2025-04-16@18:58:49 GMT
تلاش کی گنتی: 214

«جاپانی سمندری غذا»:

(نئی خبر)
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان، امریکا اور فلپائن نے ایک آن لائن اجلاس میں بحری سلامتی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ جاپان کے وزیر اعظم اشیبا شیگیرو نے پیر کے روز امریکی صدر جو بائیڈن اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے ساتھ 30 منٹ کی وڈیو کانفرنس کی۔تینوں رہنماؤں نے جزوی طور پر چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ آئندہ ہفتے صدر بائیڈن کی مدتِ عہدہ مکمل ہونے کے بعد بھی بحری اور اقتصادی سلامتی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرتے رہنا جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب جاپان کے حکمران...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کیوشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جبکہ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 56 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ جاپانی حکام کے مطابق سمندر میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں، میازاکی اور کوچی کے ساحلی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،جبکہ جنوبی جاپان میں موجود ایٹمی پاور پلانٹ معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
    اپوزیشن نے وزیراعظم کی بات مان لی، قومی اورپنجاب اسمبلی میں” اووو ”کی آواز نکال کر احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز وزیراعظم شہباز شریف کا احتجاج کیلئے جاپان کا بتایا گیا طریقہ اپوزیشن نے اختیار کرلیا۔چند روز قبل وزیراعظم نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ جاپان میں لوگ احتجاج کیلیے دوسروں کو تنگ نہیں کرتے اور صرف مخصوص آواز اووو اووو نکال کراحتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کے بتائے گئے طریقے کو قبول کرلیا اور مطالبات کے حق میں اسمبلیوں میں مخصوص آواز نکال کر احتجاج کیا۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکان نے مسلسل اووو اووو کے نعرے لگائے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے اووو کی آواز...
    TOKYO: جاپان میں 6.9  شدت کا زلزلہ آنے کے بعد  سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔  عالمی میڈیا نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپان  کے جنوب مشرقی میازاکی پریفیکچر( صوبے) کے علاقے کیوشو کے ساحل ساتھ لگنے والے سمندر میں مقامی وقت کے مطابق آج شام 7 بج کر 19 منٹ پر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2024  میں جاپانی کے وسطی شمالی علاقے  میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 6.4  شدت کا زلزلہ آیا تھا۔  
    جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے میازاکی صوبے کے قریب مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات نو بج کر 19 منٹ پر زلزلے کی اطلاع دی۔ جے ایم اے نے زلزلے کے بعد سونامی کی لہر کا انتباہ جاری کیا، جس میں سونامی کی لہر ایک میٹر (3 فٹ) تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دوسری جانب امریکی جیالوجیکل سروے نے اپنی ابتدائی رپورٹ کو 6.9 سے کم کر کے 6.8 کر دیا اور کہا کہ اس...
    ٹوکیو:جاپان کے جنوب مشرقی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کا انتباہ جاری کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) نے بتایا ہے کہ زلزلہ میازاکی پریفیکچر کے ساحل کے قریب آیا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 19 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی زیر سمندر تھی۔ زلزلے کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے ممکنہ سونامی کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ جاپان کے لیے غیرمعمولی نہیں ہے کیونکہ یہاں خاص طور پر یہ علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس ہے۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں جاپان کے وسطی شمالی علاقے میں6.4...
    ٹوکیو: جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔ ایجنسی کے مطابق، زلزلے کے بعد سونامی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ جاپان کے جنوبی حصوں میں واقع ایٹمی بجلی گھروں میں ابھی تک صورتحال معمول پر ہے۔
    ان دنوں عالمی اخبارات میں جاپان کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنی نیپون اسٹیل اور امریکا کی ایک اہم اسٹیل پروڈیوسر یو ایس اسٹیل کے تاریخی انضمام کے خلاف جو بائیڈن کی جانب سے لگائی گئی پابندی شہ سرخیوں میں جگہ پارہی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، جس میں انہوں نے اس انضمام کو قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر روک دیا تھا۔ بائیڈن کے اس فیصلے نے نہ صرف دو بڑی اسٹیل کمپنیوں کی قسمت کو داؤ پر لگا دیا ہے بلکہ جاپان اور امریکا کے اقتصادی تعلقات کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ نیپون اسٹیل اور یو ایس اسٹیل نے اپنے انضمام کے لیے 14.1...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور بھارت کے ساحلی محافظوں نے سمندر میں تیل اور دیگر مائع مواد کے رساؤ کو پھیلنے سے روکنے کی مشق کی ۔ اس دوران امریکی اور آسٹریلوی ماہرین بطور مبصر شریک ہوئے۔ چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کے تناظر میں چاروں ممالک آپس میں تعاون کو تقویت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ جاپان اور بھارت کے ساحلی محافظوں کے درمیان بیسویںمشترکہ مشق کا حصہ تھی۔
    جاپانی پولیس نے ٹوکیو کی ایک یونیورسٹی میں ہتھوڑے کے وار سے آٹھ افراد کو زخمی کرنے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ کو مغربی ٹوکیوں میں قائم ہوزی یونیورسٹی کے ٹاما کیمپس میں موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے ایک طالب علم پر حملہ کیا جس کو معمولی سی چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ حملے کی زد میں آنے والے دیگر افراد کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے متعلق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 45 منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں تقریباً 150 طلبا کی ایک جماعت میں حملہ کے متعلق بتایا گیا۔ عینی شاہدین کا...
    اسلام آباد :اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ، اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر کی ایک تنظیم نے پلس ڈبلیو انکارپوریشن کے تعاون سے ایک تاریخی آئی ٹی اور جاپانی لینگویج انٹرنشپ پروگرام کے آغاز کی تقریب کی میزبانی کی۔۔ کوہ نور ہال، میریئٹ ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب نے اوای سی کے بیرون ملک کام کے بہتر مواقع کے مقصد کو فروغ دینے اور عالمی منڈیوں میں افرادی قوت کی تعیناتی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کی۔ پروگرام، جس کا موضوع تھا ”برجنگ کلچرز اینڈ کیریئرز – جاپانی زبان کے ذریعے آئی ٹی گریجویٹس کو بااختیار بنانا اور جاپان میں جدید آئی ٹی ٹریننگ کے...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے 60سالہ اسمگلر تاکیشی ایبیساوا نے ایران کو جوہری مواد بیچنے کا اعتراف کرلیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیو یارک کے شہر مین ہٹن میں ایبیساوا کو میانمر سے ایران اور دوسرے ممالک میں یورینیم اور ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم سمیت جوہری مواد کی اسمگلنگ کامجرم قرار دیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے میانمر کے میدان جنگ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور بھاری مقدار میں ہیروئن اور میتھامفیٹامائن امریکا بھیجنے کا کام کیا ۔ اسی طرح نیویارک سے ٹوکیو تک منشیات کی اسمگلنگ کی۔ امریکی حکام کے مطابق ڈی ای اے کے اسپیشل آپریشنز ڈویژن، پیشہ ور قومی سلامتی پراسیکیوٹرز، انڈونیشیا، جاپان اور تھائی لینڈ میں امریکی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کوٹری ٹیلی گراف کالونی کی رہائشی مسمات نظیراں زوجہ محمد ایوب خاصخیلی نے زمین پر قبضے کے خلاف اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری 24 ایکڑ کھاتے کی زمین پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ کر لیا، احتجاج کرنے پر بااثر افراد میرے خلاف جھوٹا کیس درج کرا کر مجھے ہراساں کر رہے ہیں، جبکہ مذکورہ زمین میں نے اپنے چچا غلام نبی سے سال 2011ء میں خریدی تھی ، با اثر افراد مجھے زمین پر جانے بھی نہیں دیتے اور زمین پر لگی فصل بھی کاٹ کر لے جاتے ہیں، مذکورہ زمین کے حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج...