Jang News:
2025-01-18@12:52:46 GMT
کراچی: منشیات کیس میں کئی مرتبہ پکڑی گئی خاتون دوبارہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ملیر سے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب کے مطابق ملزمان سے 800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان متعدد بار منشیات کیسز میں جیل جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آئی سی سی چمپئنز ٹرافی دوبارہ پاکستان آئے گی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔ نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا ۔