عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے،مفتی شیر محمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (پ ر)ختم نبوتؐ فورم کراچی کے زیر اہتمام 300 مقامات پر تحفظ عقیدہ ختم نبوتؐ کورسز کی تکمیل پر اظہار تشکر کے سلسلے میں علماکرام و مفتیان عظام کا اجتماع منعقدہو ا جس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مفتی شیر محمد خان نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں عقیدہ ختم نبوت ؐکا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور جس طرح ختم نبوتؐ فورم کراچی جس جانفشانی اور مسلسل اس پر کام کررہا ہے وہ قابل تحسین ہے، علماء و مشائخ کو چاہیے کہ وہ اس فورم کی سرپرستی کریں اور ان نوجوانوں کا ساتھ دیں، حاجی محمد حنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے 300 مقامات پر تحفظ عقیدہ ختم نبوتؐ کورسز کا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں کو اس عقیدے سے متعلق معلومات کی ضرورت ہے، ہم سب کو مل کر عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کی خاطر کام کرنا ہوگا، علامہ یونس شاکر قادری نے کہا کہ آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں ختم نبوت فورم کراچی مسلمانوں کے لیے ایک روشنی کی کرن ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عقیدہ ختم نبوت
پڑھیں: