عمران خان علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش، بانی چیئرمین کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم سے ناخوش ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے وکلا کے ساتھ ملاقات میں علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم کا ذکر کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا شیخ وقاص اکرم پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری ہیں علی امین گنڈا پور کے نہیں، عمران خان نے کہا علی امین گنڈا پور کو کہنا ڈیرہ اسماعیل خان سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل کو شیخ وقاص اکرم اور علی امین گنڈاپور کو پیغام دینے کی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ عمران خان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات سے روک دیا اور شاہد خاقان عباسی سمیت تمام اپوزیشن رہنماوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا افغانستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پر ہمارا اور مولانا فضل الرحمان کا ایک مقف ہے، عمران خان نے کہا شیخ وقاص اکرم علی امین گنڈا پور کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کرے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ترجمان بیرسٹر سیف ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی ہدایت کردی شیخ وقاص اکرم بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

آرمی چیف سے گوہر، گنڈا پور کی ملاقات خوش آئند، بانی پی ٹی آئی: سکیورٹی پر بات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک، سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ)  سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات خیبر پختونخوا میں سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں سیاست دانوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بات چیت خیبر پختونخوا میں سکیورٹی امور پر ہوئی۔ بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے۔ بتایا کہ ملاقات انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، کوشش کی گئی کے سکیورٹی امور پر بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے۔ اس سے قبل، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا عمران خان نے میری اور وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آرہا ہوں۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس گفتگو میں خان صاحب نے صحافیوں کو بتایا کہ میری ایک جگہ ایک ملاقات ہوئی ہے۔ میری جو بھی ملاقات کسی سے بھی ہوتی ہے، میں تب بتاتا ہوں جب خان صاحب کی مجھے ہدایات ہوتی ہیں اور ان کی ہدایات کے مطابق کرتا ہوں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے، ملکی استحکام کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے ہمشیہ کھلے تھے، دوسرے دروازے بند تھے، لیکن اب اگر بات چیت کا آغاز ہوا اور بات آگے بڑھتی ہے تو یہ ملک کے استحکام کے لیے بہت اچھا ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام مطالبات رکھے ہیں، دوسری جانب سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دریں اثنا، علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میری اور بیرسٹر گوہر کی سکیورٹی صورتحال پر دیگر جماعتوں کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
  • آرمی چیف سے گوہر، گنڈا پور کی ملاقات خوش آئند، بانی پی ٹی آئی: سکیورٹی پر بات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک، سکیورٹی ذرائع
  • عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے منانے کا اعلان کردیا،فواد چودھری
  •  8 فروری کو یوم سیاہ، فضل الرحمن کے خلاف بیان نہ دئیے جائیں: عمران 
  • پی ٹی آئی کی جانب سے 8فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ
  • کل اگر جوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی، شیخ وقاص اکرم
  • شیخ وقاص اکرم علی امین گنڈا پور کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کرے:عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی کا 8 فروریکو یوم سیاہ منانے کا اعلان  
  • بانی  پی ٹی آئی  علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش