 72 گھنٹے میں دور نہ ہوئے تو ہائی ویز کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز کہنا تھا کہ آئل کمپنی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، موٹروے پولیس اور ایکسائز پولیس سندھ کی جانب سے انکے ناجائز چالان کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر آل پاکستان ایڈبیل آئل اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان وزیر، آل سندھ ٹرک/ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود، سندھ بلوچستان مزدا یونین کے چیئرمین عبدالوحید لیڑی، مرکزی...
کراچی: این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت داری سے تجارتی سامان لے کر پہلا قافلہ کراچی سے وسطی ایشیا کے لیے روانہ ہوگیا۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی کے توسط سے متعدد تجارتی سامان پر مشتمل کنٹینرز کا پہلاقافلہ کراچی سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے روانہ ہوگیا۔ یہ تاریخی سنگ میل لاجسٹکس کے دونوں بڑے اداروں کی باہمی شراکت داری کے نتیجے میں طے ہوا ہے۔ تجارتی قافلے کی روانگی کے موقع پر کراچی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کارگو...
—فائل فوٹو کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔ کراچی: نئے سال کے چوتھے روز 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلکراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مقدمے میں بعض پولیس اہلکاروں پر ہیرا پھیری میں ملوث مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی شناخت کے بعد اے وی سی سی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ،ملزم کی نشاندہی پر ہی ایک ایک کر کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملزم علی رضا کو بارگینگ کے بعد پر اسرار طور پر چھوڑ دیا گیا ملزم حراست سے نکلنے کے بعد سے روپوش ہے ۔ ایس ایس پی اینٹی...

کراچی : فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں ،ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار ب
کراچی : فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں ،ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار بھی موجود ہیں
فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے اسٹار گیٹ کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے باعث سڑک پر شدید ٹریفک جام تھا۔ ٹریفک جام کی صورتحال میں ایمبولینس بھی پھنسی رہی، جبکہ شہری بھی پریشان دکھائی دیے۔اسٹار گیٹ پر چیکنگ کیلئے بنی تین میں سے ایک لین چلائی جارہی تھی۔اس موقع پر ایک شہری نے کوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کرنے والا عملہ بڑھایا جائے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے اسکروٹنی 30 دن میں مکمل کرنے کیلئے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں...
---فائل فوٹو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں فیصلے سے قبل بات نہیں کرسکتا، ان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں قطر اسپتال کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقر پر میئر مرتضیٰ وہاب نے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح بھی کیا۔میئر کراچی کو محکمۂ انجینئرنگ کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی پریس کانفرنس سے بہتر ہے ترقیاتی پریس کانفرنس کروں۔ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں کتنا وقت لگے گا؟ میئر کراچی نے بتا دیامیئر...
—فائل فوٹو انٹر بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے بعد چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انٹر...
فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی، جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائیجیرین ساتھی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے گیس معطل ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کی روش اختیار کرلی، گیس کا بل پورا لیکن گیس بالکل نہیں ہے، شہری ہر مہینے گیس کے بلوں کی بھاری ادائیگی کررہے ہیں تاہم گیس نہ صبح ہے اور نہ شام۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی بلدیہ سائٹ میٹروول پی آئی بی کالونی میں گیس بالکل ناپید ہوگئی، پی آئی بی کالونی میں چار دن سے گیس نہیں ہے لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔جمشید روڈ، لانڈھی، ملیر،...
کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...
پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے لے کر عام انتخابات تک کراچی نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، جہاں بھی حکومتی بے ضابطگیاں یا عوامی مسائل ہوں گے، ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور عوام کی آواز بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کے ایم سی پارلیمانی لیڈر اور نائب صدر کراچی مبشر حسن زئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سینئر نائب صدر کراچی فہیم خان، سینئر نائب صدر جعفرالحسن اور دیگر ممبران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر کراچی راجہ اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کے ایم سی...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر سے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب کے مطابق ملزمان سے 800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان متعدد بار منشیات کیسز میں جیل جا چکے ہیں۔
علامتی فوٹو نارتھ کراچی میں 7 سالہ بچہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا، بچے کے لاپتہ ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کو مختلف موبائل نمبروں سے بھتے کے پیغامات ملے، موبائل فون نمبروں کی معلومات حاصل کرلی گئیں، جن نمبروں سے میسجز ملے وہ پنجاب اور بلوچستان کے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میسج کرنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بچے کے والد کا نمبر حاصل کیا، فلیٹ میں بنی پانی کی ٹنکیاں بھی چیک کرلی گئیں، ابھی تک بچے صارم کا کچھ پتا نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے کا رہائشی 7 سالہ...
کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آیا ہے اور اس بار متاثرہ بچہ کراچی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد 2024ء میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کیس پر 21 دسمبر کو شروع ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان...