Jasarat News:
2025-01-18@13:01:03 GMT

جاپان  میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

جاپان  میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ جاری

ٹوکیو:جاپان کے جنوب مشرقی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کا انتباہ جاری کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) نے بتایا ہے کہ زلزلہ میازاکی پریفیکچر کے ساحل کے قریب آیا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 19 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی زیر سمندر تھی۔

زلزلے کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے ممکنہ سونامی کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ جاپان کے لیے غیرمعمولی نہیں ہے کیونکہ یہاں خاص طور پر یہ علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس ہے۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں جاپان کے وسطی شمالی علاقے میں6.

4 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں بھی مقامی رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور سونامی کی ممکنہ لہروں سے بچنے کے لیے الرٹ رہنے کا کہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں متحرک ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان میں ڈاکٹرز کی ہڑتال 5 ویں روز میں داخل

کوئٹہ:بلوچستان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال اس وقت 5 ویں روزمیں داخل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور بند ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق او پی ڈیز کے بند ہوجانے سے مریضوں کی حالت دن بدن تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔
اس حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کی وجہ سے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز سروسز بھی یکسر معطل ہوچکی ہے۔ مذکورہ ہڑتال کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز کی بندش نے ہر طرح کے مریضوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنے حق میں ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ جب تک جی ایچ اے کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں طب کے پیشے سے متعلق ہر طرح کی سروسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
علاوہ ازیںدوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان نے ہڑتال پر طبی ماہرین و دیگر طبی عملے کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 29 ڈاکٹرز اور شعبہ فارماسسٹس کو ہڑتال کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
  • بلوچستان میں ڈاکٹرز کی ہڑتال 5 ویں روز میں داخل
  •  ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
  •  پاکستان میں پولیو کیسز  کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا
  • لاس اینجلس آتشزدگی بے قابو، مزید ہلا کتیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ،امریکی حکام
  • جاپانی ماہرین نے ہولناک زلزلے کی پیش گوئی کردی
  • جیل حکام کا رویہ آئین اورقانون کیخلاف ہے، بانی پی ٹی آئی کی سہولتوں سے متعلق نظر ثانی درخواست
  • یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری قبول کرنا پڑے گی: پولینڈ کا انتباہ
  • نیا راوی شہر کیا ہے اور کب تک آباد ہوگا؟