2025-02-05@20:39:21 GMT
تلاش کی گنتی: 4920

«صدر آصف علی زرداری»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمریوں کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے...
    ویب ڈیسک: پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات  کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک انہوں نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے...
    مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی آئینی مدت بھی پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا الیکشن دھاندلی زدہ تھے، حکومت کو استعفیٰ دیکر ازسر نو نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر 8 فروری کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستعفی ہو کر از سرنو انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ اسلام آباد میں اسد قیصر کی رہائش گاہ پر عشائیے میں محمود خان اچکزئی، عمر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے لیے بدھ کی صبح سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا، جس کے لیے گزشتہ کئی روز سے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے زبردست انتخابی مہم چلائی گئی۔ گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت سے دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور وہ تیسری بار بھی کامیاب ہونے کے لیے کمربستہ ہے۔ ادھر بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے رہنما وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش ہے کہ وہ ملکی دارالحکومت کا کنٹرول بھی حاصل کر لیں۔ نئی دہلی کے انتخابات خواتین کے لیے جیک پاٹ، دیگر مسائل...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کواپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے،کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔...
    مفتی قوی نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے کی تعریف کی اور انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اب راکھی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ پوڈکاسٹ میں مفتی قوی سے راکھی ساونت سے ممکنہ شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں گی تو وہ اس رشتے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک والدہ کی اجازت لینا ضروری ہے۔ مفتی قوی نے وضاحت کی کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت دیگر علمائے کرام کی تحقیق کے مطابق ہندو مذہب کی مقدس کتاب الہامی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے راکھی...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر پر مظفرآباد پہنچ گئے۔  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا استقبال کیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔  وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔  سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
    اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا...
    پرنس کریم آغا خان کی زندگی پر ایک نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔انتقال کے وقت شاہ کریم کے اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے۔وہ 1936 کو پیدا ہوئے اور 4 فروری سن 2025کو 88برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔پرنس کریم آغا خان کے 3 بیٹے رحیم آغاخان، علی محمد آغاخان اور حسین آغا خان ہیں جبکہ ایک بیٹی زہر آغا خان ہیں۔پرنس کریم سوئٹزرلینڈ میں پیداہوئے، نیروبی میں بچپن گزارا،ہاورڈ سےاسلامی تاریخ میں ڈگری لی۔پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49 ویں...
    عیدگاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ساؤتھ زون پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاربن کر لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق جعلی کانسٹیبلز کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی گشت کرتے تھے، دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کرکے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جرائم کی سرکوبی کیلیے سراغ رساں...
    پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاہور آمد پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعہ کو لاہور پہنچے گی اور اگلے روز پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ...
    ایک وائرل ویڈیو کے سبب شہرت حاصل کرنے والے نوجوان اداکار مومن ثاقب نے ایم ایس سی میں ڈگری حاصل کرلی۔ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ انہوں نے کنگز کالج لندن سے’ گلوبل لیڈرشپ اینڈ پیس بلڈنگ‘ میں گریجویشن مکمل کرلی ہے۔ مومن ثاقب نے سوشل میڈیا گریجویشن گاؤن پہنے اور ہاتھ میں ڈگری تھامے تصویریں شیئر کی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib) ان میں سے ایک تصویر میں اداکار کو اپنے خاندان کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مومن ثاقب نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ یہ ڈگری مکمل طور پر اسکالرشپ پر حاصل کی ہے، میرے گروپ کے...
    افغانستان کے اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں راشد نے آج کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کی اور 631 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈوائن براوو کو پیچھے چھوڑا۔ ڈے جے براوو نے 546 اننگز میں 11183 گیندیں پھینک کر 631 وکٹیں لی تھیں۔ راشد نے 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر براوو سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
    تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آٹھ فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ تین ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔
    ---فائل فوٹو  وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق گفتگو کی گئی۔ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون، انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر بنانے اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ محسن نقوی نے جواب میں ٹھینگا دکھا دیا محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں اہم ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، دورے کے مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ ملاقات...
    گزشتہ لگ بھگ ڈھائی سال پہلے جب پاکستان کے قومی ترانے کو نئے جدید آلات موسیقی اور گلوکاروں کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا تو ذہن کو اُس عظیم موسیقاراحمدغلام علی چھاگلہ کی یاد ستا گئی جنہوں نے ایک صبر آزما اور طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی قومی ترانے کی دھن تیار کی تھی اور اسی کو سنتے ہوئے ہم بچپن سے جوانی کی دہلیز تک پہنچے۔ احمد غلام علی چھاگلہ کی پرکشش اور متاثر کن شخصیت کو دیکھ کر کہیں سے بھی نہیں لگے گا کہ وہ موسیقار تھے۔ ظاہری طور پر کسی قانون دان کی طرح ہی لگتے۔ 31 مئی 1902 کو کراچی میں جنم لینے والے احمد غلام علی چھاگلہ نے سندھ مدرسہ کراچی سے تعلیم مکمل کی۔...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ کے تعلیمی اداروں میں خاتون کے ہیروئن فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،28 سالہ خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ہیروئن فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 28 سالہ خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ خاتون عرصہ دراز سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی ہیروئن مختلف تعلیمی اداروں میں سپلائی کی جاتی تھی ایس ایچ او کینٹ میاں شہباز کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ گروہ میں شامل مزید ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قبضے کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا ہے، جس کے لیے طویل عرصہ تک غزہ امریکا کی ملکیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کی ترقی کے لیے کام کرے گا اور علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں دے گا، اور وہاں شہریوں کو بسایا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے منصوبے کے تحت مصر اور اردن فلسطینیوں...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آستین کے سانپ ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں مگر ہماری پارٹی میں زیادہ ہوگئے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو خود کو پارٹی سے منسلک کرلیتا ہے اور پھر بیانات دیتا ہے یا ایسی کوئی حرکت کرتا ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے تو وہ آستین کا سانپ ہی کہلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی منشور کے برعکس پروپیگنڈا کررہے ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے خلاف جارہے ہیں، اسی لیے وہ آستین کے سانپ ہیں۔ مذاکرات سے متعلق سوال پر علی امین گنڈاپور نے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات ماہ رمضان کے بعد لیے جائیں گے،امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد رمضان کے دوران طلباء کو سہولت دینا ہے۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و...
    بیجنگ (ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ جیو نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری بیجنگ میں چینی ہم منصب شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔صدرمملکت ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، ملاقاتوں کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط پر اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیئر وزیر شرجیل میمن، صوبائی وزیر ناصر...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صدر خیبرپختو نخوا پی ٹی آئی جنید اکبرنے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے اس لیے بات کرنا چاہتے کہ ادارے ہمارے اپنے ہیں، پی ٹی آئی کبھی نہیں چاہتی کہ فوج کمزور ہو، ہم اسٹیبلشمنٹ کو سمجھانے کیلیے ملاقات چاہتے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی آئینی حدود میں رہے، ہمیں ووٹ عمران خان کی وجہ سے نہیں بلکہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ملے ہیں۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدوں کی تبدیلی کوئی نئی بات نہیں، یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ جب اسد قیصر اور پرویزخٹک کے پاس پارٹی عہدے تھے تو صوبائی صدر کسی اور کوئی بنا دیا گیا۔ میری عمران خان سے 6، 7ماہ بعد ملاقات ہوئی ، اور...
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پرپابندی عائد کردی گئی۔محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر پیغام میں کہناتھاکہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔انہوں نے کہاکہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے، چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہو، فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔
    کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں بیان دینے پر سینئر وزیر عباس ستانکزئی کو ملک چھوڑنا پڑگیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی نے افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے سے متعلق طالبان حکومت کی جانب سے پابندی لگانے پر تنقید کی تھی۔عباس ستانکزئی نے 20 جنوری کو افغان صوبے خوست میں مدرسے کی گریجویشن تقریب سے خطاب میں خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو شریعت کے خلاف قرار دیا تھا۔افغان نائب وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ملک میں 20 ملین لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، افغانستان کی 40 ملین کی ا?بادی میں 20 ملین خواتین ہیں جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی، ان کی تعلیم...
    رانی پور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے علاقے رانی پور میں کم سن ملازمہ سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کے کیس میں مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی۔فاطمہ قتل کیس کی سماعت فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت مقتولہ فاطمہ کی ماں کیس کی مدعی شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی، وکیل نے مقتولہ بچی کی والدہ کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان عدالت میں جمع کروا دیا۔مقتولہ بچی کی والدہ نے تحریری بیان دیا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔عدالت نے مقتولہ بچی کی والدہ کے تحریری بیان کے بعد سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔کمسن فاطمہ فریرو اثرورسوخ کے حامل مقامی پیر اسد شاہ کی حویلی میں...
    فاران یامین: شاد باغ پولیس نے 14 سالہ گمشدہ بچے احمد علی کو 6 گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد بحفاظت ڈھونڈ لیا۔  احمد علی نماز کے لیے گھر سے نکلا تھا، مگر واپس نہ لوٹا۔ بچے کی گمشدگی پر والد نے اس کی تلاش کے لیے تھانہ شاد باغ کا رخ کیا اور پولیس سے مدد طلب کی۔ شاد باغ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کی تلاش کی اور بالآخر 6 گھنٹے کی محنت کے بعد بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک احمد علی کے والد...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)ایچ آئی اے ایڈز مہلک بیماری ہے اس سے بچائو کے لئے احتیاط ضروری ہے ،ملک میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع چیئر مین طاہر کھوسو نے محکمہ صحت کے شعبہ سی ڈی سی ون کی جانب سے یونیسیف کے تعاون سے جمس اسپتال میں آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اے ڈی سی ون غلام علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر غلام علی بوزدار ،ایویولیشن سی ڈی سی ون، سید طلحہ وقار،ڈاکٹر غوث ملک پروونشل کوورڈینیٹر نئی زندگی، ایچ آئی وی ڈاکٹر ابرار احمد شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 10ہزار سے متجاوز ہے۔ایڈز دنیا...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر و بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ اے آئی جیسے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں استاد کی حیثیت ختم کر کے بے جان روبوٹک کے ذریعے تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں نہ اخلاق ہے نہ کردار نہ انسان جب کہ ایک جاندار آدمی ہی آدمی کو انسان بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک استاد ہی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے آئے روز مختلف پروگرامات اور ترامیم کے ذریعے نظام تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ۔وہ اپنے دورہ میرپورخاص کے موقع پر دی ایسٹرن پبلک اسکول میں تنظیم اساتذہ ضلع میرپورخاص کے زیر اہتمام استقبالیہ...
    میرپورماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) سی آئی اے گھوٹکی پولیس کا ڈہرکی میں نجی جیل ، اے ایس پی میرپور ماتھیلو کا چھاپا ،دو منشیات فروش برآمد ، سی آئی اے پولیس کے تین اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سی آئی اے پولیس گھوٹکی نے ڈہرکی میں ایک خفیہ جگہ پر ڈہرکی میں قید کرکے ان کی رہائی کے لے اہل خانہ سے مبینہ طور پر ڈیل کرکے بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ ان اطلاعات پر انہوں نے اے ایس پی میرپور ماتھیلو محمد علی اعوان کو ہدایات جاری کیں کہ اس کی تفتیش کی جائے جس پر اے ایس...
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ کے ہمراہ دی رائٹ وے نجی اسکول میں منعقدہ سائنسی نمائش میں شرکت کی۔ اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان اور ڈی سی ٹنڈو محمد خان کا پرجوش استقبال کیا اور بچوں نے مہمانوں کو گلدستہ اور پھول پیش کیے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں قومی ترانا پڑھا گیا جس کے بعد اسکول کے بچوں نے ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ اور ڈی سی شاہ زیب شیخ اور دیگر مہمانوں کو بہت معلوماتی اور شاندار سائنسی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے اسکول میں جدید کمپیوٹر لیب...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کا ٹنڈو جام غریب آباد کالونی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، جبکہ بڑی تعدادمیں ٹنڈوجام سٹی کے لوگوں نے ہمارا اعلان پرامن پاکستان میں شمولیت کی جس پر خلیفہ تسلیم راجپوت نے ٹنڈوجام سٹی پر سینئر نائب صدر راجہ حنیف گدی اور جنرل سیکریٹری جبار شاہ کو نامزد کرکے ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس موقع پر خلیفہ تسلیم راجپوت نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں تمام شعبوں میں ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے پلیٹ فام سے اللہ اور اس کے رسول کی رضا کیلئے اور دفاع پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں ہمیں سب سے...
    ٌ٭سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس اور سردار اظہر طارق کمیٹی ارکان میں شامل ٭پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی،نوٹیفکیش (جرأت نیوز)پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق خصوصی طور پر 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع حیدرآباد صوبہ سندھ کا تعلیمی اعتبار سے ایک تاریخی شہر ہے۔ اس کے تعلیمی اداروں میں اچھے اور برے اثرات پورے صوبے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس تاریخی شہر میں تعلیم کی بہتری کے لیے بہتر انتظامات کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہونی چائیے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے قباء آڈیٹوریم میں اساتذہ کے ایک استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اگر تنظیم اساتذہ پاکستان میں شامل ہوں تو ہم مل کے حیددآباد اور سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں نظام تعلیم کو بہتر بنا سکتے ہیں انہوں نے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق حیسکوچیف ایگزیکٹیو آفیسرفیض اللہ ڈاہری کی زیر نگرانی میں DSUکی مدد سے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بجلی چوری کرنے والے315کنیکشن کاٹے گئے، 5 الیکٹرک میٹر اتار لئے گئے، 1234میٹر ایل ٹی اتار لی گئی، 12عدد ٹرانسفامرز منقطع کیے گئے، اور واجبات میں سے 27لاکھ77ہزار سے زائد کی وصولی کی گئی، جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے12بجلی چوروں کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔19جنوری 2025سے جاری آپریشن کے دوران اب تک 1356غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں۔ ترجمان حیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق (DSU)ڈسکو سپورٹنگ یونٹ کی مدد سے...
    ماتلی(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین شیراز نظیر اور ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے وزیر اعلیٰ سندہ کی اسپیشل اسسٹنٹ تنزیلہ امہِ حبیبہ کی رہائش گاہ ماتلی پہنچ کر ان کے بڑے بھائی شکیل احمد باری کے انتقال پر تعزیت کی اور درجات بلندی کی دعا فرمائی۔انہوں نے تنزیلہ امہِ حبیںہ کے ساتھ ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا فرمائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکٹر انجم علی سومرو، ڈاکٹر کامل میمن، انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر ایاز علی میمن، ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمود احمد خان اور پی آر ٹو ایس ایس پی بدین...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سٹی پولیس کی سرکاری بلیو لائٹس، فینسی و جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں میں مقدمات درج ،آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے جاری کردہ احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس کا سرکاری بلیو لائٹس، فینسی و جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سٹی ایس ایچ او انسپکٹر رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیوں میں 05افراد کے خلاف قانونی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج سٹی پولیس نے سرکاری بلیو لائٹس، ہوٹرز اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں میں 05افراد کے خلاف قانونی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پنجاب حکومت عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنے جارہی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شوکا انعقاد پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اور بڑا قدم ہے۔ وزیراعلیٰ 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی۔ ’’ہارس اینڈ کیٹل شو2025‘‘ کا عنوان ’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دورن جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس 1962ء  کے آئین کے...
    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔ سگریٹ، تمباکو، ای سگریٹ، نکوٹین پاوچز سمیت نیکوٹین پراڈکٹس کے استعمال پر مکمل پاپندی ہوگی۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا عدم تعمیل پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں نشہ آور اشیا کے استعمال پر پاپندی ہو گی۔ تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔ سگریٹ، تمباکو، ای سگریٹ، نکوٹین پاوچز سمیت نیکوٹین پراڈکٹس کے استعمال پر مکمل پاپندی ہوگی۔ کسی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جو سب کے سب پاکستانی تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے والوں میں سفیان علی ولد جاوید اقبال، سجاد علی ولد محمد نواز، رئیس افضل ولد محمد افضل اور قصنین حیدر ولد محمد بنارس شامل ہیں۔ محمد وقاص ولد ثناء اللہ، محمد اکرم ولد غلام رسول، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان، حامد شبیر ولد غلام شبیر اور قیصر اقبال ولد محمد اقبال بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ، دانش رحمن ولد محمد نواز، محمد سجاول ولد...
    صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، دورے کے دوران صدر مملکت چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِخزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں، صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی...
    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کی بیٹھک میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور تمام جماعتوں کا یہ مؤقف تھا کہ 8 فروری  2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا...
    الہدیٰ انٹرنیشنل کے تحت اسلامک نمائش کے موقع پر شرکاء نمائش دیکھ رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر )الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ڈی ایچ اے کیمپس میں آغاز تخلیق سے انجام ِ کائنات تک کے عنوان سے اسلامک نمائش کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں کائنات کے آغاز سے لے کر اس کے اختتام تک کے مراحل کو اسلامی نقطہ نظر سے جامع اور منفر د انداز میں پیش کیا گیانمائش کے موقع پر مختلف معلوماتی پینلز انٹر ایکٹو سیشنز اور دلکش ماڈلز بھی شامل تھے جنہوںنے حاضرین کو اسلامی تعلیمات اور جدید سائنسی دریافتوں کے حسین امتزاج سے روشناس کیانمائش میں ہر عمر اور طبقے کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمائش کے انعقاد کامقصد اسلامی تعلیمات کو...
    کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو ، اور ممبران سعید احمد نواز، محترمہ بشریٰ ناز ملک، جناب سلمان امین، اور جناب عبدالرشید شیخ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، اسپیشل سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویڑن کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس وزیر خزانہ کے دسمبر 2024 کے پہلے ہفتے میں کمپٹیشن کمیشن کے دورے کے تسلسل میں منعقد ہوا۔وزیر خزانہ نے کمپٹیشن کمیشن کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیشن کے ممبران نے اپنے...
    کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پیر کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 51.274 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 47،624 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 19.813 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 9.111 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 8.602 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 5.081 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.433 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.882 بلین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 1.024 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 685.911 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 569.034 ملین روپے، پیلیڈیم کے...
    راولپنڈی: چمپئنزٹرافی سے قبل اعلیٰ سطح کا سیکورٹی وفد پنڈی اسٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے
    کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی موجود ہیں
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حالیہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم ہے، پیکا ایکٹ کی شقیں آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق کے برخلاف ہیں، پیکا ایکٹ کو جعلی اسمبلی نے پاس کیا، جعلی اسمبلی کے منتخب صدر نے توثیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دی گئی۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست شہری محمد قیوم خان کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی، درخواست میں صدر پاکستان، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیکا ایکٹ میں حالیہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 06 بلاک B بنگالی پاڑہ کے قریب گھر سے 20 سالہ عائشہ خاتون زوجہ محمد تاج کی تشدد زدہ لاش ملی، سول اسپتال میں میڈیکل لیگل افسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خاتون کے گلے پر نشان دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہو، تاہم لاش کے پوسٹ مارٹم میں بات واضح ہوجائے گی۔ نیو کراچی کے علاقے یارو گوٹھ فیضان عمر مسجد کے قریب عوامی پانی کی ٹنکی سے ڈوبی ہوئی 11 سالہ بچے تبارک...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سریشت بونٹی نندنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے اور دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تھائی لینڈ سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ تعلیم ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ثقافت ، سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی سرمایہ کاری صوبہ کے پرکشش شعبوں سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے قونصل جنرل نے کہا کہ تھائی سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے بالخصوص آئی ٹی اور امید کی گھنٹی قابل...
    علامتی تصویر۔ سجاول میں 13سال کے لڑکے نے والد سے ناراضگی پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سجاول کے گاؤں سومار ہنگورجو میں لڑکے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ لڑکے والد علی حسن نے کہا کہ 13سال کے بیٹے نے موبائل فون نہ دلانے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم اور تحقیقات جاری ہے۔
    DUBAI: طالبان کے سینئر اور اہم وزیر کو ملک میں لڑکیوں تعلیم پر عائد پابندی ختم کرکے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بیان کے بعد انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  اور افغانستان چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا۔ گارجین کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سینئر رہنما اور نائب وزیرخارجہ محمد عباس استنکزئی نے 20 جنوری کو صوبہ خوست میں منعقدہ گریجویشن کی تقریب میں تقریر کے دوران حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیم پر عائد پابندی پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس حوالے سے نہ تو اس وقت اور نہ ہی مستقبل میں کوئی بہانہ ہو سکتا ہے، ہم دو کروڑ شہریوں کے ساتھ ناانصافی کر...
    سعودی ایئر لائن فلائی ناس مدینہ سے کراچی کے درمیان اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے کرے گی۔ فضائی کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 2 براہ راست فلائٹس 5 مارچ سے شروع ہوجائیں گی۔ “Flynas” Launches Direct Weekly two Flights Between “Prince Mohammad bin Abdulaziz International Airport in Madinah” and “Jinnah International Airport in Karachi” Starting March 5, 2025 This launch is part of “Flynas” growth and expansion plan, in line with its strategy for… pic.twitter.com/ISEGBDa71N — Taf3ol Saudi Arabia – English (@Taf3olksaEn) February 4, 2025 اپنے ٹوئٹ میں کمپنی نے کہا کہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اگر ایسا ہوتا تو ان کی جانب سے آرمی چیف کو خط نہ لکھا جاتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پر کوئی بھی اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں، یہ شخص آج جس کے گن گا رہا ہو کل اسی گالی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا انہوں نے کہاکہ کبھی کسی ہائی لیول میٹنگ میں عمران خان کی منتقلی کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، یہ صرف تحریک...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 04 فروری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ ایجنسیوں کا کام سیاست میں مداخلت نہیں ہے، اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ آرمی چیف کے نام لکھے گئے میرے خط کے نکات کو ذہن میں رکھ کر اداروں کی پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے، ورنہ یہ روز بروز بڑھتی خلیج پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ "میں نے کل اپنے خط کے ذریعے پاکستان میں فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کی وجوہات کی نشاندہی کی تھی۔ اس وقت کی...
    صدر مملکت آصف علی زرداری 5روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ایوان صدرکے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔صدر آصف علی زرداری اپنے دورے میں چین کی اعلی سیاسی...
    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) سے پہلی بریفنگ لے لی۔آڈیٹر جنرل کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی اے سی کے لیے کئی سالوں کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ منتظر ہے، 2011ء سے 2024 ء تک آڈٹ رپورٹس میں41 ہزار 700 پیراگراف پرنٹ کیے گئے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اب تک 13 ہزار 30 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا ہے، اب تک 4 ہزار 982 تک آڈٹ پیراز کا فیصلہ کر چکی ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے 36 ہزار 718 آڈٹ پیراز زیر التوا ہیں، جن میں پاور ڈویژن سے متعلق 3987 آڈٹ پیراز شامل ہیں۔اے جی پی کی بریفنگ...
    سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور سی مراقبہ ہال کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن غلام حسین پیرزاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں نوجوان نے مکان کی پہلی منزل کے کمرے کے دروازے کی چوکھٹ سے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے جو کہ میکنک کا کام کرتا تھا اور بیروزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات اور نفسیاتی مسائل کر شکار ہوگیا تھا۔ تاہم، پولیس نے ضابطے...
    اسلام آباد:  صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔  ایوان صدرکے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و  تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔   صدر آصف علی زرداری  اپنے دورے میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اپنے چینی  ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ منگل کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ ژائے ڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کے لیے روانہ ہو گئے صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کے دوران صدر مملکت  بیجنگ میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سمیت چین کی دیگر اعلیٰ سطح کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ????????صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے) علی امین گنڈاپور نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر صوبے میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک منفرد طریقے سے منائیں گے، انشورنس اسکیم کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو 5 لاکھ روپے اور اس سے کم عمر کے افراد کو بھی 5 لاکھ روپے کی انشورنس فراہم کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور نے صحت کے شعبے میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 67 فیصد مریضوں کا علاج...
    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔  ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و  تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔   صدر آصف علی زرداری  اپنے دورے میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اپنے چینی  ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چین کی...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ ایوان صدرکے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری اپنے دورے میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور...
    قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم نے گلگت بلتستان کی صوبائی وزارت تعلیم کے نمائندہ ادارے کو تمام تر ڈیجیٹل تعلیمی مواد شیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے منصوبے کے مطابق، گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر کے ای لرننگ اور مخلوط تعلیم (بلینڈڈ لرننگ) کو فروغ دیا جائے گا۔ قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت...
    اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا سسٹم اور قانون کو بھی بیوروکریسی کے ذریعے چلانا ہے تو نتیجہ تباہی ہے، اس تباہی کا نتیجہ لوڈشیڈنگ، تعلیم، صحت کی صورتحال میں دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، ہمارا سکول سسٹم بہت تشویشناک ہے، جس پر مخصوص دن مختص کر کے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اس سیشن میں غور کیا جائے، منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے...
    پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی اصل وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈکی بھائی، جو 8 ملین سبسکرائبرز کے مالک ہیں، حال ہی میں طلحہ ریویوز اور شام ادریس کے ساتھ تنازعات میں الجھے رہے ہیں۔ شام ادریس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی چھوٹے یوٹیوبرز کو دھمکاتے ہیں اور ان پر زبانی و جسمانی حملے کرتے ہیں۔ ادریس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے میں کردار ادا کیا۔ ان الزامات کے بعد، ڈکی بھائی کے سبسکرائبرز تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئے، اور ایک ہفتے میں وہ 8.56 ملین سے 8.1 ملین...
    کراچی: سندھ میں سرکاری اسکولوں میں مفت کھانے کی تقسیم کے حکومتی منصوبے یوں تو بہت پرانے ہیں لیکن ان منصوبوں پر عملدرآمد تاحال نہیں ہوسکا تھا تاہم اب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے سنگم پر قائم علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول میں یہ خواب ایک مخیر ادارے کے تعاون سے پورا ہوگیا ہے۔ اسکول پرنسپل کا دعویٰ ہے کہ جب سے یہ اسکول حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی عادل عسکری کے حوالے کیا گیا ہے یہاں طلباء و طالبات کو صبح کے اوقات میں تدریسی وقفے میں روزانہ کی بنیاد پرکھانا مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسکول...
    منگل کے روز ہونے والے جی بی اسمبلی کے سیشن میں کل 10 ممبران شریک ہوئے اور کورم پورا ہونے کیلئے 11 ممبران کی ضرورت ہوتی ہے۔ نامکمل کورم کی کسی رکن نے نشاندہی بھی نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے جی بی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود سیشن جاری رہا اور قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ منگل کے روز ہونے والے جی بی اسمبلی کے سیشن میں کل 10 ممبران شریک ہوئے اور کورم پورا ہونے کیلئے 11 ممبران کی ضرورت ہوتی ہے۔ نامکمل کورم کی کسی رکن نے نشاندہی بھی نہیں کی۔ اجلاس میں حکومتی بینچ سے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، امجد...
    صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب بھی گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آتے ہیں تو ان کیخلاف شیڈول فور کے اوپر ایف آئی آر درج کی جاتی ہے کیا یہ استحصال نہیں ہے؟ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ایلیمنٹری بورڈ کے مایوس کن نتائج پر غور کیلئے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ایک قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہنگامی طور پر آج کا یہ اجلاس بلایا گیا ہے کیا کبھی جی بی میں صحت، تعلیم اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کبھی ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے۔ رزلٹ کے...
    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ مقتدر ایوان بھارت اور بین الاقوامی برادری کو بتانا چاہتا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کوئی بھی قوم اپنی شہ رگ کو کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی، لہٰذا مقبوضہ جموں کشمیر سے بھارت کے ناجائز تسلط کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ منگل کے روز مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کو تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار...
    اسلام آباد: رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سے خاموشی سے بے دخل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ انہیں آہستہ آہستہ افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مرحلہ وار اسلام آباد اور راولپنڈی سے نکالنے اور بالآخر انہیں افغانستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے پر کسی عوامی اعلان کے بغیر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاسوں میں اس منصوبے کو حتمی شکل دی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے بھی شرکت کی، اجلاس میں تین مرحلومیں افغان مہاجرین کو نکالنے...
    اسلام آباد: جعلی انٹرنشپ ویب سائٹس کے ذریعے طلبہ و طالبات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، ماہرین نے طالب علموں کو خبردارکیا ہے کہ حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی انٹرنشپ یا اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔ ماہرین کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نےحکومتی انٹرنشپ پروگرامز سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس بنالی ہیں، ملتے جلتے ناموں والی یہ ویب سائٹس بالکل سرکاری ویب سائٹس کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ یہ جعلی ویب سائٹس طلبہ وطالبات کی ذاتی معلومات طلب کرتی ہیں اور ان کے ذریعے جرائم پیشہ افراد طلبہ و طالبات کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم معلومات ہیک کرنے...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک   ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ کر کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر سے اموات کی شرح تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پانچ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے، جس میں فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے بے دخل کرنے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کی گئی ہے۔ یہ خط پیر تین فروری کو بھیجا گیا تھا اور اس پر اردن، مصر، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی صدارتی مشیر حسین الشیخ نے بھی دستخط کیے۔ یہ خبر سب سے پہلے امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کی طرف سے شائع کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اعلیٰ...
    رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھی اور منیجر شانتنو نائڈو نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک اہم موڑ کا اعلان کردیا۔ نائڈو کو رتن ٹاٹا کے آخری برسوں میں ان کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر اپنی نئی تقرری کی خبر شیئر کی۔ اپنی جذباتی پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ٹاٹا موٹرز میں جنرل منیجر (ہیڈ-اسٹریٹیجک انیشیٹوز) کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں۔‘ انہوں نے اپنی ذاتی وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہ، ’مجھے یاد ہے جب میرے والد ٹاٹا موٹرز پلانٹ سے سفید قمیض اور نیوی پینٹ میں گھر...
    اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماء سینیٹر  شبلی فراز کاکہنا  ہے کہ سیاسی کیسز کا مقصد لیڈرشپ اور ورکروں کو ہراساں کرنا ہے، ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ملکی صورتحال پر پریشان ہیں، عمران خان کو ملک کی فکر ہے، بانی کو حکومت کے منفی اقدامات اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی تشویش ہے، اس سب کا نزلہ سکیورٹی اداروں پر گررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ   عوامی حمایت کے بغیر فوج اقدامات نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا کیونکہ وہ قومی لیڈر کے طور پر پریشان ہیں انکو ملک کی...
    اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال جون تک اسٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفرااسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا ہے، سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سٹارلنک اور اسپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان...
