لیاقت یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامشورو میں بیسک میڈیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر منور عالم انصاری کی زیر صدارت لمس میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں 3 روزہ سالانہ بین الاقوامی کانفر نس آن ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی اور بین الاقوامی مہمانوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اِکرام الدین اُجن نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے تعلیم کے مستقبل کو تشکیل دینے کے عہد کے سلسلے میں 10 جنوری سے جدت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں صحت کی پیشہ ورانہ تعلیم دوراہے پر کھڑی ہے، طبی سائنس کا تیز رفتار ارتقاء نئے تدریسی طریقوں کی ترقی اور ہمارے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے اہم مطالبات ہمیں دوبارہ سوچنے اور بہتر کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اْْنہوں نے کہا ہم غور کریں کہ اپنے مستقبل کے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کس طرح تعلیم دیتے ہیں؟ اور تعلیم میں کیسے بہتری لا سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کانفرنس اپنی 42 ویں پری کانفرنس ورکشاپس کے ساتھ، سائٹس کو فروغ دینے، حکمت کے تبا دلے اور تعلیمی طریقوں کو بلند کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں اہم قدم ہے۔ وائس چانسلر نے مزید تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ بحث میں فعال طور پر حصہ لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی نے کہا
پڑھیں:
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
زرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے بڑھ کر 280800 روپے کی سطح پر آگئی ـ
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487روپے بڑھ کر 240741 روپے ہوگئی۔