2025-04-16@18:06:29 GMT
تلاش کی گنتی: 113

«شادی بیاہ»:

(نئی خبر)
    اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ پورے ملک میں جلسے و جلوس کے ذریعے فسطائی حکومت سے استعفیٰ، آئینی ترمیم کی خاتمے اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات تھے۔ جن میں الیکشن کمیشن جو آئینی طور پر ایک خود مختار ادارہ ہے، کی مکمل خاموش حمایت سے زر...
    اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی کے بعد منظم ہوکر مغربی کنارے میں اپنی عسکری کارروائیاں بڑھا دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کو غزہ کی طرح نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اسرائیلی فوج نے آج مسلسل دوسرے روز بھی مغربی کنارے کے شہر جنین میں ملٹری آپریشن کیا جس کے دوران 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فسطینی اتھارٹی کے محکمہ صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بربریت میں درجن سے زائد فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے۔ ادھر سول ڈیفنس کے عملے نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کے دوران دو روز میں 120 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ لاشیں مسخ اور بوسیدہ ہوکر ناقابلِ شناخت ہیں۔ جنھیں فرانزک لیب بھیجا جائے...
    کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں ”بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے”، ” اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے” اور ”بھارت کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں...
    نیویارک(نیوز ڈیسک)سی این این کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ سائنسی تحقیق نے آکسیجن کے بارے میں ایک نئی اور انوکھی حقیقت کو اجاگر کیا ہے، جسے ’سیاہ آکسیجن‘ (Dark Oxygen) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نئی دریافت سائنسدانوں کے لیے ایک سنجیدہ سوال کھڑا کرتی ہے کہ آیا آکسیجن کے مالیکیولز کے برتاؤ کے بارے میں ہمارا علم اتنا مکمل ہے جتنا ہم سمجھتے ہیں، یا کیا اس کی کچھ پوشیدہ خصوصیات ہیں جو اب تک سامنے نہیں آئی ہیں؟ آکسیجن ایک ایسا عنصر ہے جو زمین پر زندگی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ہمیں یہ اس وقت معلوم ہوتا ہے جب ہم سانس لیتے ہیں، یا جب آکسیجن کی مدد سے توانائی پیدا ہوتی ہے۔ لیکن حالیہ...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر ملنے پر مزید ردعمل دیا ہے کہ نام نہاد ’بند لفافے ‘ کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھولیں، اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔واضح رہے کہ 17جنوری کو عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب مقدمے کا مقصد محض پروپیگنڈا کر کے صبح شام جھوٹ بولنا ہو...
    کشمیری باقرخانی کشمیر کی اہم سوغات ہے اور کشمیر کے ہر شہر میں تیار کی جاتی ہے۔ عام طور پر کشمیری باقر خانی صبح کے ناشتے میں اور شام کی چائے کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ لوگ کشمیری باقرخانی کو اندرون اور بیرون ممالک اپنے عزیز و اقارب کے لیے بطور تحفہ بھی بھیجتے ہیں، اس کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی دستر خواں کی زینت بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے جہاں شادی بیاہ کی دلچسپ قدیم روایات اب بھی زندہ ہیں باقرخانی تندور میں ہلکی آنچ پر پکاتی جاتی ہے،یہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مختلف طریقوں سے تیار کی جاتی ہے۔ باقرخانی تیار کرنے میں میدے، انڈے، گھی، تل، خشخاش اور تیل کا...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بانی نے پارٹی قیادت کو فضل الرحمن کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا۔ بانی نے کہا کہ افغانستان اور خیبر پی کے میں دہشتگردی پر ہمارا مؤقف ایک ہی ہے۔
    اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی جانب سے 8فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وکلا سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں کے لیے اہم ہدایت جاری کی ہیں اور 8فروری کواحتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کواپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں کو سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کے خلاف بیانات دینے سے بھی روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن رہنمائوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے اور شاہد خاقان سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ...
    عمران خان علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش، بانی چیئرمین کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم سے ناخوش ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے وکلا کے ساتھ ملاقات میں علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم کا ذکر کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا شیخ...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کیخلاف لائن آف کنٹرول آٹھ مقام اور کیل میں شدید احتجاج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر بھر کی طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر آمد پر نیلم بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کیخلاف لائن آف کنٹرول آٹھ مقام اور کیل میں شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم کیخلاف نعرہ بازی کی گئی۔ اس حوالے سے ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر چوہدری بشارت کی قیادت میں انجمن تاجران، طلباء، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے ریونیو کمپلیکس آٹھ مقام سے شہدائے بن تل چوک تک ریلی نکالی۔ شرکاء ریلی نے بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے نریندر مودی کے ناپاک قدم اولیاء اللہ کی...
    نکاح کے 7 ماہ بعدنجی ٹی وی  کے معروف اینکر محمد جنید اپنی دلہنیا کو بیاہ کر لے آئے۔ محمد جنید نے گزشتہ سال 2 جون کو آمنہ نامی خاتون سے نکاح کیا تھا اور دلچسپ انداز میں اس کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی تھی۔ انہوں نے خبریں پڑھنے کے آئیکونک اسٹائل کو اپنایا اور خوبصورت کیپشن بھی لکھا جو کچھ اس طرح تھا کہ ’آج رات 9 بجے کی خبر یہ ہے کہ الحمداللہ میں نے نکاح کرلیا ہے۔’ محمد جنید کا نکاح معروف مذہبی اسکالر مفتی مینب الرحمان نے پڑھایا تھا اور تقریب میں محمد جنید کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔ گزشتہ ماہ دسمبر میں ان کی شادی...
    پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال ہر ذی شعور کو فکر میں مبتلا کر چکی ہے، لیکن افسوس کہ عوام کے رویے اور ترجیحات اس سے مطابقت نہیں رکھتے۔ شادی بیاہ جیسی تقریبات میں بے دریغ فضول خرچی ایک ایسا رویہ بن چکا ہے جو معاشرتی ناہمواریوں کو مزید گہرا کر رہا ہے۔ پاکستان کے معروف اداکار خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورت حال کے برعکس نظر آنے والے قوم کے رویے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ ان کی جانب سے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادیوں کی چکاچوند پر طنز یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم نے اپنی اقدار کو ظاہری نمائش کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی شادیوں کا سیزن ایک مقابلے کی شکل...