    ریاض ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 04 فروری 2025ء ) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اعلان کر دیا گیا، سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے مملکت میں فلکی حساب سے پہلے روزے کی تاریخ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نےکہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے معلوم ہوا ہےکہ اس بار ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔(جاری ہے) اس حساب سے سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونےکا امکان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا تاہم افغان باشندے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی خاموشی سے جڑواں شہروں سے نکال کرافغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے تمام سفارتخانوں اور افغان سفارتخانے کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں پروف آف رجسٹریشن رکھنے والے افغان باشندوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے نکالا جائے گا مگر انہیں فوری طور پر بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے پی او آر رکھنے والے افغان باشندوں کو جون تک پاکستان میں رہنے کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے سندھ حکومت کے ساتھ دھابیجی 220 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن کے لیے 99 سالہ لیز معاہدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی ایس نے بجلی فراہمی کے لیے ایک نئے گرڈ اسٹیشن کا معاہدہ کیا ہے، یہ نیا گرڈ اسٹیشن ضلع ٹھٹہ میں تعمیر کیا جائے گا۔ لیز معاہدے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ منور حسین سومرو اور NTDC کے منیجر لینڈ ڈائریکٹوریٹ طارق محمود نے دستخط کیے، حکام کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام پہلے ہی سے جاری ہے، اور اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ گرڈ اسٹیشن کی تکمیل کے بعد دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو بجلی کی مستحکم فراہمی ہوگی، اور یہ گرد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں بھی جعلی کرنسی مارکیٹ میں گردش کرتی ہے آج ہم آپ کو 5 ہزار روپے مالیت کے اصلی نوٹ کی پہچان بتائیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 روپے سے 5000 روپے مالیت تک کے نوٹ جاری کرتا ہے۔ لیکن مارکیٹ میں آئے دن جعلی نوٹوں کی گردش کی خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ اگر بڑی مالیت کا جعلی نوٹ کسی کو ملے تو اس کو مالی نقصان کے ساتھ شدید ذہنی کوفت اور بعض اوقات ناقابل یقین غیر متوقع حالات سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔ اسٹیٹ بینک جو بھی نوٹ جاری کرتا ہے۔ اس کے کچھ خصوصی حفاظتی فیچرز نوٹ کی سطح پر ہوتے ہیں جن کے ذریعہ نوٹ کے اصلی یا نقلی ہونے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزير داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ ہیں۔دورۂ چین میں صدر آصف علی زرداری اپنے چینی ہم منصب اور اسٹیٹ کونسل کے پریمیر سے ملاقات کریں گے۔اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں کے دوران پاک چین اقتصادی راہ داری، علاقائی روابط اور سیکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
    خیرپور : خیرپور کے علاقے رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ ملازمہ سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کے کیس میں مقتولہ کی ماں شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی۔ فاطمہ قتل کیس کی سماعت فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی ، دوران سماعت مقتولہ فاطمہ کی ماں کیس کی مدعی شبنم نے ملزمان سےصلح کرلی، وکیل مدعی کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے ، اس تحریری بیان میں مقتولہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔ عدالت نے مقتولہ بچی کی والدہ کے تحریری بیان کے بعد سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
    وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج پر گئے لوگوں کو 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے. انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں. پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں کو بہترین...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قائمہ کمیٹی وسیم قادر پنجاب کی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، کہا کہ پنجاب میں آئی جی، آر پی او اور ڈی پی او تو دور کی بات ہے، ایس ایچ او بھی بات تک نہیں سنتے۔روز نامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وسیم قادر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیورو کریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا۔ سندھ اور کے پی کے میں بیوروکریسی ارکان پارلیمنٹ کی کم از کم بات تو عزت سے سنتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن رضا حیات ہراج مسلم لیگ ن کے رکن سید سمیع الحسن گیلانی پر برس پڑے۔...
    پی ٹی آئی کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔خصوصی طور پر 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی...
    پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ ادھار تیل کی سہولت ایک سال کے لیے ہوگی. جس سے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی مستحکم فراہمی میں مدد ملے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ادائیگی کو موخر کرنے کی سہولت پاکستان پر مالی بوجھ میں کمی لائے گی اور مارچ میں آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے سے قبل پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ تر سعودی عرب سے درآمد ہوتی ہیں اور یہ ادھار تیل کی سہولت ملک کے درآمدی بل میں کمی لانے میں...
    نیپرا نے 4بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر بھاری جرمانے کردیے nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے مہلک حادثات سے بچا کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں جو کرنٹ سے بچا کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیے گئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے پارلیمنٹیرینز کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ خصوصاً 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف انکوائری ہوگی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی 3 ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری...
    سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے رانی پور میں پیر کی حویلی میں قتل ہونے والی کمسن ملازمہ کے کیس میں مقتولہ کی والدہ کی جانب سے ملزمان سے صلح کرلی گئی۔ وکیل نے مدعی کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ مقتولہ کمسن ملازمہ فاطمہ کی والدہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کردیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں رانی پور: کمسن ملازمہ تشدد کیس میں اہم موڑ، والدہ نے ملزمان کو بیگناہ قرار دیدیا فورتھ ایڈیشنل سیشن جج نے بچی کی والدہ کا تحریری بیان جمع ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ اس سے قبل انسداد دہشتگردی...