8 فروری کو یوم سیاہ، فضل الرحمن کے خلاف بیان نہ دئیے جائیں: عمران
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بانی نے پارٹی قیادت کو فضل الرحمن کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا۔ بانی نے کہا کہ افغانستان اور خیبر پی کے میں دہشتگردی پر ہمارا مؤقف ایک ہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ فہرست کے مطابق نیاز اللہ نیازی، بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر ملاقات کے لئے آئیں گے۔ نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