2025-04-16@18:50:26 GMT
تلاش کی گنتی: 315
«اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں»:
(نئی خبر)
راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی روڈ پر بسیں چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اس وقت راولپنڈی میں لندن اور پیرس سے خوبصورت بسیں چل رہی ہیں۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ جبکہ خیابان سرسید میں پانی کی سپلائی لائنیں تبدیلی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کے لیے کوئی شخص پاکستان کی سالمیت سے نہیں...

سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،پنشنرز اور ملازمین کا وفاقی وزیر کو خط سب نیوز پر
سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،پنشنرز اور ملازمین کا وفاقی وزیر کو خط سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے بھی ادارے کے پاس فنڈ موجود نہیں،320 بیس پنشنرز کے واجبات بھی ادا نہیں کئے جا رہے،پی ٹی وی انتظامیہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خاموش،پنشنرز اور ملازمین نے وفاقی وزیر اطلاعات کو مشکلات سے متعلق خط بھی لکھ دیا۔ پنشنرز نے پنشن کی عدم ادائیگی اور دو سال قبل وفاقی محتسب کے فیصلے...
کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک شخص تین دہائیوں تک کسی دوسرے انسان سے بات کیے بغیر زندگی گزارے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر اٹلی کے مایورو مورانڈی نے حقیقت میں ایسا کیا۔ مایورو مورانڈی، جو کہ “روبنسن کروسو” کے نام سے مشہور ہیں، بحیرہ روم میں واقع Budelli جزیرے پر 30 سال سے زائد عرصہ گزار چکے ہیں۔ ان کا سفر 1989 میں ایک سمندری حادثے کے بعد شروع ہوا تھا، جب ان کی کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے کے بعد، مایورو نے معاشرتی زندگی سے فرار اختیار کیا اور جزیرے پر رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس جزیرے پر مایورو کو نگہبانی کا کام ملا اور انہوں نے وہاں اپنا گھر بنایا۔ یہاں انہوں نے قدرتی وسائل...
لڑکیوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں، سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل اور تنظیم کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ عورتوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں۔تفصیلات کےمطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس بنیادی طور پر مسلم ورلڈ لیگ کا اقدام ہے تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا...
ذی الحجہ میں سیدنا حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام کی عظمت اور قربانیوں کے ذکر اور ان کے ساتھ عقیدت و محبت کے اظہار کے بعد امیر المومنین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا تذکرہ ہوتا ہے جبکہ محرم الحرام کے آغاز میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسلمان اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور خانوادہ نبوت کے دیگر عظیم سپوتوں کے تذکرہ میں محو ہو جاتے ہیں اور اس طرح اللہ تعالی کے ان نیک بندوں کے تذکرہ سے ثواب و اجر کمانے کے ساتھ ساتھ اپنی نسبتوں کا اظہار کیا جاتا ہے اور اصحابِ ذوق اس میں راہنمائی کے پہلو بھی تلاش...
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف ، ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کی جانوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کے چئیرمین کی شکایات پر چئیرمین اوگرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اوگرا کی اسپیشل ٹیموں نے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں کمپنیوں سے ملاوٹ والا کیمیکل پکڑ لیا۔ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی، اوگرا نے مکسنگ پلانٹ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہوئے کنٹینر قبضے میں لے لیے ۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سے سلنڈر پھٹ رہے ہیں، کاربن ڈائی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامشورو میں بیسک میڈیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر منور عالم انصاری کی زیر صدارت لمس میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں 3 روزہ سالانہ بین الاقوامی کانفر نس آن ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی اور بین الاقوامی مہمانوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اِکرام الدین اُجن نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے تعلیم کے مستقبل کو تشکیل دینے کے عہد کے سلسلے میں 10 جنوری سے جدت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں صحت کی پیشہ ورانہ تعلیم دوراہے پر...
بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے حال ہی میں موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی شخصیت کی خصوصیات پر روشنی ڈالی جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونو نگم نے کہا کہ ’رحمان ایک انتہائی پیشہ ور انسان ہیں اور وہ کبھی بھی ذاتی تعلقات کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے‘۔ سونو نگم نے انکشاف کیا کہ رحمان نے انہیں اپنی پہلی فلم ’داؤد‘ کے گانے کی ریکارڈنگ کے دوران تخلیقی آزادی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آر رحمان عام طور پر لوگوں سے زیادہ تعلقات نہیں رکھتے اور اپنے کام میں مگن رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’رحمان کسی کے ساتھ زیادہ کھل کر...

پیسوں کے بدلے بچیوں کی شادیاں: وفاقی محتسب نے مستقبل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیس کو ملتوی کر دیا
اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے...
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے باز آنے کی تلقین کی ہے۔ آج خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور اتنے ہی اعمال کا مکلف بنایا جتنا ہم برداشت کرسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ کے احکام کی پیروی کرنی چاہیے، اس کی منع کردہ چیزوں سے بچنا چاہیے، اور قرآنِ کریم کی ہدایات کو سمجھنا چاہیے۔ قرآن ہمیں نجات کے راستے دکھاتا ہے، اس میں فرائض، فضائل اور اصلاحی تعلیمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ ڈاکٹر الجہنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپی یونین کی جانب سے ایئر لائن پرعائد پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد اسلام آباد اور پیرس کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ قومی ایئرلائن نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسلام آباد اور پیرس کے درمیان پروازیں 10 جنوری 2025 سے بحال کی جا رہی ہیں اور ایک تصویر کے ساتھ اعلان کیا کہ ’پیرس ہم آج آ رہے ہیں‘۔ pic.twitter.com/qUoNCyL385 — PIA (@Official_PIA) January 10, 2025 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں پی آئی اے کا جہاز دکھایا گیا ہے جو ایفل ٹاور کے بالکل سامنے ہے جس پر صارفین کی جانب سے تنقیدی...
بالی ووڈ کے فٹنس فریک اداکار جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی منشیات کا استعمال نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ابراہم نے ممبئی میں بھارتی حکومت کی جانب سے منعقدہ ایک ’انسدادِ منشیات مہم‘ میں یہ بات کہی۔ تقریب کے دوران طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں نہ کبھی سگریٹ نوشی کی، نہ شراب پی، اور نہ ہی منشیات کا استعمال کیا۔ طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے جان نے کہا، ’میں چاہتا ہوں کہ آپ منشیات سے دور رہیں اور اپنے دوستوں، ساتھیوں، اور اردگرد کے لوگوں کے لیے ایک مثالی شخصیت بنیں۔ میں طویل تقریر نہیں کروں...
وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت...
گلگت بلتستان کے علاقہ پندہ کھرمنگ سے بہتے دریائے سندھ کو خود ساختہ دیسی کشتی کے ذریعہ عبور کرنا یہاں کے بچوں کا معمول ہے۔ پل گاؤں سے دور ہونے کی وجہ سے مہدی آباد پندہ سے تعلق رکھنے والے یہ بچے یہ خطرناک سفر روزانہ کرتے ہیں۔ طالب علم ریحان علی روزانہ اسی طرح دریا عبور کر کے اسکول آتے جاتے ہیں، وہ اپنے کلاس کے دوران بھی یہ سوچتے ہیں کہ وہ واپس صحت باحفاطت گھر پہنچ جائیں۔ نور زمان بھی مہدی آباد ہائی اسکول کے طالب علم ہیں، وہ بھی یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کہیں گر نہ جائیں۔ محمد علی کا تعلق اسی گاؤں پندہ سے ہے، وہ کہتے ہیں جب صبح بچے اسکول کے لیے...